السلام علیکم:
خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ نو سال تک مطلق العنان حکمرانی کے مزے لوٹنے والا کس طرح رخصت ہوا۔ سب کے سامنے ہے۔ خدا تبارک تعالے کو غرور پسند نہیں۔ جو کہتا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا آج جب رخصت ہوا تو کوئی آنسو بہانے والا نہ تھا۔ یہ سب کیا ہے؟
 
اللہ تبارک تعالی نے یہ سب کو پھر یہ باور کروا دیا کہ دیکھ لو میں جس کو چاہتا ہوں عزت دیتا ہوں اور جس کو چاہتا ہوں ذلت۔ نو سال قبل رخصت ہونت والا نواز شریف آج ایوان کی کرسیوں پر بیٹھا ہے اور دوسری طرف جلا وطن کرنے والا خود قوم سے پناہ کا طلب گار ہے۔
اس میں کسی کی جیت یا ہار نہیں۔ یہ تو نصیحت ہے اگلوں کے لیئے
 
یہ مقام عبرت ہے ھم سب کے لیئے۔ ھمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔
ویسے بھی ابھی جشن منانے کا وقت نہیں ہے کیونکہ ابھی ملٹری ڈکٹیٹر گیا ہے، سول ڈکٹیٹرز ابھی کرسی اقتدار پر براجماں ہیں۔
we need change,not of individuals but system
 

مغزل

محفلین
شکریہ ندیم آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی۔
(کیا آپ نے اپنا تعارف پیش کیا ہے ؟
اگرنہیں تو تعارف کے زمرے میں پیش کردیجئے )
 

ظفری

لائبریرین
ایک وقت تھا کہ ایوب خان پر کچھ اسی نوعیت کے الزامات تھے ۔ ٹھیک ہے صحیح بھی ہونگے جیسا کہ مشرف کیساتھ ہیں ۔ مگر اس نے استعفیٰ دیدیا ۔ پھر کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔ کس قسم کی حکومت آئی اور پھر کیا ہوا ۔۔۔ بنگلہ دیش بن گیا ۔ اب حالات 71 سے بھی زیادہ پیچیدہ ہیں ۔ میں کچھ زیادہ کہنا نہیں چاہتا کہ تاریخ خود کو دھرارہی ہے ۔ چاروں طرف جائزہ لیں اور دیکھیں اب پاکستان سے کیا برآمد ہونے والا ہے ۔
اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔‌آمین
 

خرم

محفلین
خوشی اگر صرف پرویز مشرف کے جانے کی ہے تو بہت سطحی ہے کہ صرف ایک شخص پر مرکوز ہے۔ اگر کوئی اور بات ہے تو خوش ہونا ابھی قبل از وقت ہے۔ عید قربان کے بعد دیکھیں گے کہ مداری کیا ڈگڈگی بجاتے ہیں۔ سب سے پہلے تو ججوں کا ہی مسئلہ ہے۔ بجلی اور معیشت کے متعلق جو باتیں شرفو نے کیں، ان کا جواب بھی کسی پر واجب ہے۔ خیر ابھی تو سب مٹھائی کھانے میں مشغول ہیں لیکن جوتوں میں دال بٹنا ایک دو روز کی ہی بات ہے۔
ہاں شریفے کی رگ انتقام بُری طرح پھڑک رہی ہے۔ دیکھیں بچارا کتنی دیر تک مشرف دشمنی میں زرداری کے ساتھ "بھائی بھائی" کھیلتا ہے۔
 
کیا ہوا اور کیا نہیں، آئین مکمل طور پر تمام شقوں کے ساتھبحال ہونا چاہئیے، جنرل مشرف کے مبینہ جرائم کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہئیے۔ مکمل طور پر انصاف ہونا چاہئیے تاکہ مستقبل میں کسی فرد واحد کو ساری قوم کے نمائیندوں کا بنایا ہوئے آئین کا مذاق اٹھنے کی ہمت نہ ہو۔
 

خرم

محفلین
فاروق بھائی پہلا پتھر تو وہ پھینکے گا جس نے خود گناہ نہ کیا ہو۔ اگر یہ نام نہاد نمائندے عوام سے مخلص ہوتے یا ہوں تو کسی کو جرات ہی نہ ہو کچھ بھی غلط کرنے کی۔ اور جہاں‌تک بات ہے آئین کی تو میرے خیال میں تو پاکستان کو ایک نیا آئین چاہئے۔ موجودہ دستاویز عوام کی نہیں خواص کے مفادات کی محافظ‌ہے اور اسی لئے اس کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور وہ آئین یہ خواص بننے نہیں دیں گے کہ اسمبلیوں میں گھوم پھر کر یہی لوگ پھر سے آ جاتے ہیں۔
 
فی الحال لوگ خوش خوش ہیں کہ چلو مشرف تو گیا ، اب پوری توجہ زرداری اور نواز شریف پر کر سکیں گے۔

ججوں کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی نکل گئی ہے۔
 
معاف کجیے گا ججز کی بحالی میں‌خود جج رکاوٹ ہیں۔
یعنی ڈوگر اور دوسرے۔
پھر اٹھ تو اُٹھ کر مشرف سے حلف لینے چل ہی پڑے تھے سندھ میں۔
یہ ججز ہی تو ہیں جنھوں نے ہمیشہ امریت کی خدمت کی ہے
 

مغزل

محفلین
pic001yk6.gif


بوے گل ، نالہ ِدل ، دودِ چراغِ محف۔ل
جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
 
شکریہ ندیم آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی۔
(کیا آپ نے اپنا تعارف پیش کیا ہے ؟
اگرنہیں تو تعارف کے زمرے میں پیش کردیجئے )
السلام علیکم:
جناب شکریہ کہ آپ نے ھمارے بے ربط و ناقص خیالات کی قدردانی کی
جناب میں تقریبا ایک سال سے محفل پر ہوں اگرچہ تعارف نہیں کروایا۔
اگر کہتے ہیں تو کروائے دیتا ہوں

ًًٍ
 
ڈاکٹر عطا الرحٰمن کے بارے میں‌کسی کو معلوم ہے کہ ان کا کیا ہوا؟
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی کم ازکم مشرف کے کھاتے میں‌جاتی ہے جسکا اس نے تقریر میں‌ذکربھی کیا۔
اللہ کرے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کام کرتا رہے ویسے ہی
 

مغزل

محفلین
تصحیح فرمالیں۔

(افسوس) اللہ رے
ایک فوجی لٹیرے کے ہاتھوں سے ملک کی باگ دوڑ ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں پہنچ گئی!
 
Top