صدر زرداری دل کے عارضے میں مبتلا

شمشاد

لائبریرین
فوری طور پر دبئی میں ایک امریکی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

پہلے ہی تین سٹنٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

بقول رحمان ملک ان کو سر درد کا عارضہ بھی ہے۔
(اب بھلا کوئی ان سے پوچھے ان کے ہوتے ہوئے یہ بھی کوئی بتانے کی بات ہے۔)
 

mfdarvesh

محفلین
کہہ تو رہے تھے کہ معمول کا چیک اپ کروانے گئے ہیں کوئی خاص بات نہیں ہے:eek:
چلیں ہم تو کسی اچھی خبر کے منتظر ہیں پھر :rolleyes:
 

محمد امین

لائبریرین
یا اللہ ۔۔۔ مجھے تو بڑے برے برے وسوسے آرہے ہیں ۔۔۔۔ (یہ جملہ فیس بک پر ایک صاحب سے چرایا ہے) ہی ہی ہی ہی
 

مغزل

محفلین
اللہ موصوف کو ذہنی نفسیاتی و نفسی خناس پر متشمل بیماریوں سے بھی شفا عطا فرمائے ۔ اور موصوف سدھر کر ملک کی صحیح معنوں میں خدمت کی طرف راغب ہوں۔ آمین
 

ساجد

محفلین
زرداری کے بغرض علاج دبئی روانہ ہونے پر نہ جانے کیوں مجھے پاکستان کے ہسپتالوں میں صحت کی سہولت اور رقم کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے بسی سے دم توڑتے میرے ہم وطن یاد آ گئے۔
میرا معمول ہے کہ جمعرات کے روز کسی ایک ہسپتال اور قبرستان کا چکر زور لگاتا ہوں بندہ کم ازکم زندوں اور مردوں کی بے بسی سے عبرت پکڑتا ہے۔ ہماری اشرافیہ کو نہ تو پاکستان کے ہسپتال دکھائی دیتے ہیں اور نہ کبھی قبر یاد آتی ہے شاید۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ صدر صاحب کا علاج بھی پاکستان میں ہی ہوتا، بھلے ہی وہ پاکستان کا سب سے مہنگا اور اچھا علاج ہوتا۔
 

مغزل

محفلین
سچ کہا ساجد بھائی یہ لوگ اندھے بہرے گونگے ہیں ۔۔ ان کے دلوں پر قفل لگا دیا گیا ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر مبشر لقمان نے "کھری بات" میں ایک پروگرام کیا تھا۔ اگر وہ کہیں سے مل سکے تو یہاں ضرور شیئر کریں۔ کوئی زیادہ پرانا نہیں ہے، یہی کوئی دو تین ماہ گزرے ہوں گے کہ دنیا نیوز پر پیش ہوا تھا۔
 

ساجد

محفلین
ہمارے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر مبشر لقمان نے "کھری بات" میں ایک پروگرام کیا تھا۔ اگر وہ کہیں سے مل سکے تو یہاں ضرور شیئر کریں۔ کوئی زیادہ پرانا نہیں ہے، یہی کوئی دو تین ماہ گزرے ہوں گے کہ دنیا نیوز پر پیش ہوا تھا۔
کوشش کرتا ہوں شمشاد بھائی۔
 

کاکا91

محفلین
جب ہمارے صدر متحرم صاحب اپنے ملک میں علاج کروانے کے بجھا ئے دوسرے ملکوں میں جائے گے تو ملک کے غریب کہا علاج کروائے گا
 

مغزل

محفلین
لیکن مغل بھیا اورکچھ بھلے دکھائی نہ دے ان کو ڈالر تو بڑی دور سے نظر آ جاتے ہیں۔ :(
سچ کہا ساجد بھائی ۔ یوں بھی ہم ایسے لوگ جو عوام کے نام پر ’’ گِنی پگ‘‘ ہیں ۔ اشرافیہ کی تجربات میں کام آتے ہیں۔۔
سو یہ چیر پھاڑ کر اپنے نشتر سے لذت کے چسکارے بھرتے ہیں اور خوب ہنستے ہیں
اور اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں ’‘ ہُن تہاڈی واری ’‘
اخ خ خ ۔۔
 
Top