باجو سپیشل یہ دیکھنے کے لیے آن لائن ہوا ہوں کہ سارہ نے ٹاپک کھولا یاں آپ نے ۔۔ انتظار رہے گا فون کا ،،
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ضبط ،،،،،
کدھر ہو ۔۔ میں نے وعدہ کے مطابق ابھی تمھیں کال کی ہیں ۔ پرانے نمبر سے بھی بیل بج بج بج کر بجتی رہی مگر کسی نے ریسیو نہیں کیا اور پھر نئے نمبر پر بھی میں نے کیا وہاں پے بھی بیل بج بج کر اب میں نہیں کرنے والی ۔۔ میں نے کہا تھا میں منڈے کو آکر کروں گی ۔۔ اب مجھے کیا میں نے دو بار پرانے نمبر پے کیا ۔ ۔ اور دو بار نئے نمبر پے ۔ ۔۔
( حجاب ، سارہ گواہ رہنا اس بات کی ۔ اب اس نے شکایت شکوہ کیا کہ باجو بھول گئیں ہیں تو پھر دیکھنا
سالگرہ مبارک ہو بہت بہت ضبط جی
بہت مبارک ہو
اللہ پاک آپ کو لمبی عمر دے اور آپ کی نیک خواہشات کو پوری کرے۔
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ضبط !!! بہت ساری نیک تمناؤں کے ساتھ ۔۔ خوش رہو ہمیشہ زندگی میں جو چاہو وہ پاؤ ۔۔ ہنستے مسکراتے رہو ۔۔ اور غصہ کم کم کرو ۔۔۔ :tounge:
بہانے سے آئے ہیں نہ ۔۔ ورنہ کہاں آتے ۔۔:tounge: اس ہی لئے تو میں نے ٹاپک نہیں کھولنا تھا کہ آپ بار بار دیکھنے آئیں کہ سارہ نے ٹاپک کھولا یا نہیں ۔۔۔
اسی لئے تو میں نے کھول دیا کہ تمھارے پر غصہ نا ہوسکے گا ،۔ جب کوئی بہانہ ہی نہیں رہے گا تو کس بات کو لے کر غصہ ہوگا اب تم سے ۔ ۔۔ ۔
میں جانتی تھی ۔۔ تم بھلے آؤ یا نا آؤ ۔۔ یہ دیکھنے ضرور ہی آؤں گے ۔۔ ۔اسی لئے میں کھول گئی تھی ۔۔۔
ورنہ میں سوچ رہی تھی کیا کرنا یہاں تھریڈ کھول کر ۔ ۔تم کونسااب آتے ہو ،۔ میں نے تو سارہ سے کہا تھا کہ میں تو فون ہی کروں گی تھریڈ کیا کرنا ہے ۔ تم آتے تو ہو نہیں ،
مگر پرسوں تم دھماکے پے موجود تھے ۔ تو مجھے سمجھ آگئیکہ اب تین ، چار دن تو تم نے آنا ہی ہے چیکنگ کرنے کہ دیکھو تو سہی سارہ نے تھریڈ کھولا ہے کہ نہیں تو اسی لئے میں ہی پہلے کھول گئی پتا تھا بعد میں تم دونوں کا اس بات کو لے کر گلے ِ شکوے ہی ہوتے ، ۔۔ ۔
کیسی رہی برتھڈے ۔؟ کیک کٹا کہ نہیں ۔؟ گفٹ کیا ملا ۔؟ اور میرے حصے کا کیک ؟
ہیں ۔۔۔ میں نے کب کہا تھا ایسا ۔۔۔ اویں ہی ۔۔۔بہانے سے تو خیر نہیں آیا ۔۔ یہ دیکھنے ضرور آیا تھا کہ نہیں آتا تو کون کون یاد رکھتا ہے اور کون نہیں ۔۔ تو وہ مجھے پتا چل ہی گیا ۔۔ تمھیں نہیں کھولنا تھا تو مجھے میسج میں کہا کیوں تھا کہ میں سب سے پہلے کھلوں گی ٹاپک ؟؟
باجو دھماکے کا تو مجھے سارہ نے خود ہی بتایا تھا ۔۔ کیوں سارہ ؟؟ باجو کو یہ بات نہیں بتائی تم نے ؟؟ یہ دیکھنے تو آنا ہی تھا نا کہ ٹاپک کس نے کھولا ہے ۔۔ کھولا بھی ہے کہ بھول گئے سب ۔۔
باجو بہت سی باتیں ہیں غصہ ہونے کو ۔۔ یہ تو میری دریا دلی ہے کہ چپ سادھے ہوں ۔۔۔
اچھااا ۔۔ یہ دریا دلی بھابھی کی صحبت کا اثر لگتا ہے ۔۔ ورنہ پہلے تو خشک ہی خشک دلی تھی ۔۔