طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

طالوت

محفلین
تو پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ان بچوں کی آخرت کے بارے میں پریشان نہ ہوں اور جب کل دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں تو اپنی مغفرت کی دعا مانگیں اور دعا کے لیے ان ہاتھوں کو غور سے دیکھیں کہ ان پر خون کے دھبے تو نہیں۔
محمد حنیف بی بی سی اردو
 

صرف علی

محفلین
لعنت ہو ان لوگوں پر جو اس قبیح فعل کے مرتکب ہوئے اور ان لوگوں پر جو اس کو نظریاتی طور پر سپورٹ کرتے ہیں
 

صرف علی

محفلین
بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا میری مس کہتی ہیں
کل سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے
گھر پڑھنا ہے
میں نے سنا ہے
ایک بڑی سی کالی داڑھی ، کالی مونچھوں والے انکل
بم لگا کر آئیں گے
سب بچے مر جائیں گے
بھول گئی میں نام بھلا تھا ؟؟؟؟
اممم۔ ۔ ۔ شاید دہشت گرد کہا تھا
بابا کیوں ماریں گے ہم کو؟؟؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟؟؟
بابا
انکو گڑیا دے دوں؟؟
یا پھر میری رنگوں والی
یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا؟؟؟
میری پچھلی سالگرہ پر
مجھے آپ نے لے کر دی تھی
اور وہ میری پیاری پونی
ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں؟؟؟
پھر تو مجھ کو نا ماریں گے؟؟؟
بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
 

سید زبیر

محفلین
طالبان کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے ؟
پاکستان میں نا جائز اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟
نیٹو سپلائی لائن سے آنے والا اسلحہ کس کو ملتا ہے ؟
پاکستان کی حکومت طالبان کو مالی امداد اور اسلحہ دینے والے ممالک کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر احتجاج کیوں نہیں کرتی؟
افغانستان کے ساتھ بارڈر سے شدت پسندوں کی آزادانہ آمدو رفت کیوں نہیں روکی جاتی؟
حکومت میٹرو اور بلٹ ٹرین جیسے منصوبوں کی بجائے عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے پر پیسہ کیوں خرچ نہیں کرتی؟
وہ بائیس ارب کہاں خرچ ہوئے جو شدت پسندی کے خلاف عوام کے تحفظ کے لیئے رکھے گئے تھے ان سے کونسا پُل یا انڈر پاس بنایا گیا۔
حکومت نے سزائے موت پر پابندی کیوں لگا رکھی ہے جیلوں میں بند دہشت گردوں کو چوراہوں پر پھانسی کیوں نہیں دی جاتی؟

ضرب عضب کی مخالفت کن لو گوں نے کی ؟ (یا د رہے کہ مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف بادل نخواستہ شامل ہوئیں اور قوم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔)
طالبان سے دوستی کے رابطے کن لوگوں کے ہیں ؟
طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی بات کون کررہا تھا ؟
طالبان کے خلاف کون بول رہا ہے ؟
سزائے موت پر پابندی کے خلاف کس نے احتجاج کیا ۔؟
طالبان کن کے خلاف ہیں ؟
ضرب عضب کے موقع پر قومی ہم آہنگی کو کس نے توڑا ؟
سیاسی ملاوں اور جمہوریت کے علمبرداروں نے ان ظالموں اور دہشتگردوں کے خلاف قوم کو متحد کرنے اور حوصلہ دینے کے لئے کیا کیا ؟
لعنت ہو ان ظالموں پر اور ان کے اتحادیوں ، حامیوں پر
 

سید زبیر

محفلین
اللہ یہ کرے اللہ وہ کرے
اِن پر لعنت اُن پر لعنت
اِن کی مذمت اُن کی مذمت
وغیرہ وغیرہ
اور کر ہی کیا سکتے ہیں ہم زنخے

سر ! بہت دل چاہتا ہے کہ پریس کلب اسلام آباد کے سامنے تنہا ہی بھوک ہڑتال کر کے بیٹھ کاوں کہ جب تک جن قیدیوں کو عدالت سے سزائے موت ہو چکہ ہے انہیں پھانسی نہ دی جائے نہیں اٹھوں گا
مگر شائد بزدل ہوں یاقوت عمل ختم ہو چکی ہے ۔ اس لئے جانوروں کی مانند آسمان کی جانب منہ کرلیتا ہوں ۔ اللہ حق بات کے لئے کھڑے ہونے کی توفیق دے
 

سید زبیر

محفلین
آج ہنگو کا اعتزاز حسن بہت یاد آرہا ہے جس نے اپنی ماں کو رُلا کر سینکڑوں ماووں کو رونے سے بچا لیا تھا
سلام ۔۔بہت سلام اعزاز حسن ۔ اللہ کریم تمہارے درجات بہت بلند فرمائے
140109133334_aitzaz_hasan_304x171_bbc.jpg
 

سید زبیر

محفلین
ننھے شہیدطالب علم بیٹیوں اور بیٹوں کے نام
لہو میں ڈوبا قلم تو کیا ہے کتاب خوں سے لکھا کریں گے
ملائکہ کے جلو میں ہم تو سبق بھی اپنا پڑھا کریں گے

نثار اپنے وطن پہ یارو ! ہزار جانیں بھی ہوں تو قرباں
حیات فانی کی منزلوں میں قدم قدم ہم وفا کریں گے

یہ آگہی کا سفر رہے گا سدا سلامت ہر اک سطر میں
کتاب انمول کی کہانی ، زبان دل سے پڑھا کریں گے

رفو گری کے نہیں ہیں قائل کہ دنیا دیوانہ جانتی ہے
ستم سے جغروں کے چاک داماں محبتوں سے سیا کریں گے

لگائے نشتر ہزار دشمن ، اٹھائے خنجر دل و جگر پر
تلاش علم و شعور و عرفاں میں ، مسکرا کے سہا کریں گے

فگار ہاتھوں کی انگلیاں ، پر خلوص اشکوں کی روشنائی
ہمارے ساتھی ہماری یادوں میں جب غزل اک لکھا کریں گے

رسولیاں نفرتوں کی کب تک خودی ہماری کریں گی گھائل
تماشا کب تک رہے گا جاری کہ فرقہ فرقہ بٹا کریں گے

غلام ذہنوں میں فکر ناقص جو پل رہی ہے بمثل دیمک
نمود و نام اور جاہ و منصب کے حاشئے کب سوا کریں گے

سلام تم پر شہید بیٹیو ! سحاب رحمت شہید بیٹو
ہماری آنکھوں کے آنسووں میںدیے تمہارے جلا کریں گے

تمہارا منصب جدا ہے ہم سے کہ تم شہیدان با وفا ہو
مقام راحت عطا ہو دائم قلوب محزوں دعا کریں گے

میرے وطن کا ہر ایک پرندہ اڑے گا آزاد رفعتوں میں
پیام احسن تو بس یہی ہے کہ سچ ہمیشہ کہا کریں گے


محمد نصیر احسن
 
آج مشرف بہت یاد آرہا ہے

جو کوئی بھی، واضع طور پر، براہِ راست یا بالواسطہ، یا ذرا سا اشارتاً بھی ان ظالمان کے حق میں بات کرے۔ بغیر کوئی مقدمہ چلائے پاک فوج کی گولی اس کا مقدر ہو
(کسی غلیظ ترین جانور کی بھی مثال بھی ان ظالموں کے لئے تشبیح کے طور پر دستیاب نہیں)
 
متفق

میں اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ سزائے موت کا خوف قاتلوں اور دہشتگردوں پر کتنا اثر کرتا ہے۔
کیا موت اورپھر عبرتناک موت کا خوف افراد کو متعلقہ جرائم سے نہیں روک دے گا؟
اگر سزائے موت پر تحفظات ہیں تو پھرآپ کے ممدوح کے پاس ڈرون حملوں میں مشتبہ ملزمان کے قتل کا کیا جواز ہے (دیگر سزائیں بھی تو دی جا سکتی ہیں )پھر ڈرون حملے میں بےگناہ کے قتل کا بھی امکان ہے

دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ قاتل کے لیے سزائے موت کا نہ ہونا بھی، پاکستانی معاشرے میں جرائم کے فروغ کی ایک وجہ ہے
 
انیس الرحمن صاحب آپ نے بھی ان کے بندے مارے ہیں سو وہ بدلہ لیں گے یہ تو ڈالروں کا کھیل ہے اور اس میں پسیں گے صرف ہم لوگ اس لیئے عمران خان ان کی مخالفت نہیں کرتا ہے کہ کل کو اس کو بھی مار دیں گے کیونکہ ان کے مائی باپ نواز شریف اور دینی جماعتیں ہیں اگر آج عمران ان درندوں کے خلاف زبان کھولتا ہے تو کل سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور عام عہدیداروں کا قتل عام بھی شروع ہوجائے گا اور یہی تو نواز شریف اور فضل شیطان چاہتے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے پاس کوئی لفظ نہیں سوائے ان ظالموں پر لعنت کرنے کے۔ اور مجھے تو اپنی بھیجی لعنت بھی کم دکھائی دیتی ہے۔ ہر دعا کے ساتھ شعار بنا لیا ہے ان کی تباہی و بربادی کی دعا کرنا۔
 

سید زبیر

محفلین
انیس الرحمن صاحب آپ نے بھی ان کے بندے مارے ہیں سو وہ بدلہ لیں گے یہ تو ڈالروں کا کھیل ہے اور اس میں پسیں گے صرف ہم لوگ اس لیئے عمران خان ان کی مخالفت نہیں کرتا ہے کہ کل کو اس کو بھی مار دیں گے کیونکہ ان کے مائی باپ نواز شریف اور دینی جماعتیں ہیں اگر آج عمران ان درندوں کے خلاف زبان کھولتا ہے تو کل سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور عام عہدیداروں کا قتل عام بھی شروع ہوجائے گا اور یہی تو نواز شریف اور فضل شیطان چاہتے ہیں۔
برادر عزیز نہایت محترم عرض یہ ہے کہ جب ہم ان کے بندے نہیں مار رہے تھے تو پھر یہ ملعون ہماری مسجدوں عبادت خانوں ، تعلیمی اداروں پر کیوں حملہ کر رہے تھے ( رقص و سرور کی محافل ، فیشن شو ، بے حیائی کے اڈے ، قحبہ خانے جوا خانے ، ان ملعونوں کے لئے مقدس ہیں ) ۔ کیا ہمیں اتنا بھی حق نہیں کہ ہم انہیں اور ان کے مہمان نوازوں کو ہلاک کریں ۔باقی آپ کی سب باتوں سے سو فیصد متفق ہوں ۔
ابھی اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگا جس میں ان ملعونوں کے حمائتی منافقانہ انداز میں تبصرے کریں گے اور اپنے لئے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
ضرب عضب کی مخالفت کن لو گوں نے کی ؟ (یا د رہے کہ مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف بادل نخواستہ شامل ہوئیں اور قوم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔)
طالبان سے دوستی کے رابطے کن لوگوں کے ہیں ؟
طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی بات کون کررہا تھا ؟
طالبان کے خلاف کون بول رہا ہے ؟
سزائے موت پر پابندی کے خلاف کس نے احتجاج کیا ۔؟
طالبان کن کے خلاف ہیں ؟
ضرب عضب کے موقع پر قومی ہم آہنگی کو کس نے توڑا ؟
سیاسی ملاوں اور جمہوریت کے علمبرداروں نے ان ظالموں اور دہشتگردوں کے خلاف قوم کو متحد کرنے اور حوصلہ دینے کے لئے کیا کیا ؟
لعنت ہو ان ظالموں پر اور ان کے اتحادیوں ، حامیوں پر

غیر جذباتی ہو کر سوچنا شروع کریں۔
ضرب عضب سے پہلے ضروری تھا کہ تمام افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جاتا۔ تاجک عرب اور دوسرے غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جاتا۔ پاک افغان بارڈر سیل کیا جاتا ۔امریکہ اور افغانستان سے گارنٹی لی جاتی کہ بھگوڑے طالبان کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ نیٹو سپلائی لائن معطل کی جاتی۔ اسلحہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک پکڑے جاتے۔ عوام کی سکیورٹی بہتر بنائی جاتی۔
fata-map-frontier-regions-agencies-1.gif


نقشے پر ملاحظہ کیجئے شمالی وزیرستان فاٹا کا ایک حصہ ہے

ضرب عضب 15 جون کو شروع کیا گیا۔ چھ ماہ میں شمالی وزیرستان کا کتنا حصہ صاف ہوا؟
کیا آپریشن سے پہلے جنگجو ؤں نے دوسری قبائلی ایجینسیوں اور افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں نہیں ڈھونڈلیں
کیا کراچی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں
کل کے المیے کے بعد جنگ کے حامیوں نے پاکستان کے لاکھوں اسکولوں کالجوں میں پڑھنے والے بچوں کی حفاظت کا کیا انتظام کیا ہے؟
 
آخری تدوین:
Top