کیا پاکستان میں ہمت ہے کہ ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکے؟ کیا پاکستان میں ہمت ہے کہ سعودی عرب کو کہہ سکے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی مدد بند کرے ورنہ سعودی عرب میں پاکستانی مارشل لاء کے لئے تیار ہوجائے؟
غریب پاکستان غنڈوں میں پھنسی ہوئی رضیہ ہے۔ ایک غنڈہ سعودی عرب جو اسے غربت کے نام پہ بلیک میل کر کے اپنے حمایت یافتہ افراد کے لیے مراعات اور اپنے مخالفین کے خلاف دیگر کئی طرح کے مقاصد پورے کرتا ہے۔
دوسرا غنڈہ ایران ہے وہ بھی ہر طریقے سے بلیک میل کر کے جب اس کے حمایت یافتہ لوگ برسرِ اقتدار آتے ہیں یا دوسرے بلیک میلنگ ہتھکنڈوں سے وہ بھی اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لیے کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔ پاکستان کی سرزمین اور یہاں کے لوگوں کی جان، ان کا سکھ چین، امن سکون کو استعمال میں لا کر وہ پراکسی وارز کرتے ہیں۔ اور خود پاک صاف بنے بیٹھے ہیں خود میں قبلہ بن کر۔
اسی طرح دیگر طاقتیں ہیں جو ان دونوں کو کھیلانے کے لیے پاکستان کا استعمال کرتی ہیں۔
پاکستان میں لہریں چلتی ہیں جب اقتدار کی مختلف سطحوں پر سعودی حمایت یافتہ ہوں تو دہشت پھیلانے کے لیے ایرانی حمایت یافتہ "طرز" کے دہشت گرد استعمال ہوتے ہیں۔ اور سعودی حمایت یافتہ اس عرصے میں خوب پھلتے پھولتے ہیں۔
اور جب ایرانی حمایتیوں کا زور ہو تو دہشت پھیلانے کے لیے سعودی حمایت یافتگان کی "طرز" کے دہشت گرد استعمال ہوتے ہیں۔ اور اس دوران ایرانی حمایت یافتہ لوگ خوب پھلتے پھولتے اور طاقت پکڑتے ہیں۔
بیچ میں پستی صرف یہ عوام ہے بس۔ لہو پاکستان کا بہتا ہے۔ اور آنسو پاک سرزمین کی ماؤں کے بہتے ہیں۔