ماوراء
محفلین
السلام علیکم،
باوثوق ذرائع کے مطابق "سیدہ شگفتہ" 25 ستمبر کو اپنی (کونسی؟؟؟) سالگرہ منا رہی ہیں۔ کیا شگفتہ سال میں دو سالگرہیں مناتی ہیں؟ یہ جاننے کے لیے ہم شگفتہ کی تصدیق چاہیں گے۔ کیونکہ ابھی اسی سال یعنی 19 اپریل 2007 کو ہم سب نے شگفتہ کو سالگرہ وش کی تھی۔ اور اب ایک اور سالگرہ آ گئی؟
شگفتہ، سال میں دو سالگرہ منانے سے تو آپ کی عمر ۔۔۔میرا مطلب ہے کہ آپ تو کافی بڑی ہو چکی ہوں گی۔ ہمیں معلوم ہے کہ آجکل آپ رمضان کی وجہ سے خاموش ہیں۔ لیکن پلیز ذرا اپنی سالگرہ پر تفصیل سے روشنی تو ڈالیں۔ مزید کہ آپ کتنی بڑی ہو گئی ہیں؟ یہ جاننا میرے علاوہ اور بھی بہت سے لوگوں کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔
ایک اور معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ اپنی عمر کا تذکرہ کسی اور سے کر چکی ہیں۔ لیکن ہم سے آخر کیا پردہ ہے؟ اگر آپ نے اپنی عمر نہ بتائی تو میں نے ووٹنگ کروا لینی ہے۔
مثال کے طور پر۔۔۔
آپ کے خیال میں شگفتہ کی عمر کیا۔۔؟؟
1۔ 20
2۔ 25
3۔ 30
4۔ 35
5۔ 40