بسْمِ اللہ الرحمن الرحیم
السّلَامُ عَلیکمُ وَرَحمةُاللّهِ وَبَرَكَآتُهُ
صبح دھند چھائ ہو, تو بھی ہم سورج کے ہونے کا یقین رکھتے ہیں.اسی طرح جب ہماری زندگی میں مشکلات کی کہر پھیل جائے تب بھی ہمیں یہ یقین واثق رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالٰی کی رحمت کا آفتاب بھی ہے, جو ہمارے لیے بہتر نہیں، بہترین روشنی بکھیرے گا۔ یااللہ! یا کریم ، یا رحیم ہم سب کی دلی مرادیں، تمنائیں, امیدیں پوری فرما. عزت،صحت ، محبت, دولت رحمت،كشادہ رزق عطا فرماہم سب کے ہردکھ، درد ، تکلیف کو دور فرما اور ہمُ سب کی حفاظت فرما.
آمین ثم آمین
صبح بخیر
 

سیما علی

لائبریرین
iivGHxd.jpg

شب بخیر
 
السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
صبح بخیر
اللّه پاک کے ساتھ جن لوگوں کا تعلق جتنا زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں میں معاف کرنے کی صلاحیت اتنی زیادہ پیدا ہو جاتی ہے اللہ پاک ہمیں بھی اپنا مضبوط تعلق نصیب فرمائے۔میں الله کریم سے آپ کے لیے دعا گو ہوں جو مشرق سے مغرب کا مالک جو ارض و سماء کاخالق جو بخشنا چاہے تو سو سال کے گناہ ایک پل میں معاف کر دیتا ہے۔ وہ الله کریم آپ آپ کو صحت اور کامل ایمان والی زندگی عطا فرمائے اور اپنے خزانوں سے وسیع رزق حلال عطا فرما۔
اللہ کریم آپ کو شادوآباد رکھےاورہم سب کو نماز کی پابندی نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین
 

فہد مقصود

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اقوا ل امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:

(ا)۔حرام علي من لم يعرف دليلي ان يفتي بكلامي(میزان للشعرانی ،عقدالجید70)
’’کہ میرے قول پر فتوی دینا حرام ہے جب تک میری بات کی دلیل معلوم نہ ہو۔‘‘

ب۔اذا قلت قولا و كتاب الله يخالفه فاتركوا قولي بكتاب الله فقيل اذا كان خبرالرسول صلي الله عليه وسلم يخالفه قال اتركوا قولي بخبرالرسول صلي الله عليه وسلم فقيل اذا كان قول الصحابة يخالفه قال اتركوا قولي يقول الصحابة -(عقدالحید 53)
’’جب میرا قول قرآن کے خلاف ہوتو اسے چھوڑ دو۔لوگوں نے پوچھا جب آپ کا قول حدیث کے خلاف ہو ؟ فرمایا اس وقت بھی چھوڑ دو ۔پھر پوچھا جب صحابہ رضی اللہ عنہم کے فرمان کے خلاف ہو تو ؟ کہا تب بھی چھوڑ دو۔‘‘

ج۔اذا رايتم كامنا يخالف ظاهر الكتاب والسنة فاعملوا بالكتاب والسنة واضربوا بكلامنا الحائط(میزان للشعرانی ، عقدالجید 53)
’’جب دیکھو کہ ہمارے قول قرآن و حدیث کے خلاف ہیں تو قرآن و حدیث پر عمل کرو اور ہمارے اقوال کو دیوار پر دے مارو۔‘‘

د۔امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کا یہ قول آب زر سے لکھنے کے لائق ہے فرماتے ہیں :

اذا صح الحديث فهو مذهبي (عقدالجید)
’’صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے ‘‘

ماجاء عن رسول الله صلي الله عليه وسلم فعلي الراس والعين (ظفرالاماني )
’’جو حدیث سے ثابت ہو وہ سر آنکھوں پر ہے ۔‘‘

وقال الامام ابوحنيفة لاتقلدوني ولا تقلدون مالكا ولاغيره وخذالاحكام من حيث اخذوامن الكتاب والسنة-كذا في الميزان (تحفہ الاضیاء فی بیان الابراء)

’’میر تقلید نہ کرنا اور نہ مالک کی اور نہ کسی اور کی تقلید کرنا اور احکام دین وہاں سے لینا جہاں سے انہوں نے لیئے ہیں یعنی قرآن و حدیث سے ۔‘‘

اللہ تعالیٰ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کی قبر کو نور سے بھردے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بندےکی عاجزی اور انکساری اللہ کو بہت پسند ہے۔ جو اللہ کو پکارتے اور عاجزی سے گڑگڑاتے ہیں میرا رب انکو اپنی رحمت میں ڈھانپ لیتا ہے. اللہ کے خوف اور امید کےدرمیان زندگی گزارنا مومن کی نشانی ہے۔ الله سبحان تعالی ھم سب کو ہر برائی اور ھر دیدہ و نادیدہ شر سے محفوظ فرمائے آور تمام ناگہانی آفات سے ھم سب کی حفاظت فرمائے.
آمین یا رب العالمین
صبح بخیر
جمعہ مبارک
 

سیما علی

لائبریرین
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ تیری خوشبو میری چادر تیرے تیور میرا زیور تیرا شیوا میرا مسلک ” وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ میں ادھورا توں مکمل میں شکستہ تو مسلسل تیرے زرے میرے دیپک ” وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ ⁦

شب بخیر
⁩⁦
 
بعض لوگ خلوص کی تلاش میں بہتے دریاؤں اور بھرے چشموں کی طرف چلتے ہیں... کہ شاید خلوص پانی کی وسعتوں میں مل جائے____ لیکن اتنا دور جانے کی ضرورت نہیں ہوتی...بلکہ اپنے قریب آئیے...اتنا قریب کہ خلوص کے چراغ اپنی ذات کے اندر نظر آسکیں____آپ کے دل میں دوسروں کے لیے خلوص ہو گا...تو آپ کو بھی خلوص ملے گا...
 
‍‏ السلام علیکم❤
صبح بخیر
اے كائنات کے مالک صبح کے پہلے پہر میں میرے پياروں کی دلي مرادیں، تمنائیں، خواہشیں، آسیں،اورامیدیں پوری فرما.اے اللہ ان کو عزت، صحت، محبت ، دولت، شفقت، رحمت و كشادہ رزق عطا فرما.اے اللہ ان کو ہر دکھ، درد، تکلیف، پریشانی سے محفوظ فرما.
آمین یارب العالمین
 
ﺁﺟﮑﻞ ﻟﻮﮒ ﻻﺋﻖ ﺍﺗﻨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧآﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮمیں ﻋﻠﻢ ﺭﮐﮭﺘﮯﮨﯿﮟ؛ ﺟﺒﮑﮧ
ناﻻﺋﻖ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺩﺍﻥ ﺍﺗﻨﮯﮨﯿﮟ ﮐﮧ
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﻘﺼﺪ
...ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﺗﮏ ﻧﮩﯿں۔۔۔
صبح بخیر
 
‍‏ السلام علیکم❤
صبح بخیر
اے كائنات کے مالک صبح کے پہلے پہر میں میرے پياروں کی دلي مرادیں، تمنائیں، خواہشیں، آسیں،اورامیدیں پوری فرما.اے اللہ ان کو عزت، صحت، محبت ، دولت، شفقت، رحمت و كشادہ رزق عطا فرما.اے اللہ ان کو ہر دکھ، درد، تکلیف، پریشانی سے محفوظ فرما.
آمین یارب العالمین
وعلیکم السلام
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم

’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے”

صلی اللّٰه علیہ وآلہ وبارک وسلّم
 
Top