شہر کی سیر (آپ کی آراء)

نیرنگ خیال

لائبریرین
سحر انگیز انداز بیان ہے آپکا ساجد بھائی۔ شروع کری ہے تو آخر لفظ تک نگل کر اٹھا ہوں۔ تجسس بڑھ چکا ہے اور اب روداد نویسی والی حرکت مت کیجیئے گا۔ میں محو انتظار ہوں شفیع کی داستان کے لیئے۔ :)
:best::zabardast1:

اور یہ نادیدہ چپت بلانے کے لیئے مجھے بہت بھائی:D
 

سید زبیر

محفلین
ماشا اللہ تحریر کی روانی میں لڑکپن کے جھرنوں کی شوخی نہیں تو مستی ضرور ہے ۔ ۔ بہت خوب ۔ ۔
اگلی تحریر کا انتظار رہے گا
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے ساجد صاحب۔ کم کم لکھتے ہیں لیکن خوب لکھتے ہیں، کچھ جملے تو واقعی بہت کاٹ دار ہیں۔

لاجواب
 

باباجی

محفلین
بہت خوب ساجد بھائی
آپ مارتے نہیں
تڑپاتے ہیں

اور یہ جو بشرط زندگی والی بات آپ نے کہی ہے ----"اے گّلاں چنگیاں نئی"
جلدی سے لکھیں پلیز
آپ کو میری جلدی کا اندازہ تو ہوگا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بچپن کی یادوں اور بچپن کی امیری دونوں کا کوئی میل نہیں۔
بہت اچھا لکھا۔ مزید کا انتظار اور تجسس ہے ساجد بھائی!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بچپن کی یادوں اور بچپن کی امیری دونوں کا کوئی میل نہیں۔
بہت اچھا لکھا۔ مزید کا انتظار اور تجسس ہے ساجد بھائی!

یہ دولت بھی لے لو،یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے مری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو، بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی، وہ بارش کا پانی
 

صائمہ شاہ

محفلین
خوبصورت تحریر
گلستان و بوستان کے اشعار ، قائد کی تقریر کے اقتباسات کیسا پاگل تھا شفیع ؟ یا کیسے پاگل بنا دیا گیا امید ہے آپ جلد ہی اس راز سے پردہ اُٹھائیں گے ۔
 

رانا

محفلین
بہت ہی عمدہ ساجد بھائی! جواب نہیں آپ کا۔:great:
تحریر کی روانی اور موقع محل کی مناسبت سے برجستہ جملوں کی فراوانی۔ کیا کہنے۔
بہت لطف آیا پڑھ کر۔ ہفتہ عشرہ میں آپ کی طرف سے کوئی نہ کوئی تحریر ضرور آتی رہنی چاہئے۔
"چونی دی تو سکنجبین والے کے پاس کھلے پیسے نہ تھے فیصلہ کیا کہ ایک گلاس اور پی لیا جائے ۔فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا گیا اور چونی میں سے مبلغ ایک ٹیڈی پیسہ واپس بھی وصول کر لیا گیا۔":applause:
:best:
اور وہ شفیع کی کہانی ضرور بیان کیجئے کہ بہت تجسس ہورہا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
اوسم۔۔۔۔ ساجد بھیا۔۔ سچی میں مزہ آ گیا پڑھ کر۔۔
اور اور یہ آپ ہر بار باقی آئندہ پر کیوں لٹکا دیتے ہیں۔۔ جلدی جلدی لکھیں باقی سب بھی۔۔ نہیں تو پتا ہے ناں آپ کو ۔۔۔
 
:zabardast1::good::great::aadab:

:mogambo:

بہت عمدہ طریقے سے آپ نے روداد پیش کی۔لیکن جو آخر میں شفیع والی بات کی وہ ایسے ہی ہے جیسے بندہ کسی نشئی کو سگریٹ دے اور جب وہ دو کش لگائے تو پکڑ کر کہے"اچھا زندگی رہی تو پھر کبھی پلاؤں گا"
اب پتہ نہیں باقی ماندہ سگریٹ کب پینے کو ملتی ہے:)
 

کاشفی

محفلین
بہت اچھی تحریر ہے بھائی۔ بہت خوب! ماشاء اللہ۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
ویسے آپ مہمانوں سے کس قسم کے سوالات کرتے تھے ؟
 
ساجد بھائی بہت دلچسپ روداد ہے ۔ مزہ آگیا پڑھ کر، لیکن بھائی باقی کب پڑھنے کو ملے گا؟ آپ نے تو تشنگی بڑھادی ہے۔ اب انتظار کے دن کاٹے نہ جائیں گے۔ شفیع کون تھا، کہاں سے آیا تھا۔ اس کی اصل کہانی کیا تھی۔ یہ سب ضرور لکھیے۔
 
Top