تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

صریر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
حق مغفرت فرمائے اور اُس جہان میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ابھی تک اتنی ساری باتیں کیں، پھر اچانک سے خاموش ہو گئے ۔۔ 🙁

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!
انتہائی دکھ ہوا!
اللہ جی ان کی قبر ٹھنڈی رکھیں ۔ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین یارب العالمین ۔
 
ربیع م

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون 😭😭😭
اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائیں نیکیوں میں اصافہ فرمائیں اور خطاؤں کمی کوتاہیوں سے درگزر کرتے ہوئے جنت میں اعلی مقام سے نوازیں
 
قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مجھے چند دن قبل ذوالقرنین بھائی نے میسج کیا تھا
محفل پر ان کے ساتھ کافی اچھا وقت گزرا۔ آن لائن اور آف لائن، دونوں طرح سے ان کے بارے ہمیشہ اچھا سنا اور اچھا ہی بولا گیا۔ کسی انسان کے جانے کے بعد (چاہے وہ محفل سے اٹھ کر چلا جائے یا اس دنیا سے)، اس کے پیچھے کہی گئی باتیں اس کے بارے بتاتی ہیں کہ لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔ شمشاد بھائی کے سلسلے میں ہمیشہ اچھا ہی سننے کو ملے گا
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
شمشاد بھائی کے انتقال کی خبر پڑھ کر انتہائی دکھ ہوا۔ محفل پر اُن سے جتنی بھی بات چیت رہی۔ میں نے انُہیں ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح مشفق پایا۔
آج اُن کے جانے کے بعد یادوں میں اُن کی کہی ہوئی باتیں رہ گئی ہیں۔ انتہائی دکھ کی کیفیت ہے۔
اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔
 
سیما علی

لائبریرین
آج اُن کے جانے کے بعد یادوں میں اُن کی کہی ہوئی باتیں رہ گئی ہیں۔ انتہائی دکھ کی کیفیت ہے۔
اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔
ساگر بھیا درست کہا ہمیں انکی ڈھیروں تفصیل سے کی ہوئی باتیں وہ سمجھانے والا پیا را لہجہ یاد ہے اتنی باتیں وہ بھی اپنائیت سے بھرپور اپنی کہنا دوسروں کی سننا اور پھر اپنائیت سے مشورہ دینا ۔۔۔ ایسی اپنائیت جو اپنا گرویدہ بنا لیتی دنیا میں کم لوگ اسقدر پُر خلوص ہیں ہم کبھی وہ سچی آواز نہیں بھول سکتے جنکی گفتگو سے ہر بات کا صرف
مثبت پہلو
نکلتا ۔۔۔
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے
کہ
مغفرت فرمائیں اور ان کی اخروی منازل کو آسان فرما دیں۔ آمین
 
علی وقار

آمین! ثم آمین!

آن لائن دنیا میں اردو محفل اُن کی شناخت کا بنیادی حوالہ تھی اور شاید یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ وہ بھی اردو محفل کے اولین و پائیدار نقوش میں سے ایک تھے۔ دو لاکھ سے زائد مراسلے اُن کی مستقل مزاجی اور اردو محفل سے لگاؤ کا ثبوت ہیں۔ ایک خاص بات یہ کہ انہوں نے شاید کبھی اپنا اوتار بھی تبدیل نہیں کیا تھا۔ شمشاد بھائی کا ایک مراسلہ نظر سے گزرا:
مجھے شاھین کی یہ بات بہت پسند ہے کہ بہت اونچا اڑتا ہے اور اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اس کی تصویر اوتار میں رکھی ہوئی ہے۔دستخط میں یہی لکھا ہے کہ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔دوسرا یہ کہ یہ دو کلمے ادا کرنے زبان کے لیے بہت ہلکے ہیں اور میزان پر ان کا وزن بہت زیادہ ہے اور اللہ کو بہت ہی پسند ہیں " سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم" تو ان دو کا ورد کرتے رہنا چاہیے۔اور رہی موڈ کی بات تو یہ خوشگوار ہی رہتا ہے۔ اگر کبھی بگڑ بھی جائے تو بہت ہی تھوڑی دیر کے لئے بگڑتا ہے اور پھر سے بدل کر خوشگوار ہو جاتا ہے۔
 
اس اطلاع اندوہناک نے قلب و ذہن کو ماؤف اور صدمۂ شدید سے دوچار کیا ۔ برادرم شمشاد اردو محفل کے ہردلعزیز اور سرمایۂ گرانقدر تھے ۔ محفل اپنا ایک ستون کھو بیٹھی ۔ اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں مقام اعلی و ارفع عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔ آمین ثم آمین ۔
 
Ukashah

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ مغفرت فرمائے، آمین، یہ خبر پڑھ کر واقعی افسوس ہوا، شمشاد بھائی، اچھے اور مخلص انسان تھے، پندرہ سال قبل جب پہلی بار محفل پر آئے تھے، تو انہوں نے کافی ہیلپ کی تھی. ان سے بہت کچھ سیکھا،. اللہ ان کے لیے آسانی فرمائے.
 
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مغفرت کاملہ فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ۔۔۔ ابھی وارث بھائی کا غم ہلکا نہ ہوا تھا کہ یہ اندوہناک خبر ملی ۔۔۔ یوں اچانک کیسے؟
 
آمین، ثم آمین!

احسن بھائی، وہ سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے۔
 
Top