ضرب عضب کی مخالفت کن لو گوں نے کی ؟ (یا د رہے کہ مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف بادل نخواستہ شامل ہوئیں اور قوم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔)
طالبان سے دوستی کے رابطے کن لوگوں کے ہیں ؟
طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی بات کون کررہا تھا ؟
طالبان کے خلاف کون بول رہا ہے ؟
سزائے موت پر پابندی کے خلاف کس نے احتجاج کیا ۔؟
طالبان کن کے خلاف ہیں ؟
ضرب عضب کے موقع پر قومی ہم آہنگی کو کس نے توڑا ؟
سیاسی ملاوں اور جمہوریت کے علمبرداروں نے ان ظالموں اور دہشتگردوں کے خلاف قوم کو متحد کرنے اور حوصلہ دینے کے لئے کیا کیا ؟
لعنت ہو ان ظالموں پر اور ان کے اتحادیوں ، حامیوں پر
غیر جذباتی ہو کر سوچنا شروع کریں۔
ضرب عضب سے پہلے ضروری تھا کہ تمام افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جاتا۔ تاجک عرب اور دوسرے غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جاتا۔ پاک افغان بارڈر سیل کیا جاتا ۔امریکہ اور افغانستان سے گارنٹی لی جاتی کہ بھگوڑے طالبان کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ نیٹو سپلائی لائن معطل کی جاتی۔ اسلحہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک پکڑے جاتے۔ عوام کی سکیورٹی بہتر بنائی جاتی۔
نقشے پر ملاحظہ کیجئے شمالی وزیرستان فاٹا کا ایک حصہ ہے
ضرب عضب 15 جون کو شروع کیا گیا۔ چھ ماہ میں شمالی وزیرستان کا کتنا حصہ صاف ہوا؟
کیا آپریشن سے پہلے جنگجو ؤں نے دوسری قبائلی ایجینسیوں اور افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں نہیں ڈھونڈلیں
کیا کراچی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں
کل کے المیے کے بعد جنگ کے حامیوں نے پاکستان کے لاکھوں اسکولوں کالجوں میں پڑھنے والے بچوں کی حفاظت کا کیا انتظام کیا ہے؟