ابن سعید
خادم
یہ حقیر سا نذرانہ اردو محفل کی خاتونِ آہن، سیدہ شگفتہ کے نام، کہ اردو لائبریری پروجیکٹ کی بیشمار کتابوں کا ایک ایک حرف جن کے عرقِ انفعال سے معطّر ہے۔
شگفتہ جدول ساز جدول کا مارکپ کوڈ تیار کرنے کا چھوٹا مگر آسان سا اطلاقیہ ہے۔ یہ فی الحال تین مارکپ زبانوں، ایچ ٹی ایم ایل، وکی اور بی بی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ مختلف ترتیبات کے ذریعہ کسی حد تک ایڈیٹر اور ماحصل کوڈ کو پسندیدہ انداز میں ڈھالنے کی سہولت دستیاب ہے۔ ہر خانے میں اختیاری ربط شامل کرنے کے لئے اضافی خانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اکثر اردو کے ساتھ مارکپ ٹیگ لگاتے ہوئے متن عجیب بے ترتیبی کا شکار ہو جاتا تھا اور یہ صورتحال تب مزید سنگین صورتحال اختیار کر لیتی ہے جب اس میں تدوین کی نوبت آجائے۔ امید ہے کہ اس اطلاقیے سے یہ مسائل آسان ہو جائیں گے۔
طے شدہ ترتیب کے تحت اس سے حاصل شدہ بی بی کوڈ محفل میں استعمال کرنے کے لئے موزوں ہے۔ جبکہ بلاگ اور دوسرے ایچ ٹی ایم ایل صفحات کے لئے کوڈ حاصل کرنے کے لئے ایچ ٹی ایم ایل کا ریڈیو بٹن اور وکی کے کوڈ کے لئے وکی کا ریڈیو بٹن منتخب کریں۔ فی الحال خود ساختہ مارکپ کا اختیار غیر فعال ہے۔ اگر ضرورت ہو تو سورس کوڈ میں اس کی گنجائش پہلے سے ہی رکھی گئی ہے۔ بس ایک عدد جے سن آبجیکٹ میں کچھ اندراجات کرنے ہوں گے اور تھوڑی سی تبدیلی مارکپ میں کرنی ہوگی۔
جدول میں ستونوں اور قطاروں کے تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ البتہ ابھی قطاروں کی طرح ستونوں کو دوران عمل شامل اور حذف کرنے کی سہولت دستیاب نہیں۔ لہٰذا ابتدا میں ہی ستونوں کی تعداد کا تعین ضروری ہے۔ ان شاء اللہ ائندہ اجرا میں یہ سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ میں اس کوشش میں بھی ہوں کہ اس میں دستاویزات کو در آمد، محفوظ اور ریژیوم کی سہولت بھی فراہم کی جا سکے جو اسے مزید مفید بنا سکتا ہے۔ گر چہ یہ کام خاصہ وقت طلب ہے۔
ابھی اس کو صرف فائر فاکس میں پرکھا گیا ہے اور کار کردگی اطمینان بخش پائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اس کی فعالیت مشکوک ہے۔ لہٰذا وسیع کمپیٹبلٹی کے لئے اگلے اجرا کا انتظار کریں۔
اس اطلاقیہ کا خاکہ ابتدا میں لائبریری سے متعلق بیشمار دستاویزات اور فعالیت کے جداول بنانے میں سہولت کے پیش نظر تیار کیا گیا تھا۔
اس اطلاقیے کا جائزہ لیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے جائزے والے صفحے کو محفوظ کر لیں۔ سب کچھ ایک اکیلی ایچ ٹی ایم ایل فائل میں موجود ہے۔ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو محفل میں بھی اپلوڈ کر دیا جائے گا۔
اور میری مشین پر اس کا اسکرین شاٹ۔
اس میں مزید بہتری کے لئے اپنی گراں قدر رائے سے ہمیں نوازتے رہیں۔
والسلام۔