حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ ”تین کام بہت سخت ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱ ۔ پیسہ کی کمی کے وقت سخاوت کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۔ تنہائی میں پرہیز گار رہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳ – اور جن سے خوف ہو یا اُمید ہو ان کے سامنے حق بات کہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح بخیر
 

سیما علی

لائبریرین
iP5HYVN.jpg

السلامُ علیکم
صبح بخیر
 
السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
42975-59c374fce178b-410x285.jpg

فرمان خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مومن کے غصہ پی لینے سے بڑھ کر کوئی گھونٹ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ نہیں اور جو اللہ کی رضا کے لئے غصہ پی لےاللہ اس کے دل کو ایمان سے بھر دے گا اللہ پاک ہمیں غصہ پینے اور صبر کرنے کی توفیق عطا فرما رب العظیم آپ پر آپ کے گھر پر اور آپ کے تمام پیاروں پر اپنی رحمت و برکت نازل فرما ئیے اور تمام ناگہانی آفات نقصانات بیماریوں اور رنج و فکر سے محفوظ رکھے اللہ کریم آپ کو شادوآباد رکھےاورہم سب کو نماز کی پابندی نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکم
صبح بخیر
مولائےِ کائینات حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :
اللہ کی عظمت کا احساس تمہاری نظروں میں کائنات کو حقیر و پست کردے.
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ذکر نعمتوں کی حفاظت اور شکر نعمتوں کو بڑھاتا ہے.
اللہ نگہبان
وعلیکم السلام
صبح بخیر
امام حسین علیہ السلام :
قيامت کے دن اسي کوامن وامان حاصل ہوگاجودنياميں خداسے ڈرتارہاہو۔(بحار/ج 44 ص 192) ۔
 
بسْمِ اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الله رب العزت شکر ادا کرنے والے کو کبھی کسی کا محتاج نہیں کرتا. دعا ہے اللہ رب العزت ھم سب کو اپنا شکر گزار اوراطاعت گزار بندہ بنا دے.خالق کائنات، سمیع وبصیر ، غفور الرحیم، رب اللعالمین اپنی خاص رحمت سے آپ اور آپکے گهرانے پر ھمیشہ مہربان رھے.
آمین یارب العالمین
صبح بخیر
 
میں کون ھوں ؟
میں کیا ھوں؟
کہاں سے آیا ھوں ؟
کہاں جا رہا ھوں؟
جمادات ھوں کہ نباتات،حیوانات ھوں یا فلکیات،ذرے سے لیکر ستارے تک کو اپنے راستے کا پتہ ھے ،اپنی منزل سے آگاہ ھے۔ہر چیز اپنی جگہ،اپنے ٹھکانے پر ھے،اپنے مدار میں ھے،اپنے فلک پہ ھے ،کسی کو کسی سے شکایت نہیں،کائنات میں کہیں کوئی رقابت نہیں۔آج تک کسی ذرے کو ذرا برابر پریشانی نہیں ھوئی،کسی پودے نے اپنے پتے نہیں نوچے،کوئی حیوان کبھی بے ایمان نہیں ھوا،کوئی ستارہ کبھی بیچارہ نہیں بنا۔یہ کائنات عدل سے بھر پور ھے ۔ہر مخلوق مطمئن ھے،ہر خلق مسرور ھے۔سو رج نے کبھی چاند کی کھچائی نہیں کی،سمندر نے کبھی دریا کی دھلائی نہیں کی،گلاب نے کبھی گیندے کی رسوائی نہیں کی،شیر نے کبھی بلی کی برائی نہیں کی۔
ایک حضرتِ انسان ھے راستے کا کچھ پتہ ھے نہ منزل کا کوئی نشان ھے۔اپنا گریبان سامنے آنے پر کائناتی میزان پسِ پشت چلا جاتا ھے،جسے ستاروں پر کمند ڈالنی چاہیئے تھی زمین پر گند ڈال رہا ھے۔جو قدرت کی خلافت کا حقدار تھا وہ فطرت کی خفت کا سزاوار ھے۔اسے سکون ھے نہ کہیں قرارھے۔اشرف المخلوقات کے اعزازکے باوجود آدمی کتنا بےبس ھے،کیوں اتنا لاچار ھے۔۔۔۔؟
کائنات کی دیگر تمام مخلوقات کی طرح قدرت سے ھم آہنگ ھونے کی بجائے یہ سب سے نبرد آزما ھے،خود سے بےخود ھے اور خدا سے جدا ھے۔
(پیرا گراف یہاں ختم نہیں ھوتا آگے بھی ھے اچھا لگا تو شیئر کیا۔ "اناالحق سے")
صبح بخیر۔۔۔۔۔۔۔خوش رہیئے،خوشیاں بانٹیئے
 
حضورﷺ نے فرمایا"جوشخص اِس بات کی شہادت دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں محمد ﷺ اللہ کے رسول ﷺ ہیں ، اس پر اللہ جہنم کی آگ کو حرام کردیتا ہے۔ (مسلم)
 
‏سمجھ دار وہ نہیں جو زیادہ پڑھا لکھا ہو
بلکہ اصل سمجھدار وہ ہے جسے یہ ہنر آتا ہو
کہ کس سے کہاں پر کن الفاظ اور کس لہجے میں بات کرنی ہے.
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اللہ کے خوف سے گرنے والے آنسو میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ سمندر کے برابر گناہ مٹا دیتا ہے.
اللہ نگہبان
 
Top