شیر کا نشان، روشن پاکستان

عمران ارشد

محفلین
حج سکینڈل اور ریلوے میں کرپشن کا معاملہ بھی چوہدری نثار کی سربراہی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے حل کیا اور خزانے میں ۱۱۵ ارب روپے واپس کروائے ۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ پر تنقید کرنے والے اس دوران صرف اور صرف بیانات دینے میں مصروف رہے ۔​

2242_64965510.jpg
 
جہانزیب

محفلین
عمران خان قول کا سچا نہ ہوتا تو بدعہدی کا مرتکب ہوتا ۔ نواز شریف نے صرف اپنا فائدہ دیکھا جبکہ عمران خان اجتماعی مفاد کی طرف دیکھ رہا تھا
یہاں قول اور قومی بد عہدی کے بارے میں کیا کہیں گی؟ 2002 میں اور 2013 میں عمران خان صاحب کو نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی کرپشن کا یقین محکم ہے ۔ لیکن یہ سب کرپشن جانتے بوجھتے انہوں نے 2007 میں انہی دونوں کے ساتھ اشتراک کر کے قوم کے ساتھ بد عہدی کی ۔
 
جہانزیب

محفلین
ڈینگی کے خلاف مہم اشتہاروں میں زیادہ اور شہر میں کم چلائی گئی ۔ ہمارے علاقے میں اسپرے تک نہ ہوا۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سپرے کروایا۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریض داخل کرنے کی جگہ تک نہ تھی ۔ اسپتالوں کے صحن میں فرش پر مریض لٹائے گئے ۔
اتفاق اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں سے پلیٹلٹ کٹس کے عوض پیشگی بھاری رقوم وصول کی جاتی رہیں
آپکی پارٹی کے رہنما ڈینگی کے خلاف شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ۔ ویڈیو میں 21 منٹ کے بعد دیکھیں ۔ کم از کم لیڈر شپ کے ساتھ اپنے بیانات ملا ہی لیں۔
 
یہاں قول اور قومی بد عہدی کے بارے میں کیا کہیں گی؟ 2002 میں اور 2013 میں عمران خان صاحب کو نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی کرپشن کا یقین محکم ہے ۔ لیکن یہ سب کرپشن جانتے بوجھتے انہوں نے 2007 میں انہی دونوں کے ساتھ اشتراک کر کے قوم کے ساتھ بد عہدی کی ۔

ان کے ساتھ کیا اتحاد ہوا تھا ، ذرا اس پر روشنی ڈالیں۔

کیا ان دونوں سے اقتدار میں شراکت کا اتحاد ہوا تھا یا یہ اتحاد ہوا تھا کہ ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپائیں گے۔

2007 میں APDM میں شرکت کی تھی جو مشرف کے خلاف تھا ، اسے آپ مخالفت میں بینظیر اور نواز شریف سے اتحاد سمجھتے ہیں تو وہ آپ کی ویسی ہی سادگی ہے جیسی شریف برادران کی کرپشن کے موقع پر آپ اکثر و پیشتر ظاہر کرتے ہیں ۔
 
زبیر مرزا

محفلین
بھائیواوردوستو سیاسی گفتگو میں جذباتی ہونا اورآپس کے تعلقات خراب کرنا منع ہے:)
لہذا ٹھنڈے ہوجائیں اورچائے بنا کے پیں اس سے افاقہ ہوگا(دھیان ہٹے گا :))
 
زبیر مرزا

محفلین
ویسے جہانزیب بھائی بھلا ہو اس سیاست کا کہ آپ کے درشن بھی محفل میں ہوئے
کیا خیال ہے میں آپ اور@محب علوی اپنے اپنےٹکٹوں پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) آئرن مین نا دیکھنے چلیں
محب آئرن مین سے مراد نواز شریف نہیں :) فلم آئرن مین ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
یہاں قول اور قومی بد عہدی کے بارے میں کیا کہیں گی؟ 2002 میں اور 2013 میں عمران خان صاحب کو نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی کرپشن کا یقین محکم ہے ۔ لیکن یہ سب کرپشن جانتے بوجھتے انہوں نے 2007 میں انہی دونوں کے ساتھ اشتراک کر کے قوم کے ساتھ بد عہدی کی ۔
ماشااللہ کیا ہی عمدہ دلیل ہے ۔ عمران کیا اُس کے ساتھ حکومت میں شریک تھے۔ جمہوریت کی بحالی کے لئے ساتھ بیٹھنے کو اشتراک کیسے کہہ سکتے ہیں؟؟؟
قوم کے ساتھ کیا بد عہدی کی یہ کہ مشرف کی صدارت میں انتخابات میں شرکت سے انکار کیا
یہ اصولی موقف تھا جس پر نواز شریف متفق ہوئے مگر پھر اپنے عہد سے پھر گئے
دلیل تو کوئی ایسی لائیں جو مضحکہ خیز نہ ہو
 
زرقا مفتی

محفلین
نو
آپکی پارٹی کے رہنما ڈینگی کے خلاف شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ۔ ویڈیو میں 21 منٹ کے بعد دیکھیں ۔ کم از کم لیڈر شپ کے ساتھ اپنے بیانات ملا ہی لیں۔

جہانزیب صاحب جہاں ذاتی مشاہدہ یا تجربہ موجود ہو وہاں ہمیں کسی کے بھی بیان سے متفق ہونے کی ضرورت نہیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
آپ کو یہ تقابل کہاں نظر آیا؟
جب آپ 2013 سے واپسی کا سفر طے کرتے ہیں تو راستے میں 2009 بھی آتا ہے 2007 بھی آتا ہے 1999 بھی آتا ہے ۔ یا تمام عمر آپ عمر رضی کو یہ طعنہ دیتے رہیں گے کہ وہ نبی کو قتل کرنے کے ارادہ سے گھر سے نکلے تھے ۔ انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بہتر ہوتا ہے جو نہیں سیکھتا اور اتراتا ہے وہ برا ہوتا ہے ۔
ذرا غور کیجیے حضرت عمر کا ذکر آپ ہی نے کیا اور کس کے تقابل میں کیا
 
عمران ارشد

محفلین
ن لیگ نے کبھی کوئی سسٹم ٹھیک کرنے کی بات نہیں کی۔
یہ دانش اسکول اور لیپ ٹاپ بانٹیں گے لیکن تعلیمی اصلاحات کی بات نہیں کرتی۔ سرکاری اسکولوں پر خرچ کرنے کی بات نہیں کریں گے۔
میٹرو بس اور بلٹ ٹرین کی بنائیں گے لیکن موجودہ تباہ حال ریلوے نظام کو ٹھیک کرنے کا وعدہ نہیں کریں گے۔ نہ یہ پٹوار کا نظام صحیح کریں گے اور نہ ہی تھانہ کچہری۔۔
ن لیگ صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لیئے منصوبے بناتی ہے۔۔
سستی روٹی، سولر لیمپس، لیپ ٹاپ میں اربوں جھونک دیئے اور کچھ اتنے ہی بنا بھی لیے۔
 
جہانزیب

محفلین
ذرا غور کیجیے حضرت عمر کا ذکر آپ ہی نے کیا اور کس کے تقابل میں کیا
جی محترمہ میں یہی تو عرض کر رہا ہوں، وہ مراسلہ بھی یہیں موجود ہے اسے بار بار پڑھیں اور مجھے بھی مطلع فرمائیں کہ میں نے کہاں خلیفہ راشد کا تقابل نواز شریف سے کیا ہے؟ ایک واقعہ بیان کیا تھا اور واقعات کا تقابل ضرور کیا ہے دوسرا تقابل آپ کو نظر آ رہا ہو لیکن میں نے ایسا کہیں نہیں کہا ۔ اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے ۔
 
جہانزیب

محفلین
ماشااللہ کیا ہی عمدہ دلیل ہے ۔ عمران کیا اُس کے ساتھ حکومت میں شریک تھے۔ جمہوریت کی بحالی کے لئے ساتھ بیٹھنے کو اشتراک کیسے کہہ سکتے ہیں؟؟؟
قوم کے ساتھ کیا بد عہدی کی یہ کہ مشرف کی صدارت میں انتخابات میں شرکت سے انکار کیا
یہ اصولی موقف تھا جس پر نواز شریف متفق ہوئے مگر پھر اپنے عہد سے پھر گئے
دلیل تو کوئی ایسی لائیں جو مضحکہ خیز نہ ہو
یہ کوئی اتنی پرانی تاریخ نہیں کہ ہم اس پر تحقیق سے قاصر ہوں، اگر موقف اصولی تھا تو وہ نواز شریف کا تھا کہ انہوں نے ہی یہ کانفرنس منعقد کروائی تھی اور اس موقف سے متفق عمران خان ہوئے تھے نواز شریف تحریک انصاف کی طرف سے بلائی گئی کسی کانفرنس میں نہیں گئے تھے ۔
جو شائد آپ کو ویڈیو میں سنائی نہیں دیا وہ یہ ہے کہ عمران خان صاحب ویڈیو میں شریف اور بھٹو کو کرپشن کی وجہ سے انتخابی سیاست سے باہر رکھنا چاہ رہے تھے، پھر وہ ایک دم ایسے پاک کیسے ہو گئے کہ انہی کے ساتھ مل کر جمہوریت بحال کروانے نکل کھڑے ہوئے ۔ 2007 کے اوائل میں تو عمران خان صاحب زور و شور سے انتخابات میں حصہ لینے کی بات کر رہے تھے اور اس میں مشرف کی صدارت کا کوئی ایشو ہی نہیں تھا ۔ بے نظیر کے قتل کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر موصوف انتخابات سے باہر ہوئے تھے ۔ ریکارڈ درست کر لیں اپنا ۔
 
arifkarim

معطل
جہانزیب اور زرقامفتی کس طرح ثابت قدمی کیساتھ اپنی اپنی کلٹ سیاسی پارٹی کا دفاع کر رہے ہیں حالانکہ سب جانتے ہیں کہ اس سیاسی حمام میں سب ننگے ہیں۔ ہر 4 سال بعد الیکشن سے قبل اسی طرح کے سیاسی دھاگے کھول کر اپنی مند پسند سیاسی جماعت کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں اور مقابل جماعتوں پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی فضول، بے تکی اور وقت ضائع کرنے والی گفتگو سے کیا پاکستان کے مستقبل کو فائدہ ہوگا؟ کیا پاک عوام کو فائدہ ہوگا؟ ن لیگ ضیاء کے دور سے پاکستانی سیاست میں ہے۔ اکثریت کیساتھ اقتدار میں بھی آچکی ہے۔ لیکن کیا اسکا فائدہ پارٹی کے لیڈران کو ہوا ہے یا پاکستان کو؟ فیصلہ آپ خود کر لیں کہ اسبار ووٹ کسکو دینا ہے۔ ماضی کی گھسی پٹی بار بار آزمودہ جماعتوں کو یا غیر آزمودہ اقتدار میں پہلے کبھی نہ آنے والی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو؟

“Nearly all men can stand adversity, but if you want to test a man's character, give him power.”
as5.gif
Abraham Lincoln quotes
 
زرقا مفتی

محفلین
جہانزیب اور زرقامفتی کس طرح ثابت قدمی کیساتھ اپنی اپنی کلٹ سیاسی پارٹی کا دفاع کر رہے ہیں حالانکہ سب جانتے ہیں کہ اس سیاسی حمام میں سب ننگے ہیں۔ ہر 4 سال بعد الیکشن سے قبل اسی طرح کے سیاسی دھاگے کھول کر اپنی مند پسند سیاسی جماعت کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں اور مقابل جماعتوں پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی فضول، بے تکی اور وقت ضائع کرنے والی گفتگو سے کیا پاکستان کے مستقبل کو فائدہ ہوگا؟ کیا پاک عوام کو فائدہ ہوگا؟ ن لیگ ضیاء کے دور سے پاکستانی سیاست میں ہے۔ اکثریت کیساتھ اقتدار میں بھی آچکی ہے۔ لیکن کیا اسکا فائدہ پارٹی کے لیڈران کو ہوا ہے یا پاکستان کو؟ فیصلہ آپ خود کر لیں کہ اسبار ووٹ کسکو دینا ہے۔ ماضی کی گھسی پٹی بار بار آزمودہ جماعتوں کو یا غیر آزمودہ اقتدار میں پہلے کبھی نہ آنے والی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو؟

ظاہر ہے تحریکِ انصاف ہی بہترین آپشن ہے۔
 
عمران ارشد

محفلین
کل خبروں میں سنا کہ شہباز شریف کہہ رہے تھے کہ الیکشن جیت کر چھوٹے گاؤں سے پٹوار کا نظام ختم کر دیں گے۔۔:eek::eek:
پچھلے پانچ سال کیا پنجاب میں پی پی یا پی ٹی آئی کی حکومت تھی؟؟
 
زرقا مفتی

محفلین
http://dawn.com/2013/05/07/exclusive-interview-with-noam-chomsky/

In the coming elections, all indications are that a coalition government will be formed. The party of former prime minister Nawaz Sharif is leading the polls with Imran Khan’s (relatively) newly-emerged party not far behind. Do you think an impending coalition government will be sufficiently equipped to handle the myriad problems facing the country that you have just pointed out, such as civil-military imbalance, drone attacks, extremist violence etc.
NC: Well, we have a record for Nawaz Sharif but not the others. And judging by the record, it’s pretty hard to be optimistic. His [Sharif's] previous governments were very corrupt and regressive in the policies pursued. But the very fact that there is popular participation can have impact. That’s what leads to change, as it has just recently in North Africa (in Tunisia and Egypt). As far as change goes, significant change does not come from above, it comes through popular activism.​
سوال ۔ آنے والے انتخابات میں بظاہر یہی دکھائی دیتا ہے کہ ایک کولیشن حکومت بنے گی۔ رائے عامہ کے مطابق نواز شریف کی جماعت کو برتری حاصل ہے اور عمران خان کی جماعت کچھ ہی پیچھے ہے ۔ تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کو درپیش بڑے بڑے مسائل جیسے فوج اور حکومت کا عدم توازن ، ڈرون حملے اور شدت پسندی کو کولیشن حکومت حل کر سکے گی۔​
جواب ۔ ہمارے پاس نواز شریف کا ریکارڈ ہے مگر دوسروں کا نہیں۔ اور ان کے ریکارڈ کے مطابق کوئی اچھی اُمید لگانا مشکل ہے۔ اُن کی سابقہ حکومتیں پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے میں بہت بدعنوان اور سست تھیں۔ لیکن عوامی دباؤ اثر انداز ہو سکتا ہے ۔ یہی تبدیلی کی جانب لے جاتا ہے جیسا کہ حال ہی میں شمالی افریقہ میں ہوا۔ اورخاظر خواہ تبدیلی اوپر سے نہیں عوام کے متحرک ہونے سے آتی ہے​
 
Top