پاکستان کی بربادی میں موروثی سیاست کارفرما ہے اور اس پر کوئی دو رائے نہیں ۔ پتہ نہیں آپ کو ابھی تک کیوں شک ہے ۔ اور دین کو سیاست میں مدغم کرنا کیا ٹھیک ہے؟ کیا "جمہوریت" خدا کا دیا ہوا نظام ہے؟
بالکل بھی نہیں۔ اس کے برعکس موروثی سیاست تھی تو سسٹم کچھ نہ کچھ چلتا رہا ہے۔ جمہوریت کبھی کبھار چاہے گھٹیا ہی سہی چکر لگاتی رہی ہے۔ پاکستان کے ابتدائی سالوں میں کتنے وزیراعظم بدلے، کیا وہ سارے موروثی تھے؟ پاکستان کی تںاہی میں کچھ اور فیکٹرز کار فرما ہیں اگر بغور مشاہدہ کر لیں۔
میں نے کہیں بھی سیاست میں مذہب کو نہیں گھسیڑا اور نہ ہی میں اس کا قائل ہوں۔ میں نے صرف موروثیت کی مثال دی یے کہ اگر موروثی نظام اتنا ہی گھٹیا ہوتا تو نبی جو کہ خود وقت کا لیڈر ہوتا تھا اسی موروثی سلسلے سے نہ چنا جاتا۔
خدا نے کوئی بھی نظام حکومت کسی بھی معاشرے پہ امپوز نہیں کیا۔ یہ معاشرے نے خود طے کرنا ہے لیکن آپ بضد ہیں کہ نہیں پاکستانی معاشرے کا نظام بھی یورپی کے رہنے والے طے کریں۔ یورپ سٹینڈرڈ نہیں ہے اس لیے وہاں کی آنکھ سے اس ملک کو دیکھنا خود کو دھوکے میں ڈالنے والی بات ہے۔