سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

جنابِ رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشار فرماتے ہیں:
اپنے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کرو؛ ایک حصہ اپنے پروردگار کے لئے، ایک حصہ اپنے بال بچوں کے لئے اور ایک حصہ خود اپنے لئے۔

(مکارم الأخلاق، ج 1، ص 44)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کائنات کا سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ رب العالمین تک پہنچنے کے لئےرحمت العالمین کی پیروی ضروری ہے۔

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔۔۔
صبح بخیر :)
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

"اقوالِ مولا علی علیہ السلام"

1: "عمل سے زیادہ اس کی قبولیت کا اہتمام کیا کرو، بلاشبہ تقوی اور اخلاص کے ساتھ کوئی عمل قلیل نہیں رہتا"
2: "میری طرف سے یہ باتیں یاد کر لو ! بندہ اپنے رب کے سوا کسی سے کوئی امید نہ رکھے، اور اپنے گناہ سے ڈرے، اور جاہل شخص سے ۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر
جمعہ مبارک

مولا علی علیہ السّلام
انسان اپنا چہرہ تو خوب سجاتا ہے جس پر لوگوں کی نظر ہوتی ہے مگر دل سجانے کی کوشش نہیں کرتا جس پر اللہ کی نظر ہوتی ہے
کتاب: گلشنِ اقوال
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
جب ہم مشکلات میں ہوتے ہیں تو اکثر سوچتے ہیں کہ اللہ کہاں ہے. یاد رکھیں کہ امتحان کے وقت استاد خاموش ہی ہوتا ہے.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

خداوند عالم کا ارشاد ہے:

کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَر۔ (ورہ آل عمران:110)

تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لیے خلق کیا گیا ہے کہ معروف (نیکیوں) کا حکم دیتے ہو اور منکر (برائیوں) سے روکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
بڑے تعجب کی بات ہے کہ جب وفاداری کا تذکرہ ہوتا ہے تو ہم انسان ”کتوں“کی مثال دیتے ہیں.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر


امام علی علیہ السّلام نے فرمایا
بلا شبہ اجر قول میں زبان کے ذریعے اور عمل میں ہاتھ پاؤں کے ذریعے ممکن ہے۔ (نہج البلاغہ :الحکمت42)
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر
نبیﷺ نے فرمایا! جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہو گا۔ صحیح مسلم : 266
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
مسکراہٹ درد کی شکست اور چہرے کی رونق ہے. اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مُسکراتا رکھے.
اللہ نگہبان
 
Top