ضرب الامثال کا ستیاناس

قیصرانی

لائبریرین
ایک مولوی صاحب کے ہاں‌جب دو جڑواں بیٹے پیدا ہوئے تو نام رکھنے کا مسئلہ آیا۔ ہمسائے نے کہا کہ بڑے لڑکے کا نام بڑے میاں اور چھوٹے لڑکے کا نام چھوٹے میاں رکھ دیں۔ اس پر مولوی صاحب نے فرمایا کہ بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ، ماشاء اللہ، کیا کہنے
 
تیلے شاہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
پیروں تلے سے زمین نکل جانا

ایک دفعہ جب تیلے بھیا اندھیرے میں گھر سے باہر نکلے تو اُن کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیدھا مین ہول میں جا گرے۔۔۔۔۔ :wink:
وہ آئے گھر میں ہمارے۔۔۔۔
تیلے شاہ جیسے ہی مین ہول میں پہنچے تو دیکھتے ہی سارہ نے کہا
وہ آئے گھر میں ہمارے کبھی ہم ان کو کبھی گھر کو دیکھتے ہیں۔
(میں ڈھونڈ رہا تھا مگر یہ ٹاپک مجھے نظر ہی نہیں آیا)
 
شمشاد

لائبریرین
زبردست شاہ جی کیا ڈھونڈ کے محاورہ لائے ہیں۔

اب دیکھتے ہیں کہ سارہ کیا کہتی ہیں؟
 
سارہ خان

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
پیروں تلے سے زمین نکل جانا

ایک دفعہ جب تیلے بھیا اندھیرے میں گھر سے باہر نکلے تو اُن کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیدھا مین ہول میں جا گرے۔۔۔۔۔ :wink:
وہ آئے گھر میں ہمارے۔۔۔۔
تیلے شاہ جیسے ہی مین ہول میں پہنچے تو دیکھتے ہی سارہ نے کہا
وہ آئے گھر میں ہمارے کبھی ہم ان کو کبھی گھر کو دیکھتے ہیں۔
(میں ڈھونڈ رہا تھا مگر یہ ٹاپک مجھے نظر ہی نہیں آیا)

آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا۔۔

تیلے بھیا جب مین ہول میں گرے تو اب کا چشمہ ٹوٹ گیا ۔۔ مین ہول کی مخلوق نے جب ان کاپر زور استقبال کیا تو ان کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا۔۔۔۔ اور اوپر کھڑی ان پر ہنستی ہوئی سارہ ان کو اندر دکھائی دینے لگی ۔۔ ۔:wink: :p :p :p
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بانسوں کا گٹھا اٹھائے جا رہے تھے کہ راستے میں اعجاز بھائی سے ملاقات ہو گئی، پوچھنے پر کہنے لگے کہ بریلی جا رہا ہوں تو اعجاز بھائی بہت حیران ہو کر بولے کہ بانس تو پیدا ہی وہاں ہوتے ہیں یہ تم الٹے بانس بریلی کیوں لیئے جا رہے ہو؟
 
تیلے شاہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
پیروں تلے سے زمین نکل جانا

ایک دفعہ جب تیلے بھیا اندھیرے میں گھر سے باہر نکلے تو اُن کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیدھا مین ہول میں جا گرے۔۔۔۔۔ :wink:
وہ آئے گھر میں ہمارے۔۔۔۔
تیلے شاہ جیسے ہی مین ہول میں پہنچے تو دیکھتے ہی سارہ نے کہا
وہ آئے گھر میں ہمارے کبھی ہم ان کو کبھی گھر کو دیکھتے ہیں۔
(میں ڈھونڈ رہا تھا مگر یہ ٹاپک مجھے نظر ہی نہیں آیا)

آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا۔۔

تیلے بھیا جب مین ہول میں گرے تو اب کا چشمہ ٹوٹ گیا ۔۔ مین ہول کی مخلوق نے جب ان کاپر زور استقبال کیا تو ان کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا۔۔۔۔ اور اوپر کھڑی ان پر ہنستی ہوئی سارہ ان کو اندر دکھائی دینے لگی ۔۔ ۔:wink: :p :p :p
پہنچی وہی پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔اوپر کھڑی ان پر ہنس رہی تھی کے شمشاد بھائی نے آکر پیچھے سے زور کا دھکہ مارا اور سارہ بھی میں ہول کے اندر جاپڑی اب اوپر کھڑے شمشاد بھائی نے کہا
پہنچی وہی پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔

:wink:
 
علمدار

محفلین
پھر شمشاد بھائی نے اوپر ڈھکن رکھ کے سارا سلسلہ ہی ٹھپ کر دیا یہ کہتے ہوئے کہ سو سنار کی ایک لوہار کی-
 
ساجداقبال

محفلین
جب اردو محفل پر ہوسٹنگ کیلیے رقم اکٹھی کرنے کی اپیل ہوئی تو میں یہ سوچ کر چُپ رہا کہ "کنجوس۔۔۔۔۔ی ہزار نعم۔۔۔ت ہے"۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ (اگر نام لکھا تو بے بھاؤ کی سننے کو ملیں گی) اپنی گھر والی سے جھگڑا کر کے آئے اور سیدھا لکھنے کی میز پر بیٹھ گئے کہ اردو محفل کے لیے کچھ لکھ سکیں، ابھی چند ہی لائنیں لکھی تھی کہ پریشانی کے عالم میں ماتھے پر ہاتھ مارا یہ جانے بوجھے بغیر کہ ہاتھ میں قلم ہے (اگر چاقو چھری ہوتی تو کیا ہوتا)، ہاں تو ہاتھ جتنی بڑھی پریشانی تھی، اتنے ہی زور سے مار دیا اور اسی حساب سے ماتھے پر یہاں سے لیکر وہاں تک خون آلود لکیر پھر گئی۔ اس کو دیکھتے ہی ان کی گھر والی بے ساختہ بولیں “ اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ
 
شمشاد

لائبریرین
روز روز کی جھک جھک سے تنگ آ کر ایک دن محب نے اپنا بیگ اٹھایا اور گھر کو چھوڑ گھاٹ کی طرف روانہ ہوئے کہ نہ رہے بانس نہ بجے بنسری۔ بھابھی کو بھی معلوم تھا کہ ملا کی دوڑ مسجد تک، محب ہو نہ ہو رضوان کے ہیں ڈیرہ ڈالیں گے۔ انہوں نے فون اٹھایا اور رضوان کو پہلے ہی متنبہ کر دیا کہ سیلاب کا رخ آپ کی طرف ہے، پہلے ہی سے بندوبست کر لیں۔ رضوان گھر کو تالا لگا کر کھسکنے ہی والے تھے کہ محب مان نہ مان میں تیرا مہمان کہتے ہوئے دروازہ کھول مکان کے اندر داخل ہو گئے۔
 
تیلے شاہ

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
پیروں تلے سے زمین نکل جانا

ایک دفعہ جب تیلے بھیا اندھیرے میں گھر سے باہر نکلے تو اُن کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیدھا مین ہول میں جا گرے۔۔۔۔۔ :wink:
وہ آئے گھر میں ہمارے۔۔۔۔
تیلے شاہ جیسے ہی مین ہول میں پہنچے تو دیکھتے ہی سارہ نے کہا
وہ آئے گھر میں ہمارے کبھی ہم ان کو کبھی گھر کو دیکھتے ہیں۔
(میں ڈھونڈ رہا تھا مگر یہ ٹاپک مجھے نظر ہی نہیں آیا)

آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا۔۔

تیلے بھیا جب مین ہول میں گرے تو اب کا چشمہ ٹوٹ گیا ۔۔ مین ہول کی مخلوق نے جب ان کاپر زور استقبال کیا تو ان کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا۔۔۔۔ اور اوپر کھڑی ان پر ہنستی ہوئی سارہ ان کو اندر دکھائی دینے لگی ۔۔ ۔:wink: :p :p :p
پہنچی وہی پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔اوپر کھڑی ان پر ہنس رہی تھی کے شمشاد بھائی نے آکر پیچھے سے زور کا دھکہ مارا اور سارہ بھی میں ہول کے اندر جاپڑی اب اوپر کھڑے شمشاد بھائی نے کہا
پہنچی وہی پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔

:wink:
ظالموں جواب دو۔۔۔۔۔۔ :box:
 
شمشاد

لائبریرین
شاہ جی یہ اردو کا محاورہ تو نہیں البتہ موجودہ صورتحال کا نعرہ ضرور ہے۔
 
تیلے شاہ

محفلین
شمشاد بھائی آپ بھی بال کی کھال اتارتے ہیں
میں نے یہ سارہ کو یاد دلانےکے لیے لکھا تھا
:beating:
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر لگتا ہے وہ آپ کے نعرے بازی سے ڈر گئی ہے۔ اب اس دن سے وہ آ ہی نہیں رہی۔
 
Top