سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

کچھ لوگوں نے حضرت علی علیہ السّلام کے روبروآپ علیہ السّلام کی مدح و ستائش کی ,توفرمایا .اے اللہ! تومجھے مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے ,اور ان لوگوں سے زیادہ اپنے نفس کومیں پہچانتا ہوں .اے خدا جو ان لوگوں کاخیال ہے ہمیں اس سے بہتر قرار دے اور ان (لغزشوں )کو بخش دے جن کاانہیں علم نہیں .
 
سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

حضرت علی علیہ السلام
اپنے فرزند حضرت حسن علیہ السلام سے فرمایا! مجھ سے چار, اور پھر چار باتیں یاد رکھو .ان کے ہوتے ہوئے جو کچھ کرو گے، وہ تمہیں ضرر نہ پہنچائے گا۔ سب سے بڑی ثروت عقل و دانش ہے اور سب سے بڑی ناداری حماقت و بے عقلی ہے اور سب سے بڑی وحشت غرور و خود بینی ہے اور سب سے بڑا جوہر ذاتی حسنِ اخلاق ہے .

اے فرزند !بیوقوف سے دوستی نہ کرنا کیونکہ وہ تمہیں فائدہ پہنچانا چاہے گا، تو نقصان پہنچائے گا .اور بخیل سے دوستی نہ کرنا کیونکہ جب تمہیں اس کی مدد کی انتہائی احتیاج ہوگی، وہ تم سے دور بھاگے گا .اور بدکردار سے دوستی نہ کرنا، ورنہ وہ تمہیں کوڑیوں کے مول بیچ ڈالے گا اور جھوٹے سے دوستی نہ کرنا کیونکہ وہ سراب کے مانند تمہارے لیے دور کی چیزوں کو قریب اور قریب کی چیزوں کو دور کر کے دکھائے گا .
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
محبوب کو دیکھنا محبت کی شرط نہیں ہے۔ کوٸی بنا دیکھے حضرت اویس قرنیؓ بن جاتا ہے اور کوٸی پاس رہ کر بھی ابوجہل رہتا ہے۔
اللہ نگہبان
 
شمشاد

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
محبوب کو دیکھنا محبت کی شرط نہیں ہے۔ کوٸی بنا دیکھے حضرت اویس قرنیؓ بن جاتا ہے اور کوٸی پاس رہ کر بھی ابوجہل رہتا ہے۔
اللہ نگہبان
واہ، کیا ہی خوبصورت مثال دی ہے۔
اس میں نشانی ہے کہ ہدایت صرف اللہ کی طرف سے ہے۔
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
محبوب کو دیکھنا محبت کی شرط نہیں ہے۔ کوٸی بنا دیکھے حضرت اویس قرنیؓ بن جاتا ہے اور کوٸی پاس رہ کر بھی ابوجہل رہتا ہے۔
اللہ نگہبان

کیا بات ہے
زبردست
لا جواب
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
میں آج تک اپنی خاموشی پر نہیں پچھتایا۔ جب بھی پچھتایا بولنے پر پچھتایا۔ (شیخ سعدی)
اللہ نگہبان
 
سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!
مولانا روم رحمۃ رضی فرماتے ہیں:
جب ہر شخص کچھ بننے کی کوشش کرتا ہے تو کچھ نہ بنو۔ خالی پن کے دائرے میں آجاؤ۔ انسان کو ایک برتن کی طرح ہونا چاہئے۔ خالی پن سے انس کرو۔
جیسا کہ برتن اپنے اندرونی خالی پن سے قائم ہوتا ہے اسی طرح انسان اپنی کچھ نہ ہونے کے علم سے قائم ہے۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
“لوگ یا تو تمہارے دینی بھائی ہیں یا انسانیت میں تم سے برابر ہیں”

یہ بات صاف ہے کہ ہر شخص، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، ہمیں ہرگز حق نہیں پہنچتا کسی سے اس کے مسلک و مذہب کی بنا پر نفرت و تعصب رکھیں۔ ہر شخص جو انسانیت میں ہم سے برابر ہے اس کی عزت نفس، جان و مال کا خیال کرنا دوسرے انسان پر لازم ہے۔
 
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اللہ کے دیے ہوٸے میں سے دیا کرو۔ تم نے کون سا اپنے پلے سے دینا ہوتا ہے۔ (اشفاق احمد)
اللہ نگہبان
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
شادی ایک درس گاہ ہے جہاں افراد ایک دوسرے کے ساتھی بن کر جینا سکتے ہیں۔ (ممتاز مفتی)
اللہ نگہبان
 
Top