تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

یاسر شاہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں انھی کے ہاں لوٹ کے جانا بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائےسیئات سے درگزر اور حسنات کو شرف قبول بخشے۔آمین
 
ماہی احمد

لائبریرین
اللہ پاک ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین
اچھی طرح سمجھ ہے کہ موت برحق ہے، جو آیا ہے اس کو جانا بھی ہے، مگر پھر بھی پورا دن گزر گیا اور یقین نہیں آرہا
ابھی چند دن پہلے ہی تو ان سے بات ہوئی تھی۔ امید تھی کہ شفایاب ہو کر واپس محفل پر آئیں گے ۔۔۔مگر جو رب کی مرضی!!!!
امی کو اور کوئی محفیلن یاد ہو نہ ہو، شمشاد چاچو یاد تھے۔۔۔ سو جب انہیں بتایا تو انہیں بھی بہت دکھ ہوا!
 
جاسمن

لائبریرین
Screenshot-20240922-204821-1.png
 
جاسمن

لائبریرین
ایک سال بھی پورا نہیں ہوا۔
یہ ہے زندگی کی اصل حقیقت۔
ہم جانتے ہیں ، بہت اچھی طرح جانتے ہیں پر یقین نہیں آتا کہ وہ چلے گئے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

محفل کے تارے ایک ایک کر کے نہ صرف خود ٹوٹ رہے ہیں۔ بلکہ ہمیں بھی توڑ رہے ہیں۔ گویا کوئی انعامی مقابلہ ہے جس میں سبھی حصہ لینے پر تل گئے ہیں۔

پچھلی بار شمشاد بھائی نے جب محفل سے وقفہ لیا تب ان کے ساتھ ساتھ مُجھے ان کے ریکارڈ کی بھی فکر رہتی تھی۔ جو ان کی واپسی تک برقرار رہی۔ آج وہ ہمیں ان فکروں سے آزاد کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ میری دعا ہے ان کا یہ ریکارڈ آفتاب محفل پر ہمیشہ اپنی معراج پر رہے۔

ان کے مراسلے اور مراسلوں کی تعداد جس طرح قبل رشک تھی دعا ہے ان کی نیکیوں کا بھی یہی معاملہ رہے۔

دل چھلنی ہے اس اندوہ ناک خبر سے۔ اللہ شمشاد بھائی اور ہمارے تمام محفلین دوستوں کو اپنے جوار رحمت میں بہترین جگہ عطا فرمائے۔ اہل خانہ و لواحقین کو تمام مشکلات سے پناہ میں رکھے۔
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ عزوجل شمشاد بھائی کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ پاک شمشاد بھائی کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ رحم کے، لطف و کرم کے معاملات کرے۔ آسانیاں دے۔ روزِ محشر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوضِ کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ انھیں خوشیوں، کامل صحت اور آسانیوں والی زندگی دے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
 
محمد عبدالرؤوف

آمین ، آمین ، آمین
 
وجی

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔

اللہ انکی مغفرت و بخشش فرمائے اور آنے والی منزلیں آسان فرمائے آمین ثم آمین۔
 
عظیم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ شمشاد بھائی کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
 
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
شمشاد بھائی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے ۔ اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔
دوست و احبا ب اپنی دعاؤں میں شمشاد بھائی کو یاد رکھیں ۔ شکریہ
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک شمشاد بھائی کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ رحم کے، لطف و کرم کے معاملات کرے۔ آسانیاں دے۔ روزِ محشر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوضِ کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ انھیں خوشیوں، کامل صحت اور آسانیوں والی زندگی دے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
آمین ثم آمین
 
نوشاب

بہت دکھ بھری خبر ہے ۔ لیکن یہ انسان کی سچائی ہے کہ وہ فانی ہےاور ایک دن اس کا مقرر ہے ۔ اے اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرما اور ان کی تما م منزلیں آسان فرما ۔ آمین ثم آمین

وارث بھائی کے بعد شمشاد بھائی کا دکھ ہم سب اردو محفل والو ں کے لیے بہت بڑا دکھ ہے ۔ بہت بڑا نقصان ہے ۔ ان کی کمی پوری نہ ہو سکے گی ۔ وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے ۔ بس اب اور کچھ لکھا نہٰں جا رہا ۔ شاید میرے پاس اس دکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔ بس لفظ ’’دکھ‘‘ لکھ رہا ہوں محسوس کر لیجیے۔
 
Top