جہانزیب بھائی
ہاہاہا ۔ غلطی سے ایسا ہو گیا آپ کا اور زرقا کا پیغام ایک ہی وقت میں آیا اور میں زرقا کے پیغام کا اقتباس لے رہا تھا ۔ چلیں کوئی بات نہیں معاف کر دیں ۔
ارے نہیں جہانزیب بھائی غلطی ہوجاتی ہے اس میں معافی والی کوئی بات ٰنہیں
لیکن میری اتنی جانفشانی کے بعد آپ نے مجھے "اندھی حمایت" کا طعنہ کس طرح دے دیا۔ میرے خاندان میں دوست احباب میں تحریک انصاف کے بہت حمایتی ہیں ہمارے آپس میں مباحث میرے تقریبا روز ہی ہوتے ہیں لیکن کسی نے مجھے یہ طعنہ نہیں دیا حالانکہ وہ تمام لوگ مجھے آپ سے بہت زیادہ اچھے طریقہ سے جانتے ہیں ۔
دراصل میرے نزدیک اندھی حمایت یہ ہے کہ یوں ظاہر کیا جائے جیسے کسی کا لیڈر تو زمین پر فرشتہ ہے اور اس سے کبھی کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ہے۔
اب انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔اور غلطی کے اعتراف کا مطلب یہ ہے کہ آپ پھر سے اسے نہ دہرائیں۔جب ہم ہی نہیں مانیں گے کہ ہمارے لیڈران میں خرابیاں ہیں تو پھر "پرنالہ تو وہیں رہے گا نا"
میرے نزدیک عمران اس لیے بہتر ہے کہ وہ اور اس کی ٹیم "نئے" ہیں۔اور عمران کے کریڈٹ پر "اصلی" فلاحی کام ہیں
اب اگلا تیر کیا ہو گا؟ کہ میں پیسے لے کر حمایت کر رہا ہوں؟ یا میرے جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پہنچا ہے کیوں کہ ہم آنخضرت جناب عمران خان صاحب کی تقلید نہیں کر رہے ۔
ایکچوئلی،ٹھیک اسی وجہ سے میں سیاسی بحث میں حصہ نہیں لیا کرتا کہ اس سے خواہ ما خواہ آپس میں غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
میں نہ کوئی ملا ہوں کہ کسی کی آخرت کی پروا کرتا پھروں نہ کوئی پادری کہ کسی کی روح کو بچانے میں دبلا ہوتا پھروں۔
میں "کبھی بھی" ایسے پرسنل حملے نہیں کیا کرتا