مبارکباد شمشاد بھائی کے پچاس ہزار پیغامات

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی کے پچاس ہزار پیغامات آج رات تک ہو جائیں گے ہم کو قوی امید ہے۔
سو اس واسطے یہ دھاگہ کھول چھوڑا پہلے سے ہی۔ پھر ادی تعبیر بھی نہیں ہیں سو ہم خود کو ان کا جانشین مقرر کرتے ہیں اس ضمن میں۔ :grin:
پچاس ہزار کا عدد بے حد خوبصورت اور متاثر کن ہے۔
ہم شمشاد بھائی کو اس موقع پر پیشگی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔
وگرنہ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ ہم نے دل کی گہرائیوں سے کام کرنا چھوڑے ہوئے ہیں۔:(
اصل مبارکباد پچاس ہزارویں پیغام کے بعد! :grin:

اسے محض رسید سمجھئے، پھر ہم شمشاد بھائی کی خدمات پر کچھ روشنی ڈالتے ہیں کچھ دیر میں۔:cool:

والسلام،
محسن۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن محسن بھائی ابھی تو 644 پیغامات باقی ہیں پچاس ہزار ہونے میں اور اس میں ابھی دس بارہ دن لگ جائیں گے۔
 

پپو

محفلین
چلیں اچھی بات ہے شمشاد بھائی آپ خوش نصیب ہیں‌ منزل سے پہلے آثار منزل پر مبارکیں آنا شروع ہو گئیں
میری طرف سے بھی پیشگی مبارک قبول کر لیں
 

محسن حجازی

محفلین
نہیں منزل بھی قریب ہے۔
بہت ہی قریب ہے :grin:
میرا خیال ہے کہ پچاس ہزارویں پیغام میں شمشاد بھائی محفل کے اراکین کے نام لکھتے جائیں اور ٹائپ کرتے جائیں ذرا پتہ تو چلے کہ کتنے اور کون کون یاد ہے :grin:
 
واقعی شمشاد بھائی آپکی سپیڈ بہت تیز ہے امید ہے جہ آج رات تک آپ اس حد سے آگے جائیں گے ویسے اگر ایسا ہوا تو میری طرف سے پیشگی مبارک ہو آپکو
 

محمداحمد

لائبریرین
شمشاد بھائی

یہ بہت ہی اہم سنگِ میل ہے جو آپ کی لگن اور مستقل مزاجی کی دلیل ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ کی تمام ترپوسٹس ایک خاص معیار کی حامل ہیں جو آپ کی شخصیت کا آیئنہ دار ہیں - مبارکباد تھوڑی سی ابھی اور باقی 50000 پوسٹس کے تکمیل پر۔ :grin:

سدا خوش رہیے!
:)
 

زونی

محفلین
لو کر لو گل ! میں سمجھی میں ہی ہمیشہ کی طرح لیٹ ہو گئی مبارکباد دینے میں ، لیکن شمشاد بھائی کے تو ابھی بھی چھ سو بیالیس پیغامات باقی ہیں پچاس ہزار ہونے میں:grin:

ویسے شمشاد بھائی آپ کو مبارک ہو ;):grin:

ایڈوانس سمجھ کر قبول کریں ، بقیہ اقساط میں:grin:
 

مغزل

محفلین
پ پ پپپ پ پپ پچاس ہزار ۔۔۔۔۔ :grin::grin:
یہ تو بہت زیادہ ہیں۔:eek:
شمشاد بھائی پیشگی مبارکباد
گر قبول افتد زہے عزوشرف
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی جلدی سے کر لیں گولڈن جوبلی پوسٹس کی ۔۔ میں تب تک پھول پتیاں جھنڈیاں وغیرہ جمع کر لوں آپ کے لئے ۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی ویسے تو ہر بات پر کہتے ہیں " فرصت ملے تو لکھتے ہیں" لیکن میرے بارے میں ان کو ہر دفعہ معلوم نہیں کیوں جلدی ہو جاتی ہے۔ ابھی تو چھ سو پیغام باقی ہیں جس میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔
 

زونی

محفلین
محسن بھائی ویسے تو ہر بات پر کہتے ہیں " فرصت ملے تو لکھتے ہیں" لیکن میرے بارے میں ان کو ہر دفعہ معلوم نہیں کیوں جلدی ہو جاتی ہے۔ ابھی تو چھ سو پیغام باقی ہیں جس میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔





شمشاد بھائی آسان طریقہ یہ ھے کہ ایک سلور جوبلی اب کر لیں اور دوسری پچاس ہزار پہ کر لیجئے گا ، کیا خیال ھے;)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:) اچھا ہے پیشگی مبارکباد کا دھاگہ کُھل گیا۔ دیر سے آنے والے کہیں تو بروقت پہنچیں گے۔

میری طرف سے بھی پیشگی مبارکباد شمشاد بھائی :)
 
Top