طالبان کا ایک تہائی کراچی پر کنٹرول ہے

میر انیس

لائبریرین
طالبان کراچی میں نمودار ھوئے چار یا پانچ سال پہلے جبکہ ایم کیو ایم کی صورت میں یہ طالبان گذشتہ بیس سال سے شبانہ روز مصروف عمل ہیں
لیکن انکی ماں جماعت اسلامی تو موجود تھی نا جس کے لیڈروں نے دہشت گردوں کو اپنے دلوں میں بسا کر رکھا ہوا ہے یہی لوگ کراچی کے درس گاہوں میں سب سے پہلے اسلحہ بھی لے کر آئے تھے۔ایم کیو ایم تو ان کے سامنے کل کی بچی ہے
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
یہ مذاکرات کا شوشہ سب سے پہلے عمران خان ہی بے چھوڑا تھا ،اگر طالبان سے مذاکرات کر سکتے ہیں تو لیاری گینگ ، کراچی کی انڈر ورلڈ تنظیمیں ، کالعدم مذہبی لشکر ، بلوچستان کے شدت پسند ،فرقہ واریت کے علمبردار راشی اہلکاروں ، جعلی اشیا خوردو نوش اور ادویات بیچنے والوں ، عزتوں کے سوداگروں ۔سب کی منت سماجت کریں کچھ مراعات اور سہولیات فراہم کریں ، ان کے خلاف مقدمے واپس لیں جنکو گرفتار کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے اوالے افراد نے جانوں کے نذرانے پیش کئے انہیں رہا کریں کہ اب آپ دندناتے پھریں۔ کیا پھر امن ہو جائے گا ۔ کون محفوظ ہوگا ، کیا یہ ہمارا مقتدر طبقہ بشمول جج ،جنرلز اور جرنلسٹ نہیں سمجھتے ۔ ۔ ۔ ۔ ان صدقہ زکوٰۃ ، خیرات کھانے والے ملاوں سے پوچھیں کہ خون بہا کون معاف کر سکتا ہے ۔ جس نسبت سے عوام روز بروز غریب ہو رہی ہے اسی نسبت سے یہ ملا ، یہ سیاستدان یہ میڈیا کہ ارباب اختیار روز بروزامیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں ۔ ساٹھ ساٹھ لاکھ کی گاڑیوں میں پھر کر ان کے دماغ آسمان پر اور کردار پاتال میں پہنچ گئے ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
1013233_390330044444830_2069888685_n.jpg
جی ہاں۔ پاکستانی عوام طالبان سے ڈرتی ہے کہ یہ بے حس اور ظالم لوگ شریعت اور مذہب کے نام پر ظلم و دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ لوگ اس لیے نہیں ڈرتے کہ وہ بقول آپ کے 'شریعتِ محمدی سے ڈرتے ہیں'۔ الحمد اللہ جو مسلمان ہے وہ اپنے عقیدے پر عمل پیرا بھی ہے۔
کیا آپ کو پاکستان میں سوائے اپنے پسندیدہ طالبان کے کوئی داڑھی والا مرد نہیں نظر آیا کبھی؟ یعنی اگر آپ خود بھی یہ سنت اپنائے ہوئے ہیں تو آپ طالبان میں سے ہی ہوئے نا اور اگر آپ کے اپنے خاندان یا ملنے جلنے والوں میں کوئی ایسا نہیں کر رہا تو وہ خیر سرے سے مسلمان ہے ہی نہیں؟
کیا آپ کو پاکستان میں کوئی عورت یا لڑکی پردہ کیے ہوئے نظر نہیں آئی کبھی؟
کیا آپ کے خیال میں اس وقت پاکستان میں بسنے والے وہ تمام لوگ جو 'پرو طالبان' نہیں ہیں ، وہ سب ذخیرہ اندوز ، منافق اور زانی ہیں؟
برائے مہربانی اپنے حقائق درست کر لیجئے اور پھر ایسی پوسٹس لگایا کیجئے۔ اس طرح اندھا دھند دوسروں کا بنایا گیا مواد شیئر کرنے کے نتیجے میں لوگ نیکی کی طرف آنے کی بجائے مزید متنفر ہوتے جائیں گے۔
میں آپ کی اس تصویر میں یہ اضافہ بھی کرنا چاہوں گی کہ 'افسوس کہ آج سوشل میڈیا پر بیٹھ کر شریعت و اخلاقیات پر بات کرنے والے ذاتی محاسبے کے عمل سے نا آشنا ہیں۔' ورنہ ان کی تبلیغ ایسی بے اثر نہ ہوتی جیسی اصل میں ہے۔
 
x boy

محفلین
تمھاری تہذیب اپنے خنجرسے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا، نا پائیدار ھوگا

حیات تازہ اپنے ساتھ لائی لزتیں کیا کیا
تعصب، خود فروشی، ناشکیبائی، ھوسناکی

انسان کے ھوس نے جنہیں رکھا تھا چھپاکر
کھلتے نظر آتے ھیں بتدریج وہ اسرار
 
x boy

محفلین
کراچی کی آخری جنگ تو طالبان اور ایم کیو ایم کے درمیان ہی ہوگی۔۔۔
اورتمام طالبان کو جہنم رسید کرکے کراچی کو بھی آزاد کرالیا جائے گا۔ انشااللہ
پہلے ایم کیو ایم سے آزادی چاہیے، پھر لیاری گنیگوار، پھر سنی تحریک لاسٹ میں ان شاء اللہ طالبان۔۔۔
ویسے ایم کیو ایم کی ہوا ٹائٹ ہے آج کل۔۔
 
پہلے ایم کیو ایم سے آزادی چاہیے، پھر لیاری گنیگوار، پھر سنی تحریک لاسٹ میں ان شاء اللہ طالبان۔۔۔
ویسے ایم کیو ایم کی ہوا ٹائٹ ہے آج کل۔۔
پہلے طالبان سے آزادی چاہیے۔۔۔ ان حرام خوروں نے بہت پریشان کرلیا قوم کو۔
 
x boy

محفلین
پہلے طالبان سے آزادی چاہیے۔۔۔ ان حرام خوروں نے بہت پریشان کرلیا قوم کو۔
ہمارے لیے تو خرام خور ایم کیو ایم ہے پہلے ان سے شروع کرنا چاہیے بلکہ عمل جاری ہے جبھی تو پھٹ پڑی لندن میں اور آئے دن بیانات اور کراچی میں
ہنگامہ ہڑتا کرایا جارہا ہے۔۔
 
میر انیس

لائبریرین
یعنی حقیقت کو آپ بھی مانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کراچی والوں کا قاتل ہے۔
اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی اس حقیقت کا مان رہے ہیں کہ تحریک طالبان پورے پاکستان والوں کی قاتل ہے۔بات دلیل سے کیا کیجئے اور حقیقت سے منہ نہ موڑا کیجئے۔ آپ سے یہ تو ہو نہیں سکا کہ اس کا ہی جواب دیدیں۔
جی ہاں۔ پاکستانی عوام طالبان سے ڈرتی ہے کہ یہ بے حس اور ظالم لوگ شریعت اور مذہب کے نام پر ظلم و دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ لوگ اس لیے نہیں ڈرتے کہ وہ بقول آپ کے 'شریعتِ محمدی سے ڈرتے ہیں'۔ الحمد اللہ جو مسلمان ہے وہ اپنے عقیدے پر عمل پیرا بھی ہے۔
کیا آپ کو پاکستان میں سوائے اپنے پسندیدہ طالبان کے کوئی داڑھی والا مرد نہیں نظر آیا کبھی؟ یعنی اگر آپ خود بھی یہ سنت اپنائے ہوئے ہیں تو آپ طالبان میں سے ہی ہوئے نا اور اگر آپ کے اپنے خاندان یا ملنے جلنے والوں میں کوئی ایسا نہیں کر رہا تو وہ خیر سرے سے مسلمان ہے ہی نہیں؟
کیا آپ کو پاکستان میں کوئی عورت یا لڑکی پردہ کیے ہوئے نظر نہیں آئی کبھی؟
کیا آپ کے خیال میں اس وقت پاکستان میں بسنے والے وہ تمام لوگ جو 'پرو طالبان' نہیں ہیں ، وہ سب ذخیرہ اندوز ، منافق اور زانی ہیں؟
برائے مہربانی اپنے حقائق درست کر لیجئے اور پھر ایسی پوسٹس لگایا کیجئے۔ اس طرح اندھا دھند دوسروں کا بنایا گیا مواد شیئر کرنے کے نتیجے میں لوگ نیکی کی طرف آنے کی بجائے مزید متنفر ہوتے جائیں گے۔
میں آپ کی اس تصویر میں یہ اضافہ بھی کرنا چاہوں گی کہ 'افسوس کہ آج سوشل میڈیا پر بیٹھ کر شریعت و اخلاقیات پر بات کرنے والے ذاتی محاسبے کے عمل سے نا آشنا ہیں۔' ورنہ ان کی تبلیغ ایسی بے اثر نہ ہوتی جیسی اصل میں ہے۔
مجھ کو پتہ ہے اسکا بھی آپ ایک ہی جملہ میں مختصر سا جواب دیدیں گے جسکا نہ سر ہوگا نہ پیر ۔ بہر حال آپ کو آپ کی شریعت مبارک ہو ہم کسی تکفیری کو سپورٹ نہیں کرسکتے جن کے نزدیک اپنے علاوہ ہر کسی کا خون بہانا عین شریعت ہے میری آپ سے گذارش ہے کہ آنحضرت ّ کے بجائے اپنا آقا اور مولا ملا عمر یا ملا فضل اللہ کو بنالیں کیوں کہ آنحضرت ّ کے فرمان اور درس سے زیادہ آپ کو ان نام نہاد جہادیوں کا فرمان زیادہ عزیز ہے۔
 
x boy

محفلین
اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی اس حقیقت کا مان رہے ہیں کہ تحریک طالبان پورے پاکستان والوں کی قاتل ہے۔بات دلیل سے کیا کیجئے اور حقیقت سے منہ نہ موڑا کیجئے۔ آپ سے یہ تو ہو نہیں سکا کہ اس کا ہی جواب دیدیں۔

مجھ کو پتہ ہے اسکا بھی آپ ایک ہی جملہ میں مختصر سا جواب دیدیں گے جسکا نہ سر ہوگا نہ پیر ۔ بہر حال آپ کو آپ کی شریعت مبارک ہو ہم کسی تکفیری کو سپورٹ نہیں کرسکتے جن کے نزدیک اپنے علاوہ ہر کسی کا خون بہانا عین شریعت ہے میری آپ سے گذارش ہے کہ آنحضرت ّ کے بجائے اپنا آقا اور مولا ملا عمر یا ملا فضل اللہ کو بنالیں کیوں کہ آنحضرت ّ کے فرمان اور درس سے زیادہ آپ کو ان نام نہاد جہادیوں کا فرمان زیادہ عزیز ہے۔

کئیں برس پہلے میں نے پڑھا تھا الکرم اسکوائر کراچی بلاک ون کی ٹیرس پر ایک بڑے بینر میں کہ جو الطاف کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے
سوچئے الطاف غدار پاکستان ، جس نے پاکستان کا جھنڈا مزار قائد پر جلا یا تھا اس سے پاکستان نے غداری کی ہے ان کے کہنے کا مطلب یہی ہے

اس زمانے میں قادیانیوں کے فتنے سر پر تھے اور سارے مسلمان متحد ہوگئے تھے اور الطاف غدار بیان دے رہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ ہے
اور آج بھی یہ ویڈیوں یو ٹیوب میں موجود ہے
 
میر انیس

لائبریرین
90 والے جیسے بھی صحیح پر آج تک کوئی یہ دعوٰی نہیں کرسکتا کہ انہوں نے معصوم بچوں اور عورتوں کو بیدردی سے قتل کیا ہو کسی بھی خود کش دھماکے میں کسی اردو بولنے والے یا کسی دوسری زبان بولنے والے ایم کیو ایم کے کارکن کا سر ملا ہو کوئی یہ ثبوت نہیں دے سکتا کہ ایم کیو ایم والوں نے شریعت کا دعوٰی تو کیا ہو پر شریعت کے خلاف لوگوں کو زبح کرکے انکے سر سے فٹبال کھیلی ہو قبر سے مردوں کو نکال کر انکو پھانسی پر لٹکایا ہو یہ قبیح افعال وہی کر رہے ہیں جو شریعت کے نام پر آپ جیسے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں یہ لوگ درندے ہیں جاہل ہیں انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ پوری دنیا میں اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔
 
کراچی میں بہت سے ٹورچر سیل جسکا تعلق ایم کیو ایم سے ہے میڈیا نیوز میں آچکا ہے یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے کھال کے لئے قتال کرنے والے گروہ
آج کہتا ہے کہ ہم معصوم ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
ٹھیک ہے یہاں دودھ کا دھلا ہوا کوئی نہیں ہے لیکن اگر کراچی میں جو موجودہ دہشت گردی ہورہی ہے بم دھماکے ہورہے ہیں اسکا سارا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالدینے سے یقین کریں کبھی بھی حالات میں بہتری نہیں آئے گی اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر میرے پیٹ میں درد ہے تو سر کے درد کی دوا دینے سے کبھی میرا مسئلہ حل نہیں ہوگا اگر ان سارے واقعات کے پیچے صرف اور صرف ایم کیو ایم ہی ہے تو پھر سندھ کے علاوہ دوسرے صوبوں میں دہشت گردی نہیں ہونی چاہیئے جب کہ ہم دیکھتے ہیں اب کم و بیش ہر صوبے میں بلکہ پاکستان کے ہر حصے میں ایسے واقعات ہورہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک ایسی قوت ابھری ہے جس کا نیٹ ورک ہر جگہ موجود ہے اسکی حمایت کرنے والے پورے پاکستان میں موجود ہیں اور یہاں تک کے ہماری اس محفل میں بھی موجود ہیں جب تک ان درندوں کا صفایا نہیں کیا جاتا آپ جتنا بھی مختلف سیاسی پارٹیوں پر الزام ڈالتے رہیں انکو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈال کرتشدد کا نشانہ بناتے رہیں مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ جس جراثیم کی وجہ انفیکشن ہوا ہو جب تک اسکو ڈی ایکٹیویٹ ( معاف کیجئے گا یہاں انگریزی الفاظ اسلئے لکھنا پڑے کہ اسکی اردو مجھ کو نہیں آتی یا شاید غیر موثر) نہ کیا جائے مرض ختم نہیں ہوتا اور اگر مرض بڑھ جائے تو اینٹی بائیوٹک سے بھی کام نہیں چلتا پھر آپریشن کرکے اس عضو کو ہی نکالنا پڑ جاتا ہے۔ یا پھر مریض پر فاتحہ پڑھ لی جاتی ہے۔
ڈی ایکٹیویٹ یعنی غیر فعال :)
 
میر انیس

لائبریرین
الطاف حسین نے پاکستان کا پرچم مزار قائد پر اگر نذر آتش کیا تھا تو اسکی وڈیو یو ٹیوب سے نکال کر یہاں شئیر کریں۔ ایم کیو ایم لوگوں کو قتل کرتی ہوگی یہ دوسرا موضوع ہے لیکن آپ کوئی ایسی وڈیو بھی یہاں شئیر کریں جس میں کسی بھی قتل کی یا دہشت گردی کی کسی کارروائی کی زمہ داری ایم کیا ایم نے لی ہو۔ کوئی وڈیو ایسی بھی دکھائیں جس میں ایم کیو ایم والوں نے اپنے مخالفین کو گولیاں ماری ہوں انکے سر قلم کئے ہوں ۔ یہ ساری وڈیو آپ کو طالبان کی مل جائیں گی جنکا آپ کلمہ پڑہتے ہیں۔
 
Top