طالوت: آپ کا اوتار اور دستخط کچھ کہتے ہیں

طالوت

محفلین
کہیں سنا تھا اب یاد نہیں‌آرہا۔
شاید یہ نام قرآن پاک میں‌بھی آیا ہے ۔

میرے تعارفی دھاگے میں یہ سوال دو مرتبہ کیا جا چکا ہے ، وہی جواب یہاں بھی دہرا دیتا ہوں ۔۔۔
"بنیادی طور پر بنیاد پرست ہوں اور مسلم جرنیل میرے آیڈیل لوگوں میں سے ہیں۔۔۔۔ طالوت بھی ایک جرنیل ہی تھے جو حضرت داؤد (صلوۃ و سلام ہو تمام انبیا پر) کے زمانے میں جالوت کی فوجوں سے ٹکرائے اور اللہ نے ان کا امتحان لیا۔۔۔ یہ قصہ قران میں بڑی وضاحت کے ساتھ مزکور ہے تاہم بعض اہل علم کے یہاں طالوت بھی نبی تھے جب کے بعض ان کو برگزیدہ شخصیت مانتے ہیں۔۔۔۔۔ تاہم یہ اسلامی امہ کے اولین جرنیلوں میں سے ہیں اور طالوت میرا پسندیدہ نام بھی ہے"۔۔۔۔۔۔۔
یہ نبی بھی تھے ، تاہم ہمارے "علماء" کا اس میں اختلاف ہے ۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
میرے واپس آنے کی خوشی تاکہ ڈانٹ ڈپٹ کی جا سکے:rolleyes:
اکڑو :eek: نہیں تو ، میں تو بڑا نرم خو ، حلیم طبعیت ، پرسکون ، ٹھنڈے مزاج کا بندہ ہوں :blush:
آپ نے غلط سنا ہے ، عرب (خصوصا سعودی) عیاشی کے لیے صحرا نہیں ، مصر ، بحرین ، امارات اور یورپ وغیرہ کا رخ کرتے ہیں ۔۔ البتہ رات کے وقت صحرا میں دریاں بچھائے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ بیٹھے نظر ضرور آتے ہیں ۔۔ بلکہ شہروں میں بھی سڑکوں کے درمیان یا ایک طرف موجود خالی جگہوں پر اپنی فیملی کے ساتھ نظر آتے ہیں ۔۔ اور میرے ارادے ؟ نیک ہی نیک کیونکہ عیاشی کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اتنے پیسے میرے پاس نہیں اور نہ کبھی ہوں گے ۔۔
وسلام


اب بڑے اتنا تو حق رکھتے ہیں کہ کچھ رعب شوب ڈال سکیں
ویسے آپس کی بات ہے کہ میں نے ب ڈانٹا ہے آپ کو :eek: اب لہجہ ہی ایسا ہے تو میں کیا کروں :(

نرم خو اور ٹھنڈے مزاج کی بھی خوب کہی کہ واقعی پرانے طالوت اور اب کے طالوت میں بہت بہت فرق ہے
:)
 

زین

لائبریرین
پرانا طالوت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پرانا طالوت کیسا تھا ذرا ہمیں‌بھی تو بتائیں
 

تعبیر

محفلین
آپ طالوت کے بعد آئے ہیں نا؟؟؟انکی پرانی پوسٹس دیکھیں ہر وقت موڈ خراب لگتا تھا انکا اور ہر انکا ہر جواب تپا ہوا لگتا تھا تب جولائی تھی نا شاید اس لیے جبکہ اب دسمبر ہے نا ۔ہی ہی ہی
 

زین

لائبریرین
ہا ہاہا ہاہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی ہوسکتا ہے ۔
چلے کبھی فرصت میں دیکھ لوں گا
 

طالوت

محفلین
بتانا تھا ، لیکن اب فرشتوں کا انتظار ہے کہ شاید وہ بھی آ کر کچھ کہیں تو میں اپنی کہوں ، لیکن اب ایساد کھائی نہیں دیتا کہ اپن کو ابھی اس دھاگے کے بعد معلوم پڑا کہ اپن کو لوگ "بھائی" سمجھتے ہیں;)
وسلام
 

ماوراء

محفلین
یااللہ یہاں فرشتے کون ہیں؟:grin:

زین کہاں ہو؟؟ مجھے بتانا کہ طالوت کو کون بھائی سمجھ رہا ہے، لیکن طالوت ایسا نہیں چاہ رہے؟؟:grin:
اب پورا تھریڈ پڑھنے کی ہمت نہیں مجھ میں۔
 

زین

لائبریرین
ابھی سونے ہی جارہا تھا کہ لگا پیچھے سے کسی نے آواز دی ہے ، پیچھے مڑ کر دیکھا تو محفل سے آواز آرہی تھی ۔

ابھی بند آنکھوں سے یہ جواب لکھ رہا ہوں نیند بہت آرہی ہیں۔
:(
صبح آکر جواب دونگا

:)
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔۔ یہ تو اور سسپنس پھیلا دیا ہے۔ :grin:
اور بائے دا وے آپ اپنی نیند کیوں نہیں پوری کر رہے؟ اتنا وقت آپ محفل پر ہوتے ہیں۔۔ کچھ وقت آرام کر لیا کریں۔
 

زین

لائبریرین
کچھ پتہ نہیں چلا کہ کیا لکھا ہے اور اس کی وجہ سے کیا پھیل رہا ہے ۔ ابھی صبح جواب دونگا۔
ابھی مولوی صاحب کا انتظار کررہا ہوں کہ کب اذان دیں اور نماز پڑھ کر سوجاؤں
 

زین

لائبریرین
اچھا تو مارواء‌بہن ، ابھی بتاتا ہوں
کہ کون طالوت بھائی کو ""بھائی""سمجھتے ہیں‌

کچھ کچھ تو زونی بہن اور تعبیر بہن کو طالوت بھائی خطرناک موڈ والے آدمی یعنی "بھائی" لگتا ہے۔


ثبوت کےلیے یہ پیغام کافی ہے ۔

اصل پيغام ارسال کردہ از: زونی
طالوت کے اوتار میں ویسے تو شاید ان کی اپنی تصویر ھے لیکن ھے کچھ خوفناک موڈ میں

باقی جوگ لوگ انہیں‌"بھائی" سمجھتے ہیں وہ ابھی تک اس دھاگے کی طرف آئے ہی نہیں
:) :) :)


اور تفصیل بتاؤ یا اتنا کافی ہے
 

زونی

محفلین
اچھا تو مارواء‌بہن ، ابھی بتاتا ہوں
کہ کون طالوت بھائی کو ""بھائی""سمجھتے ہیں‌

کچھ کچھ تو زونی اور تعبیر کو طالوت بھائی خطرناک موڈ والے آدمی یعنی "بھائی" لگتا ہے۔


ثبوت کےلیے یہ پیغام کافی ہے ۔



باقی جوگ لوگ انہیں‌"بھائی" سمجھتے ہیں وہ ابھی تک اس دھاگے کی طرف آئے ہی نہیں
:) :) :)


اور تفصیل بتاؤ یا اتنا کافی ہے





زین میں تو باقی سب کو بھی بھائی سمجھتی ہوں مثلاً شمشاد بھائی ، زین بھائی ، فرخ بھائی ، وارث بھائی وغیرہ وغیرہ ;) آپ کونسے بھائی کی بات کر رہے ہو :grin:
 
Top