ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
کچھ روز پہلے ایک دھاگے میں ضرورتِ شعری کے موضوع پر مختصر سی گفتگو ہوئی تھی اور برادرم محمد تابش صدیقی کی جانب سے یہ اہم سوال اٹھایا گیا تھا کہ آخر ضرورتِ شعری کی حدود کیا ہیں؟ کوئی شاعر شعر لکھتے وقت یہ کیسے طے کرے گا کہ کون سا عیب کب اور کس حد تک ضرورتِ شعری کے تحت روا رکھا جا سکتا ہے؟ جواباً محترمی سرور راز صاحب نے عرض کیا تھا کہ ضرورت شعری کی حدود اور اصول کا تعین کبھی نہیں کیا گیا اور شاید ہو بھی نہیں سکتا۔ اساتذہ کے یہاں اس کی سیکڑوں مثالیں ضرور ملتی ہیں لیکن اصول اور حد پرکوئی اظہار خیال نہیں کرتا۔ پھر اسی دھاگے میں سرور عالم راز صاحب اور راقم نے اس مسئلے پرتحقیق شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ سرور صاحب سے اس موضوع پر میری دو بار تفصیلی مشاورت رہی اور یہ طے کیا گیا کہ سب سے پہلے اساتذہ اور مشاہیر کے کلام سے کثیر تعداد میں ایسی مثالیں جمع کی جائیں کہ جن میں ضرورتِ شعری کی اجازت سے کام لیا گیا ہو۔ جب ان مثالوں کا ایک بڑا ذخیرہ جمع ہوجائے تو پھر ان کی تحقیق اور ان کاتفصیلی تجزیہ کیا جائے۔ اور ممکن ہو تو ان مثالوں کی زمرہ بندی بھی کردی جائے۔ امید یہ ہے کہ ایسا کرنے کے بعد شاید ضرورتِ شعری کی کوئی جامع و مانع تعریف واضح ہو کرسامنے آجائے ۔ اور پھر اس تعریف کی روشنی میں کچھ حدود و قیود بھی متعین کی جاسکیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس مشقت اور عرق ریزی کے بعد بھی یہ دونوں متوقع نتائج برآمد نہ ہوسکیں ۔ لیکن اس ساری کوشش کا کم از کم یہ فائدہ ضرور ہوگا کہ مستقبل میں مزید تحقیق و تدقیق کے لیے ایک بنیاد میسر آجائے گی۔
بلا سے ہم نے نہ دیکھا تو اور دیکھیں گے
فروغِ گلشن و صوتِ ہزار کا موسم
اس دھاگے کے شروع کرنے کا مقصد اردو محفل پر موجود صاحبانِ علم وہنر اور شعر و ادب کے شائقین و طالبین کی خدمت میں یہ درخواست پیش کرنا ہے کہ اُن کی نظر میں اگر ایسے اشعار ہوں جن میں ضرورتِ شعری سے کام لیا گیا ہے تو براہِ کرم انہیں اس دھاگے میں پوسٹ کردیں تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان اشعار کا ایک بڑا ذخیرہ وجود میں آجائے ۔ تحقیق و تدقیق کے اس کام میں مدد کے لیے میں ان احباب کا پیشگی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اللہ کریم ان کے علم و فضل میں برکت اور قلم میں توانائی عطا فرمائے۔ آمین!
مذکورہ بالا اشعار کو پہچاننے اور ڈھونڈنے کے لیے میں "ضرورت ِ شعری"کے بارے میں ایک مختصر سی تعارفی تحریر ذیل میں پیش کررہا ہوں ۔