اسلام کا مذاق کہاں اڑایا گیا ھے ۔
یہ اڑا تو رہے ہیں ۔۔۔۔
اسلام کا مذاق کہاں اڑایا گیا ھے ۔
اسلام کی تعریف لمبی داڑھی اور ٹخنوں سے اونچی شلوار ہے بس۔ اس کے آگے ان کا اسلام ٹھُس ہو جاتا ہے۔
پھر جب عورتیں اونچی شلوار پہنتی ہیں تو بھی کہتے ہیں بے حیائی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام کا مذاق کہاں اڑایا گیا ھے ۔
آپ داڑھی کی فرضیت کے حکم میںایک آیت یا ایک حدیث لے آئیں۔ کیا خیال ہے؟
شریعت نا منظور ۔۔۔۔
جہاد بالبم و بندوق نامنظور۔۔۔۔
طالبان نامنظور۔۔۔۔
"عن ابن عمر: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ( خالفوا المشركين وفروا اللحى وأحفوا الشوارب )"
"مشرکین کی مخالفت کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کاٹو"
(صحیح بخاری: کتاب اللباس ، باب تقلیم الاظفار،رقم الحدیث:5553)
"عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه أمر بإحفاء الشوارب وإعفاء اللحية"
" بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھوں کو کٹوانے اور داڑھی کو معاف کرنے(یعنی مکل چھوڑنے) کا حکم دیا"
(مسلم: کتاب الطہارۃ : باب خصال الفطرۃ،رقم الحدیث: 381)
داڑھی رکھنا واجب ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ لیکن صرف داڑھی میں اسلام نہیں ہے ۔ ان کا سوال فرضیت کے متعلق تھا ۔ جس کا جواب نہیں ملا ۔ لیکن کیا لمبی داڑھی ہونا دین داری کی دلیل ہے ۔۔؟ کیا ابو جہل کی داڑھی نہیں تھی ۔۔؟ جہاں آپ منافقین کے متعلق جہاد سے بھاگنے کی بات کرتے ہیں وہاں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ منافقین جہاد سے بھاگے تو تب بھاگے جب ریاست کو انکے جہاد بالسیف کی ضرورت تھی اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا براہ راست حکم تھا ایسے میں آپ انہیں ان لوگوں کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک قائم مسلمان مملکت میں فساد و قتل و غارت گری کے ذریعے اپنا مجوزہ نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ قاتل بھی شہید اور مقتول بھی شہید ۔ خود کش بھی شہید ۔ فسادی بھی شہید ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے اسکی کیا شرعی دلیل ہے کہ یہ ظالمان جہاد کر رہے ہیں ایک مسلمان ملک میں مسلمان قوم کی مسلمان حکومت کے خلاف اور اس جہاد میں بے گناہ مظلوموں کی موت عام ہے ۔
عبد الحمید (جان واکر) کو آپ جانے ہیں . پڑھا ہے آپ نے اسے. امریکی عیسائی تھا . لیکن شاید دشت پسند تھا اسی لیئے طالبان کے ساتھ جا شامل ہوا اور مسلمان ہو گیا. ایک نہیں سیکنڑوں ایسے امریکی ہیں جو طالبان کے سنگ امریکہ کی راہ میں پتھر بن چکے ہیں . اور امریکہ ان پتھروں سے ٹکرا ٹکرا کر پاش پاش ہو ہی چکا ہے، عنقریب آپ اسے بھاگتا ہوا دیکھیں گے.
مجھے جاننے کی ضرورت نہیں کہ آپ کبھی ان کے ساتھی رہے ہوں. ساتھی تو ان کے اور بہت تھے لیکن ظاہری قوت اور دولت کو دیکھ کر آج امریکی ہاتھ میں کٹھ پتلی کی طرح ناچتے ہیں.
اگر کوئی ظالمان کا ساتھی بنے تو امریکہ کی راہ کا پتھر
اور اگر کوئی اختلاف رکھے تو امریکی ہاتھ میں کٹھ پتلی
اس سے آگے سوچ کیوں نہیں جاتی ۔ کیوں نہیں سمجھتے کہ دوسرے مطمع نظر کا حامی بھی اپنی رائے رکھ سکتا ہے ۔ کیا یہ وہی بات نہیں
آپ ہمارے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ
ہمیں خود ہماری زندگیوں کا فیصلہ کرنے دیجئے ۔ کسی ملا کو ہماری زندگیوں کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ کاش ظالمان نے حامی یہ سمجھ سکیں کہ ضروری نہیں کہ دوسرے نقطہ نظر کا حامی دشمن کا ایجنٹ ہی ہو ۔ ویسے بھی امریکیوں کی غلط بات پر ہم جو انکی کرتے ہیں اسی فورم میں آپ دیکھ لیجئے ۔ لیکن سوال یہاں اس غلط بات کا ہے کو اس وقت ظالمان کی طرف سے سامنے آ رہی ہے ۔
یہ حقیقت سب پر عیاںہونی چاہیے کہ طالبان کے سارے جرائم، اس سارے خون خرابے ان ہزاروں لاکھوںمسلمانوں کے قتل کا واحد اور اکیلا بہانہ ان کے پاس امریکی جرائم کو پیش کر دینا ہے۔
آپ تو ایسا ہی کرتی ہیں . !الزام کسی اور کا میرے سر ہی جائے.
نائن الیون کے بعد یہ سب کھیل شروع ہوا . امریکی حکومت نے بغیر کو ثبوت پیش کیئے(جیسا کہ عراق کے ساتھ کیا گیا) افغانستان پر حملہ کر دیا . آور آج تک ثبوت پیش نہیں کیا. پہل امریکہ نے کی جسکی وجہ سے بے گناہ مسلمان مارے گے .اور آج تک یہ لاشوں کا بازار گرم ہے. اور ایک سازش کے تحت یہ جنگ پاکستان میں منتقل کر دی گئی . اصل مقصد پاکستان کا جوہری پروگرام پر قبضہ کرنا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں.پاکستان میں ایک کٹھ پتلی کی مثال سابقی صدر کی ہے جس نے غیروں کی جنگ کو اپنے گھر میں کھیلا اور آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وطن عزیز خانہ جنگی کی صورت حال پیش کر رہا ہے . اور ہمارے حکمران اب بھی آنکھیں کھولنے سے کترا رہے ہیں (امداد بند ہو جائے گی) اور ایسے ابن الوقت ہیں کہ سابق صدر پر پر مقدمات چلانے کی بجائے خود بھی اس طرز عمل کو سینے سے لگا بیٹھے ہیں.
تو نتیجہ کیا نکلا ! امریکی ایسی سازشیں بن رہے ہیں کہ غیر تو غیر خود مسلمان بھی دامن دل میں اسے "امن کے پیغامبر:" کی حثیت سے جگہ دے بیٹھے ہیں. کیوں کہ طالبان تو روس کے زمانے سے چلے آ رہے ہیں لیکن اس وقت تو کسی نے پاکستان کے بارے میں آج کی صورت حال کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا .
آپ پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیئے . امریکہ نے ہمارے ساتھ کبھی وفا نہیں کی. جس کسی نے اس کے خلاف زبان کھولی اسے جہان چھوڑنا پڑھا. لیکن ہم ہیں کہ مان کے ہی نہیں دے رہے.
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ جس کو خود خیال ہو اپنی حالت کے بدلنے کا
زبان کھولنے والوں کو قتل کرنا اگر امریکیوں کا شیوہ ہے تو ظالمان کیا مٹھائی کھلاتے ہیں اپنے مخالفین کو ۔۔۔؟