ضرورت مصرع

احمد صاحب! اس پر ہمیں ایک لطیفہ یا د آرہا ہے۔ ایک صاحب بٹن لے کر درزی کے پاس گئے اور بولے اس میں قمیص ٹانگ دو۔ :)
جی عدیل صاحب آپ کچھ ہمارے مزاج مبارک کو بدمزہ کر رہے ہیں براہ کرم اب کے درزی کے پاس نہ جایئے گا اور "ریڈی مینٹ" ہی دریافت کی جے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
تک بندی کی جسارت کر رہا ہوں۔

وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
کہاں سے قوتِ دیدار اب کے لائیں گے؟
 
عدیل منا

محفلین
جی عدیل صاحب آپ کچھ ہمارے مزاج مبارک کو بدمزہ کر رہے ہیں براہ کرم اب کے درزی کے پاس نہ جایئے گا اور "ریڈی مینٹ" ہی دریافت کی جے گا۔
احمد صاحب نے 3 مصرعوں سے اور باقی احباب نے بھی بھرپور مدد کی۔ اس طرح آپکی ایک غزل تیار ہوگئی۔ نو ک پلک آپ خود سے درست کرلیں گے۔ "یعنی بٹن آپ لائے اس پر قمیص ٹنگ گئی"
ہم جس دیار میں ہیں وہاں ریڈی میڈ سے کام چلانا پڑتا ہے۔
 
جناب آپ سے یہ کس نے عرض کی کہ ہماری غزل تیار ہوگئی ہے۔۔۔ ہماری ہر ہر غزل کو تقریبا ہفتہ لگتا ہے۔۔۔
 
احمد بلال

محفلین
میرے چھوٹے بھائی نے مصرع کہا ہے۔ وہ ابھی انٹر کے سال دوم کا طالب علم ہے۔ عرض ہے
وہ بے وفا ہے تو ہم فاصلے بڑھائیں گے
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
 
میرے چھوٹے بھائی نے مصرع کہا ہے۔ وہ ابھی انٹر کے سال دوم کا طالب علم ہے۔ عرض ہے
وہ بے وفا ہے تو ہم فاصلے بڑھائیں گے
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
انٹر کے سال دوم میں بھی موصوف کے برادر کی اچھی کار کردگی ہے۔۔ ہماری طرف سے انہیں "آفرین" کہیے گا۔ ویسے خود بھی کچھ شعری کاوش فرماتے ہیں آپ کے بھائی؟
 
احمد بلال

محفلین
انٹر کے سال دوم میں بھی موصوف کے برادر کی اچھی کار کردگی ہے۔۔ ہماری طرف سے انہیں "آفرین" کہیے گا۔ ویسے خود بھی کچھ شعری کاوش فرماتے ہیں آپ کے بھائی؟
جی ۔ خود بھی کہتا ہے اور اچھا خاصا کہتا ہے۔ عروض کی سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔ طبیعت میں روانی بھی ہے
 
انتہا

محفلین
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
پیوند لگا دامن اسے کیسے دکھائیں گے
یا
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
دھبوں بھرا دامن اسے کیسے دکھائیں گے
 
احمد بلال

محفلین
وہ کیا سمجھتا ہے ہم دیکھنے کو آئیں گے
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
یا
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
مگر وہ آیا تو سر آنکھوں پہ بٹھائیں گے
 
نیلم

محفلین
وہ لاکھ بار بلائے گا ہم نہ جائیں گے
ایسےبھی سنگدل نہیں ہم کہ اُنہیں ستائیں گے
(ایک تُک بندی میری طرف سے بھی)
 
نیلم

محفلین
آپ کے اس دھاگے سے یہ تحریر یاد آگہی.........بادشاہ کے سامنے عالم، نابینا، غریب اور عاشق بیٹھے تھے۔۔۔

بادشاہ نے کہا
میں آپکو شعر کا دوسرا مصرع سناتا ھوں پہلا آپکو بنانا ھوگا۔۔۔

اس لیئے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں

عالم

بت پرستی دین احمد میں کبھی آئی نہیں
اس لیئے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں

غریب

مانگتا پیسے مصور جیب میں پائی نہیں
اس لیئے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں

عاشق

ایک سے جب دو ھوئے پھر لطف یکتائی نہیں
اس لیئے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں

نابینا

مجھ میں بینائی نہیں اور اس میں گویائی نہیں
اس لیئے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں
 
نیلم

محفلین
عجیب بات ہے کوئی بھی جانے پر تیار نہیں ہے اب تو "اُسے" خود ہی آجانا چاہیے۔ :D
ایک صرف میں ہی جانے کو تیار ہوگئی ہوں اور تو کوئی نہیں ہورہا.لگتا ہے آپ نے میری پوسٹ نہیں پڑھی.اس سے ثابت ہوا کہ ہم بہت نرم دل ہیں...
 
محمداحمد

لائبریرین

خوب ہے ۔ :)
 
Top