صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام!

الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ شگفتہ بٹیا مع بھتیجان و بھتیجات کیسی ہیں؟ :) :) :)
میں بالکل ٹھیک ہوں اللہ کا شکر!
بھتیجا پارٹی ڈاڈھی ہو گئی ہے :)
ستم ہائے بھانجگان بھی شامل سمجھیے :)
 
آخری تدوین:
میں بالکل ٹھیک ہوں اللہ کا شک!
شکر! :) :) :)
بھتیجا پارٹی ڈاڈھی ہو گئی ہے :)
یہ نیا لفظ شامل ہوا ہے ہماری لغت میں اور ابھی اس کے مفہوم کا خانہ خالی ہے۔ :) :) :)
ستم ہائے بھانجگان بھی شامل سمجھیے :)
یعنی یہ بھتیجا، بھتیجی، بھانجا، اور بھانجی کو ملا کر ایک مفرد لفظ "بھانتیجگان" بنانے کے لیے سعد ساعت ہے۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے، بالکل ٹھیک!
آپ کیسی ہیں؟ اور کیا ہو رہا ہے آجکل؟ :)
میں بھی بالکل ٹھیک، اللہ کا شکر
آج کل بچوں کی کہانیاں پڑھنے کا شوق چرایا ہوا ہے،اور نیٹ پران کہانیوں کی اور بچوں کی نظمیں (وڈیوز) سننے دیکھنے کا :)
 
اور آپ کی کیا مصروفیات ہیں؟
لیب میں تحقیق جاری ہے آج کل زور و شور سے اور ایک ریویو آرٹیکل لکھنے کے لیے پر تول رہی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی ایڈمشنز پر بھی نظر ہے۔ اور ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے روز مرہ کے کام! :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکر! :) :) :)

یہ نیا لفظ شامل ہوا ہے ہماری لغت میں اور ابھی اس کے مفہوم کا خانہ خالی ہے۔ :) :) :)

یعنی یہ بھتیجا، بھتیجی، بھانجا، اور بھانجی کو ملا کر ایک مفرد لفظ "بھانتیجگان" بنانے کے لیے سعد ساعت ہے۔ :) :) :)
نشاندہی کے لیے بہت شکریہ سعود بھائی، تدوین کر دی ہے۔

نئے لفظ کے معانی و مفہوم بلکہ مفاہیم کے لیے محمد وارث بھائی اور فرحت کیانی کا بیان جاننا چاہیے اور ہر اس بندے کا جو صاحب ستم ہائے بھتیجگان و بھانجگان ہو:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیب میں تحقیق جاری ہے آج کل زور و شور سے اور ایک ریویو آرٹیکل لکھنے کے لیے پر تول رہی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی ایڈمشنز پر بھی نظر ہے۔ اور ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے روز مرہ کے کام! :)
یعنی بھرپور مصروفیت ہے۔ :)
تحقیق کی نوعیت کیا ہےِ؟
پی ایچ ڈی داخلے کب تک متوقع ہیں؟
 
Top