ضرب الامثال کا ستیاناس

شمشاد

لائبریرین
میں نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا “ ضرب الامثال‌“ جس کی کچھ خاص پذیرائی نہیں کی گئی۔ اب ایک شروع کر رہا ہوں “ ضرب الامثال کا ستیاناس“

پہل میں ہی کر دیتا ہوں۔

آ بیل مجھے مار​

میں نے ایک بیل کو دیکھا اور سوچا کہ یہ اردو تو جانتا نہیں ہو گا تو اسے ایسے ہی کہہ دیا آ بیل مجھے مار تو اس نے سچ مچ میں مجھے مارا اور مجھے اپنی جان بچانا مشکل ہو گیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ بیل تو رہتا ہی سکول میں ہے۔ وہ ایسے کہ زمیندار صاحب نے گاؤں کے اسکول کو اپنے جانوروں کا طویلا بنا رکھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سر منڈاتے ہی اولے پڑنا

ظفری جیسے ہی نائی کی دکان سے سر منڈھا کر باہر نکلے، اولے پڑنے شروع ہو گئے۔
 

ظفری

لائبریرین
ہاتھی ( معذرت کے ساتھ ) کے دانت دکھانے کے اور ، کھانے کی اور ہیں ۔​

ریاض میں‌ ایک پُرلطف دعوت تھی ۔ شمشاد بھائی بھی مدعو تھے
۔ کھانے سے پہلے محفل میں گفتگو جاری تھی اور باتوں کےدوران سب لوگ شمشاد بھائی کی چکمتے ہو ئے خوبصورت دانتوں کی خوب تعریف کررہے تھے ۔ پھر وقتِ طعام ہوا اور سب کھانے کی میزوں کی طرف بڑھے اور کرسیوں پر بیٹھ گئے ۔

سب لوگوں نے پلٹیں اپنی جانب سرکائیں تو اچانک شمشاد بھائی نے اپنے منہ سے بتیسی نکالی اور جیب میں رکھی ہوئی ایک دوسری بتیسی منہ میں‌ رکھ لی ۔ یہ منظر دیکھ کر تمام مہمان گرامی حیران رہ گئے ۔ شمشاد بھائی نے ان کے حیران چہروں کو دیکھا اور کہا کہ ۔ کیا ہوا ۔۔۔ ؟ میرے دانت دکھانے کے اور ، کھانے کے اور ہیں ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
میں جب کچن میں گیا تھا کہ کھانا بہت اچھا بنا ہے تو شیف کو کچھ انعام دے آؤں، تو ایکدم سے منہ کس نے چھپا لیا تھا اور ہاں جاتے جاتے میں نے کسی کو بچا کچا کھانا رومال میں باندھ کر لے جاتے بھی دیکھا تھا۔ :wink: :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اچھا شمشاد بھائی آپ نے “ اس “ کو رومال میں کھانا لے جاتے ہوئے دیکھا تھا حالانکہ میں “ اس “ کو کچھ دیر پہلے بھی ٹوپی میں بریانی ڈالتے ہوئے پکڑ چکا تھا ۔ :wink: ۔ :lol:
 

سارہ خان

محفلین
پیروں تلے سے زمین نکل جانا

ایک دفعہ جب تیلے بھیا اندھیرے میں گھر سے باہر نکلے تو اُن کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیدھا مین ہول میں جا گرے۔۔۔۔۔ :wink:
 

سارہ خان

محفلین
ناک میں دم کرنا
"جب اس کی نکسیر جاری ہوئی تو مولوی صاحب نے اُس کی ناک میں دم کر دیا، جس سے وہ جلد اچھا ہو گیا۔"
:) :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، جیتے رہیں اتنا دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے یہ تو آپ نے :)

میں تو اتنے سارے دھاگے ادھر مجھے خبر ہی نہیں !
 

شمشاد

لائبریرین
کل ظفری کو اونٹ کے سامنے کھڑے ہو کر پوچھتے ہوئے پایا گیا کہ “ اونٹ رے اونٹ تیری کون سے کل سیدھی “ پر وہ بھی اتنا ڈھیٹ تھا کہ پلٹ کر جواب ہی نہیں دیا۔
 

سارہ خان

محفلین
نودو گیارہ ہونا۔۔۔

حساب کے استاد نے بلیک بورڈ پر 9+2= ؟ کا سوال لکھا تو ایک بچہ جلدی سے بولا۔۔سر نودوگیارہ ہو گئے ۔۔۔۔
 
Top