شگفتہ جدول ساز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، یہاں دیکھییے کچھ دن پہلے جدول ساز کی مدد سے یہ اپڈیٹ پوسٹ کی تھی ۔ اب اگر مجھے اسے مزید اپڈیٹ کرنا ہو تو نئے سرے سے سب کام کرنا ہو گا یا کچھ اس طرح ممکن ہے کہ پہلے سے موجود ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے اضافہ کیا جائے اور دوبارہ سے سب کام نہ کرنا پڑے ؟

شکریہ
 
شگفتہ بٹیا اس میں مزید سطروں کا اضافہ تو ممکن ہے مگر موجودہ ڈاٹا کو لوڈ کرکے ان میں تبدیلیاں کرنے کی صلاحیت ابھی اس ٹول میں نہیں ہے۔ اور مجھے اس کے لئے وقت نہیں مل سکا کہ یہ فیچر شامل کر سکتا۔

ویسے آپ کو جب کبھی بھی ایسی رپورٹس بنانی ہوا کریں جنھین بار بار اپدیٹ کرنے کی ضرورت ہو تو مجھے اطلاع دے دیا کیجئے۔ مین آپ کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔

والسلام
 
اس کا ترجمہ عربی بھی ہونا چاہئے۔ کیا آپ مجھے وہ تمام جملوں‌ کا سیٹ نوٹ پیڈ میں ارسال کر سکتے ہیں؟ ان شاء اللہ اسکا ترجمہ کرکے آپ کو ارسال کردوں گا۔ اس طرح عربی کا ورزن بھی تیار ہوجائے گا۔
 
جزاک اللہ خیر راسخ بھائی۔

میں نے اسے یہ سوچ کر بنایا ہی نہیں تھا کہ اس کی لوکلائزیشن کی جائے گی۔ ویسے بھی یہ کوئی اتنی بڑی چیز نہیں تھی۔ پر اب میں اس میں خاطر خواہ تبدیلیاں کر دوں گا اور آپ کو فقرے روانہ کر دوں گا ان شاء اللہ۔

آپ کی محبت کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
 
جزاک اللہ خیر راسخ بھائی۔

میں نے اسے یہ سوچ کر بنایا ہی نہیں تھا کہ اس کی لوکلائزیشن کی جائے گی۔ ویسے بھی یہ کوئی اتنی بڑی چیز نہیں تھی۔ پر اب میں اس میں خاطر خواہ تبدیلیاں کر دوں گا اور آپ کو فقرے روانہ کر دوں گا ان شاء اللہ۔

آپ کی محبت کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔

یہ ایک فائدہ مند شے ہے۔ کہ بلاگ‌وغیرہ پر بھی جدول کا ادراج کیا جاسکتا ہے۔ سو عربیوں کے لئے بھی مفید رہے‌ گی۔ ہوسکا تو انگلش میں‌ بھی کردیجئے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
ابن سعید صاحب تو نظر نہیں آ رہے آج کل لیکن جب بھی تشریف لائیں کیا یہ بتا پائیں گے کہ میں ایکسل کے جدول کو اس جدول ساز کے ذریعے وی بلیٹن جدول میں کیونکر ڈھال سکتا ہوں؟
 
ابن سعید صاحب تو نظر نہیں آ رہے آج کل لیکن جب بھی تشریف لائیں کیا یہ بتا پائیں گے کہ میں ایکسل کے جدول کو اس جدول ساز کے ذریعے وی بلیٹن جدول میں کیونکر ڈھال سکتا ہوں؟

فاتح بھائی میں یہیں ہوتا ہوں پورے دن۔ :)

اور ایکسل سے بی بی کوڈ تیار کرنا بہت ہی آسان ہے۔ آپ کو اس جدول ساز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

آپ ایکسل فائل کو سی ایس وی فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر لیں۔ اور ایکسپورٹ کرتے ہوئے ڈیفالٹ سیپریٹر کوما (,) کو پائپ(|) سے بدل دیں۔ پھر حاصل شدہ فائل کو ورڈ پیڈ میں کھول کر پہلی سطر کی شروعات میں بی بی کوڈ کا ٹیبل ٹیگ لگا دیں۔



اور اخیر میں اس ٹیبل ٹیگ کو کلوز کر دیں۔

اور یوں یہ کوہ گراں رستے سے ہٹ جائے گا۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ ابن سعید صاحب!
یہ کوشش کر کے دیکھ چکا لیکن سی ایس وی فارمیٹ یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا:(
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو میرے لئے بھی خبر ہے کہ سی ایس وی یونیکوڈ سپورٹ نہیں کرتا۔ کون سا آفس سوٹ استعمال کرتے ہیں؟ اس میں ایکسل شیٹ کو سی ایس وی میں تبدیل کرنے میں کوئی آپشن بھی آتا ہے کیا، اسے دیکھیں۔
 
میں نے مائکروسافٹ ایکسل کبھی استعمال نہیں کیا۔ لیکن امید یہی ہے کہ یونیکوڈ سپورٹ ضرور کرتا ہوگا۔ کیوں کہ ایک دفعہ عندلیب اپیا نے اپنے مشین سے اسکرین شاٹ لگایا تھا جس میں‌انھوں نے اپنے صاحبزادے کو ایکسل کے خانوں میں اردو لکھنا سکھایا تھا۔

ویسے ممکن ہے آپ نے فائل کو محفوظ کرتے ہوئے موزوں اینکوڈنگ منتخب نہ کی ہو۔ خیر آپ اوپن آفس استعمال کر سکتے ہیں یا اس مقصد کے لئے گوگل ڈاکس کا اسپریڈشیٹ بھی برا نہیں ہاں اس میں سے سی ایس وی ایکسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم وییو سیپریٹر دینے کا آپشن نہیں ہے۔ لینک بہر حال کسی بھی یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں سی ایس وی کو کھول کر محطاط فائنڈ اینڈ ریپلیس کیا جا سکتا ہے۔ محطاط اس لئے کیوں کہ کہیں‌ ویلیوز میں کاما موجود ہوا تو اسے اسکیپ کرنا ہو گا۔

والسلام
 

فاتح

لائبریرین
جی درست فرمایا ایکسل یونیکوڈ کو تو سپورٹ کرتا ہے اور اسی وجہ سے میں اس پروگرام میں اردو لکھ پایا لیکن فائل کو بطور سی ایس وی محفوظ کرتے ہوئے ٹیکسٹ فائل کی ڈیفالٹ انکوڈنگ جو کہ آنسی ہوتی ہے اسے یونیکوڈ یا یو ٹی ایف 8 کرنے کا آپشن نہیں دیتا۔۔۔ ہاں سی ایس وی کی بجائے ٹیکسٹ محض کے طور پر محفوظ کرنا ہو تو یونیکوڈ ٹیکسٹ کا آپشن موجود ہے۔
میں مائکرو سافٹ آفس کا جدید ترین ورژن یعنی 2007 استعمال کر رہا ہوں۔ نمونہ ملاحظہ کیجیے:
attachment.php

اور ہاں! ٹولز کے بٹن پر کلک کرنے سے جو ونڈو کھلی ہے اس میں پراپرٹیز پر کلک کریں تو جس فولڈر یا ڈائریکٹری میں فائل محفوظ کرنا چاہتے ہیں ایکسل اس کی پراپرٹیز دکھاتا ہے جب کہ جنرل آپشنز پر کلک کریں تو فائل پر پاسورڈ لگانے کی سہولت دیتا ہے۔
 

Attachments

  • Excel CSV Unicode Small.jpg
    Excel CSV Unicode Small.jpg
    50.2 KB · مناظر: 35
فی الحال میں آپ کو اوپن آفس نصب کرنے کا مشورہ دوں گا۔ جو کہ مفت اور اوپن سورس ہونے کے ساتھ ساتھ مائکروسافٹ کے پروڈکٹس کے ساتھ مطابقت بھی رکھتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے یہ کیا ستم کر دیا۔۔۔ ایک غریب الوطن کو دیار غیر میں ڈائل اپ پر اتنی بڑی فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ خیر وہ تو میں کر لیتا ہوں لیکن کیا آپ اوپن آفس پر یہ فنکشن آزما کر نتیجے سے آگاہ کر سکتے ہیں؟ شکریہ!
 
آپ ایسا کیجئے کہ مجھے ایک عدد نمونہ ایکسل فائل بنا کر ای میل کر دیجئے۔ پھر میں نتیجے سے آگاہ کر دوں گا۔

میں اپنا برقی رابطہ آپ کو ذاتی پیغام میں بھیجتا ہوں۔

والسلام
 
برادرم آپ کی مہیا کردہ ایکسل فائل کے ساتھ میں‌ نے یہ نتیجہ برامد کیا ہے۔

اول|کالم اول
ثانی|کالم ثانی
ثالث|کالم ثالث
رابع|کالم رابع
خامس|کالم خامس
سادس|کالم سادس
سابع|کالم سابع
 

الف عین

لائبریرین
تو ایسا کریں فاتح کہ ونڈوز کے کلپ بورڈ پر ایکسل کا ڈاٹا کاپی کریں اور ورڈ میں پیسٹ کر دیں۔ پھر ورڈ میں ہی کاما بھی لگا سکتے ہیں ڈھونڈو بدلو کے ذریعے۔ اس میں یو ٹی ایف 8 میں محفوظ کریں اور فائل کا نام تخاطبی نشان میں دے کر سی ایس وی میں سیو کر لیں۔ ورنہ پہلے ٹیکسٹ میں ہی محفوظ کر لیں بعد میں ان کو ری نیم کر دیں۔
 
Top