شہد

شرمین ناز

محفلین
شہد کا نام لینے سے ہی منہ میں۔قدرتی طور پر ایک عجیب اور پیاری سی مٹھاس پیدا ہو جاتی ہے شہد بلاشبہ قدرت کی نعمتوں میں سے ایک بہترین،لذیذ اور میٹھی ترین۔نعمت ہے۔خالق کائنات نے بنی نوع انسان کو شہد کی شکل میں ایک مکمل غزا بخشی ہےبلکہ یہ بےشمار جسمانی بیماریوں کے لیے دوا بھی ہے اسکی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ شہد ہی نومولود بچے کی اولین غذا ہوتی ہے۔

شہد کے بارے میں کچھ اہم معلومات
‍♂️شہد اسلامی نکتہ نگاہ میں:
شہد کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کی ایک۔مکمل سورت (سورت النحل) شہد کی مکھی کے عنوان سے مزین ہے
اللہ کے آخری نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا فرمان عالی شان ہے کہ جو شخص ہر مہینے تین دن متواتر صبح نہار منہ شہد چاٹے اسے کوئی بیماری نقصان نہ پہنچا سکے گی
ایک اور موقع پر اللہ کے حبیب محمد مصطفی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا شہد ہر جسمانی مرض کے لیے شفا ہے اور قرآن روحانی مرض کے واسطے دوا ہے
قرآن میں فرمان ہے کہ اس میں شفا کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن یقین کرنے والوں کے لیے
آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی پسندیدہ غذاوں میں سب سے زیادہ اہمیت شہد کو حاصل ہے

شہد حکماء/ اطبا کی نظر میں:۔
شہد۔۔۔۔۔مکمل غذا اور بہترین دوا ہے جو کہ جسمانی اور جنسی قوتوں کو بڑھاتا ہے۔
شہد۔۔۔۔ نزلہ زکام کھانسی کےامراض سمیت بلغم اور نمونیہ جیسے عوارض سے شفا دیتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ زخموں کو ٹھیک کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ زائل شدہ انرجی/قوت کو از سر نو بحال کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ کیلشیم کی کمی پوری کرکے ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔اعضائے رئیسا(قلب و جگر و دماغ) کے لیے ایک ٹانک ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ جوڑوں کے درد کے لیے اکسیر ہے۔
شہد۔۔۔۔۔قوت باہ میں بھر پور اضافہ کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ موٹاپے میں بھی کمی کا سبب بنتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ تمام غذائی اجناس مثلا پھلوں، سبزیوں اور ہر قسم کے گوشت کی بہ نسبت زیادہ طاقت و توانائی کا حامل ہے۔
شہد۔۔۔۔ اسکو مختلف اجزاء کے ساتھ استعمال کرنے سے اور بھی متعدد فوائد حاصل کئے جاتے ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت خوب جزاک اللہ خیراجب پروردگار نے فرما دیا ؀
قرآن اور شہد
رب تعالیٰ کا فرمان ہے
یَخْرُجُ مِنْ بُطُونِہَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُہُ فِیہِ شِفَاء ٌ لِلنَّاسِ النحل :۶۹
'' ان (مکھیوں ) کے پیٹ سے ایک مشروب نکلتا ہے جوکئی رنگوں والا ہونے کیساتھ ساتھ لوگوں کیلئے شفا کے عناصر سے لبریز ہے ۔''
صحیح بخاری میں ہی سیدنا ابو سعید الخدری ص سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگا کہ میرے بھائی کو اسہال(دست ، پیچس) ہو گیا ہے
آپ نے ارشاد فرمایا
''اسقِہِ عَسَلاً'' اسے شہد پلاؤ اس نے اسے شہد دیا لیکن اس کا مرض بڑ ھ گیا وہ گھبرا کر واپس رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حقیقت حال بیان کی تو رسول اللہ نے فرمایا: '' صَدَقَ اللّٰہُ وَکَذَبَ بَطنُ أَخِیکَ اِسقِہِ عَسَلاً ''(اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے جاؤ ! اسے شہد پلاؤ) اس نے اپنے بھائی کو شہد پلایا اور وہ تندرست ہو گیا۔

محدثین نے اس حدیث کی وضاحت میں لکھا ہے کہ اسے اسہال کی بیماری تھی اب اگر اسے کوئی مُمسِک چیز دی جاتی تو اس کی جان کو خطرہ تھا جبکہ شہد مُسہل ہوتا ہے اور مواد فاسدہ کو پیٹ سے خارج کرتا ہے ۔ دو تین دفعہ شہد کھانے سے اس کا پیٹ فاسد مادے سے صاف ہو گیا تو وہ شفا یاب ہو گیا ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔ بہت معلوماتی پوسٹ ہے۔

اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ اصل شہد کی پہچان کیسے کی جائے کہ پاکستان میں اصلی شہد کا ملنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

آورکزئی

محفلین
بہت معلوماتی دھاگہ ۔۔۔ جزاک اللہ الف خیر ۔۔

کوئی کچھ عرصے سے ہمارے گھر میں ان کا ایک وہ ہے چھتہ۔۔۔ پتا نہیں شہد ہے اس میں یا نہیں
اور اگر ہے بھی تو کیسے حاصل کریں۔۔۔ بہت سخت ڈھنک مارتی ہے۔۔۔
 
شہد کا نام لینے سے ہی منہ میں۔قدرتی طور پر ایک عجیب اور پیاری سی مٹھاس پیدا ہو جاتی ہے شہد بلاشبہ قدرت کی نعمتوں میں سے ایک بہترین،لذیذ اور میٹھی ترین۔نعمت ہے۔خالق کائنات نے بنی نوع انسان کو شہد کی شکل میں ایک مکمل غزا بخشی ہےبلکہ یہ بےشمار جسمانی بیماریوں کے لیے دوا بھی ہے اسکی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ شہد ہی نومولود بچے کی اولین غذا ہوتی ہے۔

شہد کے بارے میں کچھ اہم معلومات
‍♂️شہد اسلامی نکتہ نگاہ میں:
شہد کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کی ایک۔مکمل سورت (سورت النحل) شہد کی مکھی کے عنوان سے مزین ہے
اللہ کے آخری نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا فرمان عالی شان ہے کہ جو شخص ہر مہینے تین دن متواتر صبح نہار منہ شہد چاٹے اسے کوئی بیماری نقصان نہ پہنچا سکے گی
ایک اور موقع پر اللہ کے حبیب محمد مصطفی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا شہد ہر جسمانی مرض کے لیے شفا ہے اور قرآن روحانی مرض کے واسطے دوا ہے
قرآن میں فرمان ہے کہ اس میں شفا کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن یقین کرنے والوں کے لیے
آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی پسندیدہ غذاوں میں سب سے زیادہ اہمیت شہد کو حاصل ہے

شہد حکماء/ اطبا کی نظر میں:۔
شہد۔۔۔۔۔مکمل غذا اور بہترین دوا ہے جو کہ جسمانی اور جنسی قوتوں کو بڑھاتا ہے۔
شہد۔۔۔۔ نزلہ زکام کھانسی کےامراض سمیت بلغم اور نمونیہ جیسے عوارض سے شفا دیتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ زخموں کو ٹھیک کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ زائل شدہ انرجی/قوت کو از سر نو بحال کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ کیلشیم کی کمی پوری کرکے ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔اعضائے رئیسا(قلب و جگر و دماغ) کے لیے ایک ٹانک ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ جوڑوں کے درد کے لیے اکسیر ہے۔
شہد۔۔۔۔۔قوت باہ میں بھر پور اضافہ کرتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ موٹاپے میں بھی کمی کا سبب بنتا ہے۔
شہد۔۔۔۔۔ تمام غذائی اجناس مثلا پھلوں، سبزیوں اور ہر قسم کے گوشت کی بہ نسبت زیادہ طاقت و توانائی کا حامل ہے۔
شہد۔۔۔۔ اسکو مختلف اجزاء کے ساتھ استعمال کرنے سے اور بھی متعدد فوائد حاصل کئے جاتے ہیں ۔
میرے ایک گھُٹنے میں درد رہتا ہے یہ نہیں پتا کہ کیوں ہوتا ہے یہ سب
 
فاخر رضا

محفلین
شہد میٹھا ہوتا ہے
سکے ہوئے توس پر لگا کر کھائیں تو بہت اچھا لگتا ہے
اصلی شہد ڈھونڈنا تقریباً ناممکن ہے
شوگر کے مریض کھائیں تو شوگر بڑھ جاتی ہے
یہ قدرت کا ایک کرشمہ ہے، شہد کی مکھی بھی اور شہد بھی
اسے دوا کے طور پر استعمال مت کیجیے، یہ مخلصانہ مشورہ ہے
سردیوں میں چاہیں تو تھوڑا سا چاٹ لیں بہت اچھا لگے گا
 
سید رافع

محفلین
کراچی میں ملینیم مال کے سامنے طب نبوی کلینک ہے۔ وہ جرمنی سے شہد کی مکھی کے ڈنک کا ایک گاڑھا محلول منگواتے ہیں۔ شاید پانچ ہزار ایک بوتل کی قیمت ہے۔ نروز کے امراض میں دیتے ہیں۔
 
Top