محمد وارث

لائبریرین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے آج دوپہر پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استغفٰی دے دیا ہے اور یوں ایک نو سالہ عہد کا باب ختم ہوا۔

ان پر پچھلے کچھ دنوں سے مستغفی ہونے کیلیئے بہت دباؤ تھا بصورتِ دیگر مواخذے اور اسکے بعد مقدمے چلانے کی دھمکی تھی۔

میں نے ابھی ابھی یہ خبر ٹی وی پر انکے خطاب میں سنی ہے، انکا خطاب ابھی جاری ہے!
 

جیہ

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ اگلا صدر کون ہے؟ زرداری کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں
دوسرا سوال یہ ہے کہ نواز اور زرداری اب ساتھ چل سکیں گے؟
 
سوال یہ ہے کہ اگلا صدر کون ہے؟ زرداری کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں
دوسرا سوال یہ ہے کہ نواز اور زرداری اب ساتھ چل سکیں گے؟
ان شاللہ سب اتحادی ساتھ ہی رہیں‌گے۔ پاکستان میں‌ امریت کی شکست دراصل پاکستانیت کی ترقی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
ان شاء اللہ۔
ایک اور اہم سوال۔ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا کیا ہوگا۔ کیا بہتری کی کوئی امید ہے؟ کیا ہمارے سوات اور دوسرے علاقوں میں کچھ بہتری آنے کی امید ہے؟
 
ان شاء اللہ۔
ایک اور اہم سوال۔ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا کیا ہوگا۔ کیا بہتری کی کوئی امید ہے؟ کیا ہمارے سوات اور دوسرے علاقوں میں کچھ بہتری آنے کی امید ہے؟
بدقسمتی سے یہ افغانستان کی جنگ کا فال اوٹ ہے اور مجھے وہاں‌بہتری کی کچھ امید نظر نہیں‌اتی تااں‌کہ امریکہ علاقے سے نکل جائے جو مستقبل قریب میں‌نظر نہیں‌ارہا ہے۔
حکومتی اتحاد کو چومکھی لڑنی پڑے گی۔
 

ساجداقبال

محفلین
ان شاء اللہ۔
ایک اور اہم سوال۔ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا کیا ہوگا۔ کیا بہتری کی کوئی امید ہے؟ کیا ہمارے سوات اور دوسرے علاقوں میں کچھ بہتری آنے کی امید ہے؟
کوئی نہیں!
مشرف سے ذاتی پرخاش تھی۔۔۔وہ پوری ہوگئی۔ مشرف کی جگہ اب یہ اتحادی گورنمنٹ امریکی نوکری سنبھال رہی ہے۔ نام نہاد جنگ جاری رہیگی، جبتک امریکہ افغانستان کو Enough نہ کہہ دے۔ سنجیدگی کا اندازہ لگائیے کہ کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ گروہوں کو 72 گھنٹے کا ”گریس پیریڈ“ (یا وارننگ کہہ لیں) دی کہ ان تین دنوں میں جو کرنا ہے کر لو۔۔۔۔پھر ہم نے کاروائی کرنی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
سو رہا تھا کہ اچانک پاکستان سے اک کال موصول ہوئی۔ دوسری جانب سے آواز آئی۔ "مبارک ہو مشرف مستعفی ہو گیا۔"
میرے منہ سے بےساختہ نکل گیا۔ "خیر مبارک!"
 

ابوشامل

محفلین
کام وہی پرانا والا کرنا ہے بس بھاڑے کا ٹٹو بدل دیا جائے گا یا جا چکا ہے۔
افسوس کا عالم یہ ہے کہ پرانے ٹٹو کا انجام دیکھنے کے باوجود نیا یہ کام کرنے پر راضی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے نزدیک پاکستانی "پاور پالیٹکس" نے آج ایک اور موڑ لیا ہے، وہ دن دور نہیں جب نواز شریف اور زرداری کی کھوپڑیوں پر پھوٹنے والا 'عقل و دانش' کا اکھوا، پاکستانی سیاست کی تیز لُو سے مرجھا جائے گا۔ اور وہی 'چوہے بلی' کا کھیل شروع ہو جائے گا جو 1988 سے لیکر 1999 تک زور و شور سے کھیلا جاتا رہا۔

اگلے صدر والا معاملہ بھی بہت گہرا ہے کہ اسکا سارا "چارم" بدنامِ زمانہ اور دور ضیائی کی یادگار 58 2 بی میں ہے، اگر تو پارلیمنٹ صدر کے اس اختیار کو ختم کرتی ہے تو پھر صدر کا عہدے پر کوئی فضل الٰہی ہوگا یا رفیق تارڑر، لیکن اگر یہ اختیار برقرار رہتا ہے تو پھر ضرور بالضرور زرداری کوئی انتہائی قابلِ اعتماد صدر لائیں گے، اور اپنے آپ سے زیادہ قابلِ اعتماد کون ہو سکتا ہے۔

ابھی کچھ ہفتوں بعد مشرف کی لگائی ہوئی دو بار سے زیادہ وزیراعظم نہ بنے والی پابندی بھی زور و شور سے سامنے آئے گی۔

لیکن سیاستدانوں کا صحیح امتحان 'ججوں' کے کیس میں ہوگا، اب کیا امر مانع ہوگا اور کیا رکاوٹ ہوگی؟

لیکن کیا یہ سب نان ایشوز نہیں ہیں؟ کیا ملک کا کوئی سیاستدان عوام کے اصلی مسائل کی طرف بھی توجہ دے گا؟ کیا مہنگائی کا کوئی سدِباب ہوگا، کیا آٹے، بجلی، پیٹرول اور بیروزگاری کے بحرانوں کی طرف بھی کوئی توجہ دے گا؟ مجھے نہیں لگتا۔
 

زیک

مسافر
اس بات کا افسوس رہے گا کہ یہ صاحب اپنے پیشرو ایوب اور ضیاء کا ریکارڈ نہ توڑ سکے اور 9 سال سے بھی پہلے راہئ گھر ہوئے۔
 

کاشف رفیق

محفلین
لیجئے مثبت اثرات سامنے آنا شروع بھی ہوگئے۔

up37.gif


up38.gif
 

ابوشامل

محفلین
مستقبل کیا ہوگا بہت منحصر ھے کہ اگلا صدر کون بنتا ھے۔ زرداری یا نواز یا پھر۔۔۔۔۔؟
مستقبل کچھ بھی نہیں بلکہ حال سے بھی زیادہ بھیانک ہے۔ جب "امریکہ کا با اعتماد ساتھی" بھی "معیار" پر پورا نہیں اتر پا رہا تو باقی کس کھیت کی مولی ہیں؟
 
Top