مبارکباد شگفتہ کو سالگرہ مبارک

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

باوثوق ذرائع کے مطابق "سیدہ شگفتہ" 25 ستمبر کو اپنی (کونسی؟؟؟) سالگرہ منا رہی ہیں۔ کیا شگفتہ سال میں دو سالگرہیں مناتی ہیں؟ یہ جاننے کے لیے ہم شگفتہ کی تصدیق چاہیں گے۔ کیونکہ ابھی اسی سال یعنی 19 اپریل 2007 کو ہم سب نے شگفتہ کو سالگرہ وش کی تھی۔ اور اب ایک اور سالگرہ آ گئی؟

شگفتہ، سال میں دو سالگرہ منانے سے تو آپ کی عمر ۔۔۔میرا مطلب ہے کہ آپ تو کافی بڑی ہو چکی ہوں گی۔ ہمیں معلوم ہے کہ آجکل آپ رمضان کی وجہ سے خاموش ہیں۔ لیکن پلیز ذرا اپنی سالگرہ پر تفصیل سے روشنی تو ڈالیں۔ مزید کہ آپ کتنی بڑی ہو گئی ہیں؟ یہ جاننا میرے علاوہ اور بھی بہت سے لوگوں کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔

ایک اور معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ اپنی عمر کا تذکرہ کسی اور سے کر چکی ہیں۔ لیکن ہم سے آخر کیا پردہ ہے؟ اگر آپ نے اپنی عمر نہ بتائی تو میں نے ووٹنگ کروا لینی ہے۔:p

مثال کے طور پر۔۔۔

آپ کے خیال میں شگفتہ کی عمر کیا۔۔؟؟

1۔ 20
2۔ 25
3۔ 30
4۔ 35
5۔ 40

:p



untitledtx5.jpg
 

فاتح

لائبریرین
ماوراء! یہ کیا گھن چکر ہے؟ آپ کو کن "باوثوق" ذرائع نے اطلاع دی ہے 25 ستمبر کی سالگرہ کی؟

لیکن اگر کوئی دو بار سالگرہ منانا چاہے تو اس میں کیا خامی ہے؟;) اور جہاں تک بات ہے عمر کی تو آپ کا میٹر چالیس پر جا کے کیوں رک گیا؟ اندازے تو اس سے بھی زیادہ کے لگائے جا سکتے ہیں۔ :grin:

عمر کا کیا ہے گزرتی ہے گزر جائے گی :grin:
 

ماوراء

محفلین
بس فاتح۔۔۔خبریں مل جاتی ہیں۔ میرے نمائندے جگہ جگہ مٹر گشت کر رہے ہوتے ہیں۔:p

سال میں دو بار سالگرہ منانے میں کوئی برائی نہیں، لیکن ایسے کیسز کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس لیے عقل کو یقین دلانے کے لیے تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ چالیس سے آگے بھی جانا تھا۔ لیکن سوچا شگفتہ برا نا مان جائیں۔ :p

اسی لیے تو کہا کہ عمر کا کیا ہے۔ گزر ہی جائے گی۔ اس لیے بتانے میں کیا حرج۔
 
بس فاتح۔۔۔خبریں مل جاتی ہیں۔ میرے نمائندے جگہ جگہ مٹر گشت کر رہے ہوتے ہیں۔:p
ماواء تمہارے مٹر گشت جاسوس سب جھوٹ بولتے ہیں اور تم ہو کہ ان کی خبروں پر اندھا دھند یقین کر لیتی ہو کسی دن یہ تمہارے جاسوس تمہیں بری طرح پھنسا دیں گے
 

زیک

مسافر
سالگرہ کی مبارک دینے کے لئے تو ہم تیار بیٹھے ہیں چاہے سال میں 12 بار ہی کیوں نہ ہو مگر یہ واقعی تشویش‌ناک بات ہے کہ کہیں سال میں دو بار سالگرہ منانے سے انسان 2 سال تو بڑا نہیں ہو جاتا!!!
 

ماوراء

محفلین
ماورہ :rolleyes: مین نے صرف سالگرہ مبارکبا ٹاپک بولا تھا ڈیٹ آف برتھ کا نہیں :(
او سوری باجو۔ مجھے یاد آیا تھا کہ ابھی تو اپریل میں شگفتہ کی سالگرہ تھی۔ اب ایک اور پھر آ گئی۔ اور ویسے بھی 25 کو ہے۔ تو سوچا ایک دن پہلے ذرا اس راز پر روشنی ڈال لی جائے۔ :p
 

تیشہ

محفلین
:confused: یہ تو مجھے بھی نہیں پتا ماورا کے شگفتہ کی عمر کیا ہے ؟ کبھی پوچھا ہی نہیں میں نے ۔ مگر تمھیں کس نے خبر دی بھلا ۔ ؟
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

ماوراء

محفلین
سالگرہ کی مبارک دینے کے لئے تو ہم تیار بیٹھے ہیں چاہے سال میں 12 بار ہی کیوں نہ ہو مگر یہ واقعی تشویش‌ناک بات ہے کہ کہیں سال میں دو بار سالگرہ منانے سے انسان 2 سال تو بڑا نہیں ہو جاتا!!!
سال میں دو بار منانے میں کیا راز پوشیدہ ہے ؟ اس کا علم تو شگفتہ کو ہی ہے۔ کہ وہ ہر سالگرہ پر اپنی عمر کو بڑھاتی ہیں یا گھٹاتی ہیں۔ لیکن کچھ بھی ہو جائے شگفتہ اپنی عمر بتاتی نہیں ہیں۔ :rolleyes:
 

فاتح

لائبریرین

بوچھی جی کے پیغام سے میں یہ سمجھا تھا کہ انہوں نے آپ سے کہا کہ "اپنے سالگرہ والے تھریڈ میں‌شگفتہ اپنی سالگرہ 25 ستمبر تک منا رہی ہیں" اور آپ نے سمجھا کہ 25 ستمبر کو منا رہی ہیں۔ لیکن آپ کی افسردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ میرا اندازہ غلط تھا۔ ویسے یہ بات تو اب شگفتہ ہی آ کر بتا سکتی ہیں۔:)
 

ماوراء

محفلین
فاتح، آپ کا اندازہ درست تھا۔ اور افسردہ اس بات پر ہر رہی تھی کہ باجو نے آ کر بول دیا۔ اور آپ کے سوال کا جواب میرے پاس نہیں تھا۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
شگفتہ کہاں ہیں ؟ جلدی پہنچ آئیے کہ میں پزا کھانے ہی لگی ہوں ۔ ۔ گرم گرم ۔ ۔ یہ آپکے لئیے سالگرہ کے موقع پر ۔ ۔ فلحال اسکو کھائیے کل کیک کے ساتھ آتی ہوں ۔ ۔ ۔۔

DSCF1483.jpg
 
Top