ضرب الامثال کا ستیاناس

ظفری

لائبریرین
کل شمشاد بھائی کے ہونٹوں پر روشنائی کا ایک دائرہ نما دھبہ دیکھا تو حیرت ہوئی ۔ پوچھا ۔۔ یہ کیا شمشاد بھائی ۔۔۔ ؟
کہنے لگے بس یار ۔۔۔ کل تمہاری بھابی سے چھوٹی سی جھڑپ ہوگئی تھی ۔ انہوں نے غصے سے کہا کہ ۔۔۔ بس اب اپنے ہونٹوں پر مہر لگا لو ۔۔۔۔ سو بس ابھی پوسٹ آفس سے ہونٹوں پر مہر لگوا کر آرہا ہوں ۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان ظفری سے ملنے گئے تو دیکھا کہ ظفری ہر تھوڑی دیر بعد ناک کے آگے ہاتھ چلا رہے ہیں۔ پہلے تو رضوان بہت حیران، پھر نہ رہ سکے اور پوچھ ہی لیا کہ کیا ماجرا ہے تو بولے یار ادھر ایک مکھی ہے، اس خانہ خراب نے بہت تنگ کیا ہوا ہے اور ہم پٹھان لوگ، ہم بھلا ناک پر مکھی بیٹھنا کیسا برداشت کرئے گا۔ اور شکر کرو کہ اس وقت ہمارے پاس بندوق نہیں کیونکہ اس وقت وہ مکھی تمہاری ناک پر بیٹھی ہوئی ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:

:) :)
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے پشاور کے سفر کے دوران دو طوطے خریدے، ابھی وہ لیکر پلٹی ہی تھی کہ سارہ کو پولیس کی وردی میں اپنے سامنے دیکھ کر اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔
 
اعجاز

محفلین
شمشاد بھائ جب شام کو گھر آنے لگے تودیکھا کہ انکے ساتھ والے گنپت رائے بڑے خوش نظر آرہے تھے اور انکے گود میں‌ چنپت (چمپت) رائے بڑا بنا سنورا تھا۔
پوچھنے پر پتا چلا کے آج سے ٹھیک سال پہلے چنپت ہوا تھا
 
اعجاز

محفلین
پاکستان میں‌ عموماً نوجوانوں کی 20 سال کی عمر میں‌ شادی ہو جاتی ہے اور پھر اگلے 10 سالوں میں‌ ان کا خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہوئے 2 سے 10 افراد کا ہو جاتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
آج شام تاش کی حسب معمول بازی جمی۔ ظفری نے جب نہلا پھینکا تو میں نے اس پر دہلا مار کر بازی جیت لی۔
 
زونی

محفلین

ٹاپکا تو بہت خوب ھے کیا کہوں لیکن ایک بات پہ بار بار ہنسی آ رہی ھے کہ شمشاد بھائی نے ہر محاورے میں ظفری انک کک ،آئی مین ظفری بھائی کو ہی نشانہ بنایا ھے، ہاہاہا
:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
تو وہ مجھے کب بخشتے ہیں؟ اور دوسری بات یہ کہ مجھے معلوم ہے وہ میرے مذاق کا برا نہیں مناتے۔
مذاق اگر سلجھا ہوا ہو تو سب ہی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اور ظفری بہت ہی سلجھے ہوئے انسان ہیں۔
 
زونی

محفلین
تو وہ مجھے کب بخشتے ہیں؟ اور دوسری بات یہ کہ مجھے معلوم ہے وہ میرے مذاق کا برا نہیں مناتے۔
مذاق اگر سلجھا ہوا ہو تو سب ہی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اور ظفری بہت ہی سلجھے ہوئے انسان ہیں۔

تو کیا شمشاد بھائی باقی سب الجھے ہوئے ہیں کسی چیز میں;):grin:
 
damsel

معطل
جب بھی شمشاد بھائی سے بات کرو کہتے ہین میں کام کر رہا ہوں میں کام کر رہاہوں
بھابھی سے پوچھا "بھلا کونسا کام" بولیں ایک ہاتھ میں چوہے کی رسی ایک مین بلی کی اور وہی ان کا چوہے بلی کا کھیل اور کونسا کام:cool:
 
Top