طالبان کا ایک اورکارنامہ : خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی

عسکری

معطل
یہ عراق کے ساتھ تو اچھا ہوا صدام اور عراقی عوام نے خود کو پتہ نہین نمرود سمجھ رکھا تھا ایران سے جنگ کویت سے جنگ سعودی سے جنگ اسرائیل سے جنگ مصر سے جنگ اچھا ہوا اب نا کھانے کو روٹی ہے نا وہ صدام اب موجان کریں۔
 
میں آپ لوگوں سے بات کیا کروں. روشن خیالی کا درس دینے والے اندر سے خود شدت پسند ہیں . جو اپنے مخالف کا درست نام نہ لے سکے . اس کی راگنیوں کو کوئی کیا قبول کرے گا .

مارتے رہیئے ٹکریں . ہو گا تو وہی جو خدا چاہے گا .

مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ میری بقول آپ کے راگنیوں کو کوئی قبول کرتا ہے یا نہیں ۔ مگر میرے نقطہ نظر سے ظالمان طالب کہلانے کے حقدار ہی نہیں ۔ طالب کا مطلب تو یقینا سمجھتے ہونگے آپ ۔ دوسری بات جب کسی غلط کام کو ہوتے دیکھو تو اسے ہاتھ سے روکو ۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو زبان سے روکو اور اگر ایسا بھی نہیں کر سکتے تو اسے دل سے برا جانو والی حدیث تو کہیں نہ کہیں پڑھی ہوگی آپ نے ۔

ظلم سے نکلا ہے ظالمان
طلب علم سے نکلا ہے طالبان

اب یہ لوگ جو کریں گے میں تو وہی کہوں گا

ویسے بھی ظالمان یا طالبان کی بحث کا شناختی کارڈ اور بے حیائی کے باہمی تعلق سے کیا لینا دینا ۔ یہاں بات کرنا ہے ہمیں شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی اور اس کے بے حیائی سے تعلق کی
 
ساجد

محفلین
شدت پسندی کیا ہے؟ یہی نا کہ اپنی بات یا اپنے اصول دوسروں پہ زبردستی مسلط کرنا ۔
اس معیار پہ دیکھا جائے تو طالبان اور امریکہ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
اب تو ظلم اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ پاکستانی عوام قربانی کے اس بکرے کی مانند ہیں کہ انہیں امریکہ ذبح کرے یا طالبان ، ان کا جان سے جانا تو یقینی ہے۔
خدا کا خوف کرو اور اعتدال کی طرف پلٹو۔ طالبان بے حد سفاک ہیں ان کا پیر استاد امریکہ ہے ۔طالبان کا دین سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
خوامخواہ الجھنے کا فائدہ نہیں ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نائن الیون کے بعد یہ سب کھیل شروع ہوا . امریکی حکومت نے بغیر کو ثبوت پیش کیئے(جیسا کہ عراق کے ساتھ کیا گیا) افغانستان پر حملہ کر دیا

افسوس کہ یہ کھیل اسی وقت شروع ہوا تھا جب امریکی سی آئی اے نے بینظٰیر اور اس وقت کی آئی ایس آئی کے جنریلیوں نے اپنی ناجائز اور حرام اولاد طالبان کو جنم دیا تھا۔
اس کے لیے ہم عام پاکستانی امریکہ، بے نظیر اور حمید گل کے تربیت یافتہ ان تمام جنریلوں پر لعنت کرتے ہیں۔
ان کی اس ناجائز و حرام اولاد کے ہاتھوں‌سب سے زیادہ قتل عام افغانستان اور پاکستان کی معصوم و مظلوم عوام کا ہوا ہے۔
 
شدت پسندی کیا ہے؟ یہی نا کہ اپنی بات یا اپنے اصول دوسروں پہ زبردستی مسلط کرنا ۔
اس معیار پہ دیکھا جائے تو طالبان اور امریکہ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
اب تو ظلم اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ پاکستانی عوام قربانی کے اس بکرے کی مانند ہیں کہ انہیں امریکہ ذبح کرے یا طالبان ، ان کا جان سے جانا تو یقینی ہے۔
خدا کا خوف کرو اور اعتدال کی طرف پلٹو۔ طالبان بے حد سفاک ہیں ان کا پیر استاد امریکہ ہے ۔طالبان کا دین سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
خوامخواہ الجھنے کا فائدہ نہیں ہے۔

کس کو کہ رہے ہو بھائی جی ۔ یہاں تو غلط کو غلط کہنے پر امریکی ایجنٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ مل جاتا ہے ۔ اور شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی لگنے پر اعتراض کو امریکی مفادات کا تحفظ سمجھا جاتا ہے ۔
 
ساقی۔

محفلین
افسوس کہ یہ کھیل اسی وقت شروع ہوا تھا جب امریکی سی آئی اے نے بینظٰیر اور اس وقت کی آئی ایس آئی کے جنریلیوں نے اپنی ناجائز اور حرام اولاد طالبان کو جنم دیا تھا۔
اس کے لیے ہم عام پاکستانی امریکہ، بے نظیر اور حمید گل کے تربیت یافتہ ان تمام جنریلوں پر لعنت کرتے ہیں۔
ان کی اس ناجائز و حرام اولاد کے ہاتھوں‌سب سے زیادہ قتل عام افغانستان اور پاکستان کی معصوم و مظلوم عوام کا ہوا ہے۔

یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ "جو جیسا ہوتا ہے ویسا ہی بولتا ہے.":cool:
 
یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ "جو جیسا ہوتا ہے ویسا ہی بولتا ہے.":cool:

اس میں اس محاورے کا کیا ذکر آگیا ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ظالمان ایجنسیوں کی ناجائز اولاد ہیں جو اب بڑھ کر پوری قوم کو یرغمال بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ اور اسلام زادے ہونے کا دعویٰ کرنے والے یہ حرامزادے اسلام کے اتنے بھی قریب نہیں جتنا کہ پلوٹو سورج کے قریب ہو ۔ ویسے بھی انہوں نے تو ظالمان کو برا بھلا کہا اور انکی اس بات پر آپ کیوں چیں بہ جبیں ہوئے ۔ ۔۔۔؟

برا لگا ۔۔؟

ہمیں بھی ایسے ہی لگتا ہے جب ایشوز پر بات نہیں ہوتی بلکہ غلط کو غلط کہنے کی ہمت ہی نہیں کی جاتی ۔ اندھا دھند حمایت ظلم کی کی جاتی ہے اور مظلوموں کو کوئی دیکھنا تک پسند نہیں کرتا ۔ بالکل ویسے ہی برا لگتا ہے جب ایک واقعہ سے پردہ اٹھنے پر اس کے خلاف شک و شبہے کے بادل کھڑے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
 
عوام طالبانائزیشن سے نجات کیلئے سامنے آئیں
خود کش حملوں کا درس دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ہ سوات میں سترہ سالہ لڑکی کو سرعام کوڑے مارنے کے المناک واقعہ کے باعث ملک بھر کے عوام میں غم غصہ ہے۔ عوام اس کھلی دہشت گردی اور انسانیت سوز واقعے پر سراپا احتجاج ہیں۔اسلام آباد میں ایف سی کے بیرک پر خودکش حملہ اور چکوال حملہ سوات کے واقعے پر عوامی احتجاج روکنے کی سازش ہے۔ ملک بھر کے عوام طالبانائزیشن سے نجات کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔
 
فرحان بھائی یہاں دوسرے موضوع پر بات چل رہی ہے اس موضوع کے لیئے ایک الگ دھاگہ پہلے سے ہے براہ کرم وہاں یہ کاپی پیسٹ کر لیجئے ۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ اس اوپر والی پوسٹ کو حذف کیا جائے
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ "جو جیسا ہوتا ہے ویسا ہی بولتا ہے.":cool:

ساقی برادر،
پتا نہیں آپ مجھ سے کسقدر بدگمان ہیں جو میرے لیے یہ معیار مقرر کر دیا ہے، ورنہ طالبان کی حقیقت وہی ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے، اور جسے امریکہ نے اپنے ناپاک ارادوں کو پورا کرنے کے لیے ناجائز طریقے سے جنم دیا تھا۔ جس طالبان کی ولادت اتنی ناپاک ہے اس کے وجود سے یہ جو آج اتنے فتنے پیدا ہو رہے ہیں تو مجھے زیادہ حیرت نہیں۔

طالبان کی اس ناپاک و ناجائز ولادت کے متعلق کچھ تفصیل کے ساتھ دلائل یہان‌
پر ۔ بے پر کے محاورے سنانے سے بہتر ہو گا کہ دلائل کا جواب دلائل سے دیں
 
dxbgraphics

محفلین
تحریک طالبان باجوڑ ایجنسی کے امیرمولوی فقیر نے خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تحصیل ماموند سے ایف ایم ریڈیو پر خطاب کرتے ہوئے مولوی فقیر محمد نے کہا کہ خواتین کے شناختی کارڈنہیں بنائے جائیں گے۔ اور جو بھی بے حیائی کو فروغ دے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔جو اِن احکامات پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جناب پوری خبر میں منشیات فروشی کو بھی بند کر دیا ہے اس کا ذکر نہیں کیا آپ نے
 
Top