طالبان کا ایک اورکارنامہ : خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی

ظفری

لائبریرین
انکی مائیں بہنیں انکی غلام ہیں، جیسا چاہے سلوک کر سکتے ہیں۔ آخرکو اسلام نے مرد کو فوقیت عطا کی ہے!

آپ کا طرزِ استدلال ہی ایسا ہے کہ لوگ آپ سے الجھ جاتے ہیں ۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کا مذہب کیا ہے ۔ ؟ مگر جب آپ اسلام کوinterpretation والے اسلام سے پیوست کردیتے ہیں تو اسلام سے سے آپ کی بیزاری عیاں ہوجاتی ہے ۔ واضع رہے کہ آپ کا مذہب بھی ایک interpretation کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے ۔
 
arifkarim

معطل

تو بھیا، کیا باقی 100 سے زائد اسلامی فرقے اور جماعتیں "لکیر کی فقیری" پر چلتےہوئے وجود میں آئی ہیں؟
اگر سب مسلمانوں کی اسلامی تعلیمات پر interpretation ایک ہوتی تو آج کوئی اسلامی فرقہ موجود نہ ہوتا۔ بلکہ صرف مسلمان مسلمان ہوتا۔
 
interpretation میں تضاد ایک فطری عمل ہے ۔ ہر انسان اپنی عقل و فہم کے مطابق کسی بات سے نتیجہ اخذ کرتا ہے ۔ اختلافات سے تحقیقی عمل آگے بڑھتا ہے ۔ قرآن پر تحقیق کی گئی تو ہر عالم کا اپنا الگ ایک استدلال تھا جو اس کی عقل و فہم اور علم کے مطابق تھا۔ مگر ایمانیات میں سب کے عقائد مشترک ہیں ۔ صرف فقہی امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ جن کو ہم اپنے تعصب کی بناء پر فرقوں کو نام دیتے ہیں ۔اور پھر اپنی جاہلت اور ہٹ دھڑمی کی بناء پر ان کو انتہا پر لے جاتے ہیں بعض فرقے جن کو بعد میں مذہب ِ اسلام سے باہر کیا گیا ۔ ان کے عقائد ایمانیات سے مختلف پائے گئے ہیں ۔
 
زونی

محفلین

طالبان کو اصل میں اسلام کا سرے سے علم ہی نہیں ھے ، کل میں جیو نیوز پہ سن رہی تھی کہ مسلم خان نو عمر لڑکی کو کوڑوں کی سزا دینے پہ بات کر رہا تھا ، جب نیوز نمائندہ نے پوچھا کہ کیا اس لڑکی کے سسر " مبینہ مجرم" کو بھی کوئی سزا دی گئی تو مسلم خان کہنے لگا ، "اسے خواہ مخواہ میں سزا ہو گی ، سزا صرف عورت کیلئے ھے "
اس بیان سے اس کے دین کے بارے میں علم کا اندازہ لگا لیں ۔ :idontknow:
 
ظاہر ہے۔ امریکی تربیعت یافتہ اسلامی علما کی صحبت کا یہی اثر ہو گا۔
 
ساقی۔

محفلین

طالبان کو اصل میں اسلام کا سرے سے علم ہی نہیں ھے ، کل میں جیو نیوز پہ سن رہی تھی کہ مسلم خان نو عمر لڑکی کو کوڑوں کی سزا دینے پہ بات کر رہا تھا ، جب نیوز نمائندہ نے پوچھا کہ کیا اس لڑکی کے سسر " مبینہ مجرم" کو بھی کوئی سزا دی گئی تو مسلم خان کہنے لگا ، "اسے خواہ مخواہ میں سزا ہو گی ، سزا صرف عورت کیلئے ھے "
اس بیان سے اس کے دین کے بارے میں علم کا اندازہ لگا لیں ۔ :idontknow:

سرا سر جھوٹ پر مبنی مراسلہ ہے .:rollingonthefloor:
اگر یقین نہیں تو وہ ویڈیو دکھاوں آپ کو؟
 
ظفری

لائبریرین
کونسی ویڈیو ؟ میں نے کل جیو نیوز پہ سنی ھے یہ گفتگو ، آپ پتہ نہیں کونسی ویڈیو کی بات کر رہے ہیں ، یو ٹیوب پہ دیکھ لیں شاید دستیاب ہو ۔

زونی آپ کیا سمجھتیں ہیں کہ طالبان کے نمائندے صرف جیو پر ہی طالبان کی حمایت کے لیئے آتے ہیں ۔ ;)
 
خرم

محفلین
بس جی جس کسی کی بھی داڑھی ہو اور نعرہ اسلام کا لگاتا ہو، کچھ اصحاب کے لئے ان کی مخالفت کرنا دشوار ہوتا ہے۔ اسلام کی تعریف لمبی داڑھی اور ٹخنوں سے اونچی شلوار ہے بس۔ اس کے آگے ان کا اسلام ٹھُس ہو جاتا ہے۔:)
 
جی میں اسی جیئو والی ویڈیو کی بات کر رہا ہوں . اس میں آپ کے مراسلے میں بیان کردہ کوئی بات نہیں . بلکہ کہا گیا ہے کہ سسر کو بھی سزا دی گئی تھی. اور کہا گیا تھا کہ "جو بھی گناہ کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت اسے سزا دی جائے گی"
لیکن آپ نے مبالغہ آرائی سے کام لیا.

سرا سر تعصب پر مبنی مراسلہ .
 
پھر جب عورتیں اونچی شلوار پہنتی ہیں تو بھی کہتے ہیں بے حیائی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)

:rollingonthefloor:
 
زونی

محفلین
جی میں اسی جیئو والی ویڈیو کی بات کر رہا ہوں . اس میں آپ کے مراسلے میں بیان کردہ کوئی بات نہیں . بلکہ کہا گیا ہے کہ سسر کو بھی سزا دی گئی تھی. اور کہا گیا تھا کہ "جو بھی گناہ کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت اسے سزا دی جائے گی"
لیکن آپ نے مبالغہ آرائی سے کام لیا.

سرا سر تعصب پر مبنی مراسلہ .

آپ نے شاید پہلی بار غور سے نہیں سنا ، اس شخص نے پہلے وہی بیان دیا جو میں نے بتایا ھے جب دوبارہ نیوز اینکر نے سوال کیا تو اس نے بات ہی بدل دی اور کہنے لگا کہ سسر کو بھی دی گئی ھے جبکہ اس بات کا کوئی ثبوت پیش کرنے سے وہ قاصر تھا ، اس کے علاوہ اس کا اپنا بیان تھا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں ، اگر تحقیقات ہی مکمل نہیں ہوئیں تو سزا کس چیز کی دی جا رہی ھے اور اگر تحقیقات مکمل ہیں تو مرد کو سزا کیوں نہیں دی جا رہی :mad:

مجھے طالبان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ھے لیکن غلط بیانی سے آپ کام لے رہے ہیں ان کی کرتوتوں پہ پردہ ڈالنے کیلئے ، ایک بار دوبارہ کان کھول کر سنئے گا یو ٹیوب پہ اگر مل جائے تو ۔
 
Top