حسن محمود جماعتی
محفلین
شاید یہ بات کسی کو پر مزاح لگے لیکن اپنا تجربہ رہا ہے۔
ہماری عمر کی نسل بہت زیادہ جذباتی واقع ہوئی ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ ہم فیصلہ کرنے میں، بات کرنے میں، رائے دینے میں، تصحیح کرنے میں۔۔۔الغرض معاشرتی اعتبار سے ہم جذباتی اور شدت پسند ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں محفل میں کئی مواقع پر دیکھنے کا اتفاق ہوا جب رائے دینے میں ہم بہت زیادہ جذباتی ہو جاتے ہیں۔ یہ بات فیس بک پر ناجائز حد تک شدت سے پائی جاتی ہے۔ ہم کسی پوسٹ پر رائے دینا، فرض عین سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ فرض کفایہ ہی ہو شاید۔ کس نے ادا کر دیا، سب کی طرف سے ادا ہوگیا۔
خیر، دودھ ہر گھر میں لیا جاتا ہے اور لینے کے بعد اہم کام اسے ابالنا، یا فوری ابالنا۔ اگر آپ اپنی طبیعت میں صبر اور تحمل لانا چاہتے ہیں۔ مزاج میں غصہ یا جذباتیت ہے، آپ روزانہ دودھ ابالیں۔ نہ بہت زیادہ تیز آنچ پر نہ بہت کم پر۔ درمیانی آنچ پر ابالنا ہے۔ اس دوران میں توجہ بھی اسی طرف رہنی چاہیے کہ دودھ ابال کے ساتھ برتن سے چھلک نہ پڑے۔ اور چولھے پر چڑھا کر کچن سے بھاگنا بھی نہیں ہے۔ مختصر یہ کہ کوئي دوسرا کام حتی کے موبائل بھی استعمال نہ کریں۔ آپ اپنے صبر کا پیمانہ دیکھ لیں گے۔ اگر پریکٹس جاری رہے ، تجربات ضرور شئیر کریں۔ دودھ ابلالنے کے دورانیے میں کیا، کیا اور آپ کی کیا کیفیت رہی۔ کچھ تبدیلی بھی واقع ہوئی یا نہیں۔
(یہ کلیہ کہیں سے پڑھا سنا نہیں ہے، کسی کے بیان سے مطابقت محض اتفاق ہوگی۔ یہ محض فقیر کی عاجزانہ سی رائے ہے۔ اختلاف۔۔۔۔۔۔۔۔حرام نہیں ہے)