صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

عرفان سعید

محفلین
مسلم ممالک گزشتہ 15 سال سے نے ایک خفیہ فوجی اتحاد قائم کر چکے ہیں
اس کی بات کر رہے تھے؟
مسلم ممالک کی دفاعی حکمت عملی انتہائی خفیہ ہے اور امریکہ کے دانت توڑ دینے کی پالیسی پر مبنی ہے اور اس کو نیٹو نہیں بلکہ "دبد" کہا جاتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا
ویب ڈیسک 20 منٹ پہلے
1942287-janaza-1578298003-632-640x480.jpg

جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی فوٹو: رائٹرز

تہران: امریکی راکٹ حملوں میں نشانہ بنائے گئے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ اسپیکر پارلیمنٹ، چیف جسٹس سمیت اعلی عسکری قیادت، حکومتی شخصیات اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ جنرل قاسم سلیمانی کو منگل کے روز اپنے آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

’ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے‘

جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینت سلیمانی نے والد کے جنازے کے جلوس سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے جو یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، امریکی صدر نے میرے والد کو قتل کرکے ایران اور عراق میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عراق کے اہم افراد کو قتل کرکے اسٹریٹیجک غلطی کر دی ہے، اس ناکام سازش نے ایران اور عراق میں تاریخی یکجہتی پیدا کردی ہے۔

زینت سلیمانی کا کہنا تھا کہ میرے والد کی موت امریکا اور اسرائیل کے لئے سیاہ دنوں کا آغاز ہے، میرے والد کی موت سے عوام بیدار ہوں گے اور امریکا کے خلاف مزاحمت کے محاذ پر مزید تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکا نے راکٹ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر “ابومهدی المهندس” جاں بحق ہوگئے تھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
دنیا مشرق وسطی میں نئی جنگ کے لیے تیار رہے، وزیر خارجہ
ویب ڈیسک 19 منٹ پہلے
1942466-shahmehmood-1578308552-843-640x480.jpg

مشرق وسطیٰ کی صورت حال کبھی بھی کروٹ لے سکتی ہے، وزیرخارجہ ۔ فوٹو : فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بہت نازک اور تشویشناک ہے، دنیا اس نئی جنگ کے لیے تیار رہے۔

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا خطہ امن و خوشحالی سے محروم رہا، حالات نے نئی کشیدگی کو جنم دیا ہے،31 دسمبر کو بغداد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا، امریکا اس واقعے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتا ہے، امریکا کی نظر میں جنرل قاسم سلیمانی اس کا ماسٹرمائنڈ ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماہرین اسامہ بن لادن اور ابوبکر بغدادی کی ہلاکت سے زیادہ اس واقعے کو سنگین قرار دیتے ہیں، ایران نے ہنگامی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جب کہ عراق میں بھی اس واقعے کے خلاف عوامی ردعمل سامنے آیا، عراق میں قاسم سلیمانی کے جنازے سے ردعمل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جب کہ عراقی پارلیمنٹ نے تمام غیرملکی فوجیوں کے لیے ملک چھوڑنے کی قرارداد پاس کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 3 تاریخ کو اپنا نقطہ نظر پیش کیا، ایرانی وزیرخارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور متحدہ عرب امارات سمیت ترکی اور سعودی عرب کے وزرائےخارجہ سے بھی تفصیل سے گفتگو کی جب کہ یورپی ممالک اور دیگر ممالک سے بھی رابطے کریں گے۔

وزیرخارجہ نے پالیسی بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بہت نازک اور تشویشناک ہے جب کہ صورتحال کبھی بھی کروٹ لے سکتی ہے، ایرانی سپریم لیڈر برملا انتقام کا اظہار کر چکے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای اپنی قوم سے بدلے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران میں غم و غصے کی کیفیت فطری ہے جب کہ مقتدی الصدر نے اپنی فورسز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کہتے ہیں مشرق وسطی کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، دنیا اس نئی جنگ کے لیے تیار رہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
پتہ نہیں کیوں محسوس ہورہا ہے کہ اس محفل کا سب سے بیسٹ فنکشن نظرانداز کرنے کا ہے. یعنی ایک اور محفلین نظر انداز کے زمرے میں
میرے حساب سے سب کٹ حجتیوں اور ٹرولز کو آٹومیٹک معطل ہونا چاہیے
 

جاسم محمد

محفلین
امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا، جنرل سلیمانی کی بیٹی کا پیغام
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1942381-zainabsulemani-1578303390-469-640x480.jpg

ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے جو یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، زینب سلیمانی

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمان کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کوپیغام دیا ہے کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

اپنے والد کے جنازے کے جلوس سے خطاب کے دوران جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینت سلیمانی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔

زینت سلیمانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمق اور کھلونا ہے جو یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، امریکی صدر نے میرے والد کو قتل کرکے ایران اور عراق میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عراق کے اہم افراد کو قتل کرکے اسٹریٹیجک غلطی کر دی ہے، اس ناکام سازش نے ایران اور عراق میں تاریخی یکجہتی پیدا کردی ہے۔

زینت سلیمانی کا کہنا تھا کہ میرے والد کی موت امریکا اور اسرائیل کے لئے سیاہ دنوں کا آغاز ہے، میرے والد کی موت سے عوام بیدار ہوں گے اور امریکا کے خلاف مزاحمت کے محاذ پر مزید تیزی آئے گی اور امریکا اور ایران کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں محسوس ہورہا ہے کہ اس محفل کا سب سے بیسٹ فنکشن نظرانداز کرنے کا ہے. یعنی ایک اور محفلین نظر انداز کے زمرے میں
میرے حساب سے سب کٹ حجتیوں اور ٹرولز کو آٹومیٹک معطل ہونا چاہیے
ٹرولز نیٹ ورک کافی پھیل چکا ہے اور اس کی طرف سے محفل کو فنڈنگ بھی کی گئی ہے
 

جاسم محمد

محفلین
ٹرولز نیٹ ورک کافی پھیل چکا ہے اور اس کی طرف سے محفل کو فنڈنگ بھی کی گئی ہے
رول نمبر ون: ہر ممبر محفل کو اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہے
رول نمبر ٹو: جوممبر ہمیں پسند نہیں وہ ٹرول ہے اور اسے معطل ہونا چاہئے
قوم کے دوغلے معیار محفل پر بھی پہنچ گئے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
رول نمبر ون: ہر ممبر محفل کو اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہے
رول نمبر ٹو: جوممبر ہمیں پسند نہیں وہ ٹرول ہے اور اسے معطل ہونا چاہئے
قوم کے دوغلے معیار محفل پر بھی پہنچ گئے۔
ٹرول خود ہی اپنی شناخت بنا لیتا ہے معطل ہو ، یا نہ ہو۔
 

جاسم محمد

محفلین
میرے عزیز بھائیو!

لڑائی لڑائی معاف کرو
اپنے دل کو صاف کرو

:rain::rain::rain::rain:
بھائی کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ کل ہم دونوں یہاں پر امن طریقہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ جو ممبران اس گفتگو کا حصہ نہیں تھے انہوں نے بعد میں آکر ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ یہاں کیا ہوا کیوں ہوا۔ بھئی آپ کو کمنٹ پسند نہیں یا پڑھنا نہیں چاہتے تو اوپر سے گزر جائیں۔ بلاوجہ دوسرے ممبران کو نشانہ بنانے کی کیا منطق ہے؟
 

زیک

مسافر
نظر انداز کے بعد کے نتائج
صفحہ نمبر تین پر صرف تین مراسلے
صفحہ نمبر چار پر کوئی مراسلہ نہیں

زیک کو دل سے دعائیں. پوری عمر آپ کا احسان مند رہوں گا
کہ آپ نے نظرانداز کے آپشن کی طرف رہنمائی فرمائی
یعنی میری بتائی ترکیب سے مجھے ہی نظرانداز کر دیا!
 

عدنان عمر

محفلین
بھائی کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ کل ہم دونوں یہاں پر امن طریقہ سے بات چیت کر رہے تھے۔
اس میں تو کوئی شک نہیں۔ پھر بھی کسی بھائی کی دل آزاری ہوئی ہو تو غلطیوں کی نشان دہی کر کے مجھے اپنی اصلاح اور معذرت کاموقع دیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس میں تو کوئی شک نہیں۔ پھر بھی کسی بھائی کی دل آزاری ہوئی ہو تو غلطیوں کی نشان دہی کر کے مجھے اپنی اصلاح اور معذرت کاموقع دیں۔
ارے بھائی یہاں کچھ لوگوں کی دل آزاری صرف اس بات پر ہو جاتی ہے کہ ان کو ناپسندیدہ یا غیر مقبول کمنٹس پڑھنے کیوں پڑ رہے ہیں :)
 

عدنان عمر

محفلین
ارے بھائی ان کی دل آزاری صرف اس بات پر ہو جاتی ہے کہ ہمیں ناپسندیدہ یا غیر مقبول کمنٹس پڑھنے کیوں پڑ رہے ہیں :)
پیارے بھائی! میں نے تو ایک جملہ گرہ سے باندھ لیا ہے۔ یہ جملہ بھی ہے اور فلسفہ بھی:

"تسی لنگھ جاؤ، ساڈی خیر اے۔"

دوسروں سے مقابلہ مت کریں، انھیں اوور ٹیک کرنے دیں۔ آپ اپنی دھیمی مستانہ چال چلتے رہیں۔ ہاں اپنی اصلاح سے غافل نہ ہوں۔
 
Top