شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بڑی خوش خبری!

ایم اے راجا

محفلین
میں شگر کا مریض ہوں لیکن اللہ کے فضل سے میری شگر قابو میں ہے، میں ایسے دو لوگوں کو جانتا ہوں جو ایک نسخہ استعمال کر چکے ہیں اور انکو کافی فائدہ بھی ہوا ہے اور انکی زبانی کے اب وہ سب کچھ کھاتے ہیں مگر انکا مرض تقریبا جا چکا ہے باقی خدا جانے کیا حقیقت ہے کیونکہ میں نے ابھی تک آزمایا نہیں کیوں کہ نسخہ ذرا لمبا ہے۔
باقی اللہ تعالی نے فرمایا ہیکہ کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی گئی جسکا علاج پیدا نہ کیا گیا ہو، اکا مطلب کے شوگر کی بیماری کا علاج بھی موجود ہے مگر ابھی شاید دریافت ہونا باقی ہے۔
شوگر کی بڑی وجوہات، ٹینشن، نیند کی کمی، بھوکا رہنا یعنی ڈائیٹنگ کرنا، اور بہت زیادہ کھانا ہیں، اسکے علاوہ یہ بیماری موروثی بھی ہوتی ہے، یہ بیماری اتنی پرانی ہیکہ قدیم مصر کی ممیوں سے بھی ثابت ہے۔
میں خواجہ صاحب سے یہاں التماس کرتا ہوں کہ کیا انھوں نے یا انکے کسی اور جاننے والے نے یہ نسخہ آزمایا ہے؟
ویسے اس مرض کا علاج تو ضرور موجود ہو گا اور وہ ایک معمولی چیز میں بھی ہو سکتا ہے، جب دریافت ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب بہت شکریہ آپ کے مراسلے کا۔

اگر زحمت نہ ہو تو وہ لمبا نسخہ حاصل کر کے یہاں ضرور لکھیں۔ ہو سکتا اس سے کسی کا بھلا ہو جائے۔
 

ابن عادل

محفلین
محترم ڈاکٹر خالد غزنوی صاحب مرحوم نے طب نبوی اور جدید سائنس پر بیت اعلیٰ کام کیا ہے ۔ وہاں سے بھی استفادی کیا جاسکتا ہے ۔
 
مجھے 1996 سے باقاعدہ قسم کی شوگر (ذیابیطس) ہے جو کہ بتدریج بگڑتی ہی رہی ہے۔ دواؤں او انسولین کے باوجود میرے نمبر ہمیشہ شاندار ہی آئے، 240 سے کم میں نے بہت کم پایا اور بسا اوقات شوگر 360 بھی پائی۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ایک صاحب نے krill oil کے بارے میں بتایا کہ یہ ذود اثر ہے۔ یہ ایک طرح سے مچھلی کے تیل کی طرح سے ہے۔ اور کسی قسم کے جھینگے کا تیل ہوتا ہے ۔ یہاں امریکہ میں عام کیپسول کی شکل میں ملتا ہے۔ میں نے اب تک 3 ہفتے استعمال کیا ہے او میری شوگر پچھلے تین دنوں سے صبح 105 اور دن میں 140 سے 150 تک آ رہی ہے۔ میں ایک کیپسول صبح اور ایک کیپسول شام میں کھانے سے پہلے کھاتا ہوں۔ میرا ہیمو گلوبین اے ون سی 10 سے زیادہ تھا جو کہ 5 ہونا چاہئیے ۔ اب میرا ایک ٹیسٹ جنوری 24 کو ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب کیا فرق پڑتا ہے ۔ میں نے یہ والا تیل خریدا تھا ۔
میں اس بارے میں کوشش کرکے تقریباً ہر دو ہفتے میں بتاتا رہوں گا۔

فی الوقت مجھے اپنی سب شوگر کی دوائیں آدھی کرنی پڑ گئی ہیں کیونکہ شوگر بہت کم ہوجاتی تھی۔

امید ہے کہ اس کا کچھ فائیدہ دوسروں کو بھی ہوگا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
مجھے کسی دوست نے بتایا کہ صبح نہار منہ بہترین عرقِ گلاب دو چمچ پانی کہ ایک گلاس میں ملا کر پینے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے 2 یا 3 ہفتے ہو گئے ہیں پیتے ہوئے کافی افاقہ ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں میں نے ریاض، سعودی عرب میں پوچھا ہے، یہاں بھی اس نام سے موجود نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کسی اور نام سے ہو۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
یوں تو شوگر کے بہت سے علاج بتائے جاتے ہیں:مثلا:
1۔ کھانا کھانے سے پہلہے آدھا چمچ ہلدی آدھا چمچ آنولے کا پاؤڈر پانی سے لیں۔
2۔ روزانہ صبح نہار منہ پہلے دن ایک لہسن دوسرے دن دو لہسن تیسرے دن تین لہسن چبا کر پانی سے نگل لیں۔
3۔ صبح صبح دونوں پیروں کو صابن کو دھو کر تازہ توڑے گئے آنکڑے کے پتے پر پیر رکھ کر کھڑے ہوجائیں، گلے میں آنکڑے کی کڑواہٹ پہنچنے تک کھڑے رہیں۔
4۔ شریفہ کے پتے اُبال کر پئیں۔
5۔ کڑو، چرائتا ، تخم کریلا، تخم جامن،پیس کر پھنکی لیں۔
6۔ جامن کے بیج پیس کر پانی سے استعمال کریں۔
7۔ کریلے کے چھلکوں کا عرق استعمال کریں۔
8، گڑمار بوٹی کا استعمال کریں۔
9۔ ایلو ویرا (کنوار پاٹھا) کے پتے کا ایک انچ کا ٹکڑا کاٹ لیں، چھلکا چھیل کر گودا چبا کر کھا لیں ۔وغیرہ وغیرہ
10۔ جرمنی کی کوئی کمپنی ایلو ویرا کا عرق بھی تیار کرتی ہے وہ بھی شوگر کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
لیکن حال ہی میں ہم ایک عجیب وغریب تجربہ سے دوچار ہوئے اور ہمیں شوگرمیں کافی افاقہ بھی ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہاں کافی علاج بتائے گئے ہیں ان میں سے کتنوں کو باقاعدہ سائنسی بنیادوں پر ٹیسٹ کر کے مؤثر پایا گیا ہے؟
 

ایم اے راجا

محفلین
بھائی میری شوگر سخت پرہیز اور ایکسرسائز و والک اور صبح دوپہر رات 2500 ملی گرام نیوڈیپار ٹیبلیٹ کھانے باوجود فاسٹنگ 160 ، سے اوپر ہی رہتی تھی کبھی کبھار ہی کچھ کم ہو جاتی تھی مگر میں حیران ہوں کہ عرق گلاب نے میری شوگر 112 سے 113 تک لے آیا ہے میں ہر دوسرے دن چیک کرتا ہوں فاسٹنگ میں، اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں دوست آزمائیں ہو سکتا ہے اللہ فائدہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے کسی دوست نے بتایا کہ صبح نہار منہ بہترین عرقِ گلاب دو چمچ پانی کہ ایک گلاس میں ملا کر پینے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے 2 یا 3 ہفتے ہو گئے ہیں پیتے ہوئے کافی افاقہ ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔
راجا صاحب یہ چائے والا چمچ ہے یا کھانے والا؟

مزید یہ کہ اس کے علاوہ بھی کوئی دوا لیتے ہیں یا صرف یہی لیتے ہیں شوگر کے لیے؟
 

ایم اے راجا

محفلین
راجا صاحب یہ چائے والا چمچ ہے یا کھانے والا؟

مزید یہ کہ اس کے علاوہ بھی کوئی دوا لیتے ہیں یا صرف یہی لیتے ہیں شوگر کے لیے؟
شمشاد بھائی کھانے والے دو چمچ بھر کر، میں نے فی الحال تیبلیٹس بند کر دی ہیں 20 مارچ سے باقی پرہیز، صبح میں 20 منٹ بسک والک 15 منٹ ایکسرسائز شام میں 20 منٹ بسک والک اور رات کو کھانا کھانے کے 2 گھنٹے بعد والک کرتا ہوں کبھی آدھا کبھی کچھ زیادہ، اللہ کا کرم ہے بہت فی الحال شوگر کنٹرول ہے، پہلی ہی بوتل میں، مگر عرق اصل ہو بڑی بوتل لے لیں میں نے دتُو کوئٹہ کی لی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔

آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بہت سے لوگ مستفیذ ہوں گے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اس کا آپ نے ذکر ہی نہیں کیا؟
حال ہی میں ہم ایک عجیب وغریب تجربہ سے دوچار ہوئے اور ہمیں شوگرمیں کافی افاقہ بھی ہے۔
اصل میں دانستہ ہم نے بات ادھوری چھوڑ دی تھی۔سوچا تھا پہلے کچھ اورتجربہ کرلیں، مکمل تصدیق ہو جانے کے بعد ہی محفلین کے سامنے بات رکھی جائے گی۔ لیکن آپ کی نگاہوں نے ہمارے دل کا چور پکڑ لیا۔اور حکم حاکم مرگ مفاجات کے مصداق ہمیں بات مکمل کرنی پڑے گی۔
ہوا یوں کہ چھوٹے بھائی عبدالرحمٰن صاحب کے یہاں مرادآباد جانا ہوا۔ وہاں اطلاع ملی کہ ضلع :بارہ بنکی، اتر پردیس میں ایک حکیم صاحب شوگر کا کامیاب علاج کرتے ہیں۔ اورمریض کو بفضل خداوندی دائمی شفا نصیب ہو جاتی ہے۔ وہ ایک سال تک علاج کرتے ہیں۔ ایک سال کے بعد وہ اپنے سامنے ہی مریض کوکسی مخصوص دوا کی ایک خوراک (ڈوز )پلاتے ہیں، پھر تین مہینے کے بعد دوسری اور پھر تین مہینے کے بعد تیسری ۔ تیسری خوراک کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ بفضل خداوندی اب آپ شوگر سے شفایاب ہیں۔
حکیم صاحب ہفتے میں دو دن ہی مطب کرتے ہیں۔اتوار اور منگل ۔اَندھا کیا چاہے دو آنکھیں، ہم نے بھی آؤ دیکھا نہ تاؤ اور 1400کلو میٹر کا سفر کر کے جا پہنچے۔بڑا بھاری مجمع تھا۔ بڑی دور دور سے لوگ آئے تھے۔ہم نے بھی پہنچتے ہی 20روپیے جمع کرواکر ٹوکن حاصل کیا۔51، 52، 53 نمبر کے ٹوکن ملے۔ خدا خدا کر کے نمبرآیا۔ حکیم صاحب نے کسی مخصوص درخت کی لکڑی کا ایک ٹکڑا ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیا اور کہنے لگے مٹھی بندھ کر کے بیٹھ جائیے۔ ہم نے حکم کی تعمیل کی۔ پھر تو جیسے قدیم زمانے کے ماہر نباض مریض کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہی ساری کیفیت من و عن بیان کر نے لگتے تھے بالکل ویسے ہی انہوں نے بھی ہماری ساری کیفیت بیان کردی۔نسخہ لکھ دیا۔ جو ہم نے وہیں گاؤں کے باہر کی ایک دوکان سے بندھوا لیا گھر آکر اسے استعمال کیا۔ چار مہینے ہو چکے ہیں۔ کہاں شوگر 400سے زائد رہا کرتی تھی۔ ڈاکٹر نہ صرف یہ کہ انسیولین کے انجکشن تجویز کرتے اور اسی پر مصر رہتے۔ اگر ہم انسیولین سے جان چھڑانے کی بات کرتے تو Vildagliptin نامی انگریزی دوا تجویز کر دیتے، جس کی ایک گولی انڈیا میں 35 روپیے کی ملتی ہے۔بارہ بنکی والے حکیم صاحب کی دوا سے آج ہمارا شوگر لیول 180سے کم رہنے لگا ہے۔ ڈاکٹری دوائیں بتدریج کم کرتے جا رہے ہیں اور کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں کرتے۔کیونکہ حکیم صاحب فرماتے ہیں : ’’پرہیز کرے کا ہوے تو ہمرے کے ہا ں نہ آیو۔‘‘ایک سال پورا ہونے سے قبل ہی ہم ان شا ء اللہ ساری ڈاکٹری دوائیوں سے پیچھا چھڑانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب فارقلیط بھائی۔

اب وہ نسخہ تو انہی حکیم صاحب کے پاس جا کر ہی مل سکتا ہے۔ اب ہمار جانا کیسے ہووے؟
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بہت خوب فارقلیط بھائی۔

اب وہ نسخہ تو انہی حکیم صاحب کے پاس جا کر ہی مل سکتا ہے۔ اب ہمار جانا کیسے ہووے؟

جی ! بے شک۔
تو کیا ہوا؟ جب بیرونی جیسے سیاح پیدل چل کر ہندوستان کی سیاحی کر سکتے ہیں ، تو کیا آپ کے ملک کے مریض تشریف نہیں لا سکتے؟
 

ایم اے راجا

محفلین
عرق گلاب کے بارے ایک اور انکشاف آج مجھپر اسوقت ہوا جب 11 بجے میں ابھی نیند سے بیدار ہوا ہی تھا کہ موبائیل فون نے چلانا شروع کر دیا نا چاہتے ہوئے بھی کان سے لگا کر ہیلو کیا تو دوسری جانب میرا دوست پولیس افسر تھا اور بڑے پر جوش انداز میں بلا سلام دعا کہنے لگا یار راجا کمال ہو گیا، تیری بھابی کی شوگر ٹھیک ہو گئی ہے، میں نے پوچھا کیسے، بتایا کہ عرق گلاب کی تیسری بوتل پی رہی ہے اور کبھی کبھار گلوکوفیچ کی ایک گولی صبح کھا لیتی ہے مگر شوگر نارمل یعنی فاسٹنگ میں 80 سے بھی نیچے جانے لگ گئی ہے حالانکہ میٹھے کے علاوہ سارا دن کھاتی رہتی ہے، پہلے تین قسم کی گولیاں کھانے کے باوجود بھی فاسٹنگ شوگر 140 سے کم نہیں ہوا کرتی تھی، پھر مجھ سے پوچھا تم پی رہے ہو، میں نے کہا ہاں پی رہا ہوں تو کہنے لگا بس یار چھوڑنا مت پیتے رہنا اور پھر ادھر ادھر کی دو چار باتیں کرنے بعد فون بند کردیا، یاد رہے کہ مجھے میرے اسی جانی دشمن اوہ سوری جانی دوست نے عرق گلاب والا نسخہ بتایا تھا، کل میں نے خوب کھانا کھایا فروٹ بھی کھایا اور رات کو 45۔2 پر کالے چنے کھائے صبح شوگر چیک کی حالانکہ فاسٹنگ کوئی چھ یا ساڑھے چھ گھنٹے کی تھی مگر شوگر گلوکومیٹر پر 134 تھی جبکہ گلوکومیٹر اکثر 11 پرسنٹ زیادہ شوگر بتاتا ہے، عرق گلاب سے پہلے ٹیبلیٹس کھانے کے باوجود اتنا کھانے کے بعد میری فاسٹنگ عمومن 170 سے 180 ہوتی تھی، اللہ سب کو اس موزی مرض سے شفا دے۔
 
Top