بسم اللہ الر حمن الرحیم
السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاَتُہ
صبح بخیر

آج ابھی تک پروفیسر صاحب
اور سیما آپی نہیں آئیں
ہم تو چھٹی بھی کر لیتے ہیں
پر وہ نہیں
اللہ خیر
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

فرمانِ مولا علی علیہ السلام

“زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اسے کھلا چھوڑ دیا جائے تو پھاڑ کھائے”

اس دنیا میں آدھے جھگڑے زبان کی کڑواہٹ کے باعث ہیں۔ انسانی فطرت ہے کہ جب اس سے کچھ نہیں بن پڑتا تو دوسرے انسان کو جملوں سے زدوکوب کرتا ہے۔ بہت بار کسی کا رویہ اتنا تکلیف دہ ہو جاتا ہے کہ ہم کہے بغیر رہ نہیں سکتے۔ میرے لئے اس قول میں یہ سبق چھپا ہے کہ اگر محبتوں کو قائم رکھنا ہے تو زبان کا استعمال تب کیا جائے جب ضروری ہو۔
یہاں یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ ظالم کے خلاف یہ زبان ایک درندے کی مانند ہی استعمال کی جائے کیونکہ الفاظ کے گھاؤ کبھی نہیں بھرتے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا شجاعت کی علامت ہے۔
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اپنی زندگی ایسے جیو کہ اللہ تعالی کو پسند آجاٶ، دنیا والوں کی سوچ اور پسند تو روز بدلتی رہتی ہے۔
اللہ نگہبان
 
بسم اللہ الر حمن الرحیم
السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاَتُہ
صبح بخیر

آج ابھی تک پروفیسر صاحب
اور سیما آپی نہیں آئیں
ہم تو چھٹی بھی کر لیتے ہیں
پر وہ نہیں
اللہ خیر
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ڈاکٹر صاحب۔ حاضر خدمت ہیں۔
اللہ آپ کو خوشیاں و کامرانیاں عطا کرے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


حکایتِ شیخ سعدی رح
وہ سچ جو فساد کا سبب ہو بہتر ہے وہ زبان پر نہ آئے
اچھا ہے وہ کذب ایسے سچ سے جو فسادکی آگ بجھائے ۔۔
 
بسم اللہ الر حمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ
صبح بخیر

وہ غم جس کے ملنے پر تمہارا رجوع اللہ کی طرف ہو جائے اس خوشی سے کہیں زیادہ بہتر ہے جس کے ملنے پر تم اللہ کو بھول جاؤ
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
شدید دکھ ہوتا ہے جب ہم کسی پر اندھوں کی طرح اعتماد کریں اور وہ ثابت کردے کہ ہم واقعی اندھے ہیں۔ ( اشفاق احمد)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

حضرت علی علیہ السلام اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: ’’علیک بالعدل فی الصدیق والعدو‘‘ یعنی: دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ عدالت سے پیش آؤ۔
عدل و انصاف
مولا علی علیہ السلام نے ایک نافرمان عامل کی تنبیہ کرتے ہوئے ایک خط میں فرمایا: واللّہ لو ان الحسن والحسین۔۔۔ یعنی: واللہ اگر حسن علیہ السلام و حسین علیہ السلام نے بھی یہ کام کیا ہوتا، تو ان کے لئے بھی میرے پاس کسی نرمی کا امکان نہیں تھا۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

موجودہ دور کے حوالے سے
حضر ت علی علیہ السلام کا ایک اہم قولہے ۔

اللہ تعالیٰ نے مالداروں کی دولت میں غریبوں کا رزق رکھا ہوا ہے لہذا جب بھی کوئی فقیر ''یا انسان'' بھو کا ''یا تنگ دست '' ہو گا ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ دولت مندوں نے اپنی دولت کو سمیٹ لیا ہے اور پرور دگا ر روز قیامت اس کا سوال ضرور کرئے گا ۔
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

موجودہ دور کے حوالے سے
حضر ت علی علیہ السلام کا ایک اہم قولہے ۔

اللہ تعالیٰ نے مالداروں کی دولت میں غریبوں کا رزق رکھا ہوا ہے لہذا جب بھی کوئی فقیر ''یا انسان'' بھو کا ''یا تنگ دست '' ہو گا ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ دولت مندوں نے اپنی دولت کو سمیٹ لیا ہے اور پرور دگا ر روز قیامت اس کا سوال ضرور کرئے گا ۔
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 

سیما علی

لائبریرین
KpkHH28_d.jpg

اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!
امامِ علی علیہ السلام
The fruit of wisdom is restraint of the self from the attractions of the world."
Ghurar al-Hikam, Hadis 5399
 
آخری تدوین:
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
انسان شر اس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے۔ انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے۔ (القران)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا ہے: ایک یہ کہ تمہارا نبی تم پر ایسی بدعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ، دوسری یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آئیں گے، تیسری یہ کہ تم سب گمراہی پر متفق نہیں ہو گے ۔
(سنن ابی داؤد، ۴۲۵۳) ۔
 
Top