طالوت: آپ کا اوتار اور دستخط کچھ کہتے ہیں

طالوت

محفلین
ہممممم طالوت کی باری آئی رے آئی رے
اوتار میں جس انداز سے اشٹائل (پوز)‌مارا ہے اس سے تو لگتا ہے کہ کافی نوابی ٹھاٹھ باٹھ ہیں ۔کچھ بے تکلف بھی ہیں
دستخط کا مطلب تو مجھے بھی جاننا ہے ویسے میرے خیال سے اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک اور شعر کی صورت میں
رنج سے خوگر ہو انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آسان ہو گئیں
معلوم ہوتا ہے میرے اوتار وغیرہ سے متعلق سب سے پرجوش یا تو زین ہے یا پھر آپ
"طالوت کی باری آئی رے آئی رے " :)
نوابی ٹھاٹھ باٹھ :confused: بھئی ہم تو جہاں سے اٹھتے ہیں خاک جھاڑتے ہوئے اٹھتے ہیں ۔۔
دستخط کا مطلب کسی حد تک آپ سمجھ ہی گئی ہیں
شکریہ توجہ دینے کا
وسلام
 
طالوت

محفلین
دیہاتی ہیں ، جب تک نیچے نہ بیٹھیں سمجھتے ہیں کہ بیٹھے ہی نہیں۔۔ بلکہ محفل اپنی ہو تو صوفے پر بھی آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں
وسلام
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے اب ریت پے بیٹھ بیٹھ کے بھی عادت بن گئی ہو گی
 
طالوت

محفلین
ریت پر بیٹھنے کا تو اب تک موقع نہیں ملا ۔ جب کسی دوست سے کہا کہ چلو ذرا صحرا کی طرف چلتے ہیں تو وہ ہماری طرف ایسے دیکھتا ہے جیسے ہمارے سر پر بارہ سینگ نکل آئے ہوں ۔۔ کمپنی سے بھی ایک آدھ بار گزارش کی ہے کہ حضور چند روز کے لیے ہی سہی کسی دور دراز کے منصوبے پر بھیج دییجیے ۔۔ پر ہماری سنتا کون ہے ۔
(سوچتا ہوں کسی روز مجنوں کی طرح گریبان چاک کر کے خود ہی نکل جاؤں ، مگر مسئلہ پانی کا ہے کہ مجھے پیاس بہت لگتی ہے)
وسلام
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا پانی کی بوتل ساتھ لے جاؤ۔لو میں نے پانی ولا مسئلہ حل کر دیا اب آپ جاؤ جا کے صحراؤں کی ریت چھانو
 
ابوشامل

محفلین
طالوت باغیانہ مزاج کے بندے ہیں۔ ہر رسم و رواج سے بغاوت اور معاشرتی روایات سے انحراف ان کی سرشت میں شامل لگتا ہے۔
غور کیجئے تو ان کے اواتار اور دستخط میں کچھ ربط نظر آتا ہے۔
image.php
----------------------- ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا۔۔۔اتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار بن گئے

طالوت اپنی خودداری اس طرح ظاہر کر رہے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھائی دے رہا ہے۔ اصل میں گردن میں خودداری سے کچھ زیادہ ہی اکڑ آ گئی تھی اس کو سہارا دینے کے لیے ہاتھ کا استعمال لازمی ہو گیا تھا :)

ان کا دستخط اس عظیم شہید کو خراج تحسین ہے جس نے اپنی جان دے کر وطن عزیز کی کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا۔

Drunk.gif

موصوف ابھی حج کر کے آئے ہیں اس لیے موڈ کو قطعا سنجیدہ نہیں لوں گا :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
آپ منتظر الزیدی بننے کی کوشش کر رہے ہیں:rolleyes: جبکہ یہ کام میں اپنی ذات کے لیے اکثر خود انجام دیتا رہتا ہوں :) ۔۔ تاہم آپ اچھے چہرہ شناس نہیں
شکریہ :hatoff:
منتظر الزیدی یہ کون ہے؟ نام کچھ سنا سنا سا لگتا اچھا وہ جوتوں والی سرکار اجی وہ کہاں اور ہم کہاں آداب عرض ہے :hatoff:

باجا فرمایا وہ بھی بالکل :mrgreen:

موڈ کہ بہکنے سے ہی شخصیت کہ بہکنے کاپتا چلتا ہے

سچ پوچھیں تو سمجھ ہی نہیں آیا :blush:
توجہ کا شکریہ
وسلام
لو آپ کو بھی سمجھ نہیں آیا :laugh: میں نے تو اسلیے لکھا تھا کہ آپ مجھے بھی سمجھا دیں گے ۔ ۔ خیر سمجھا کرو والسلام :hatoff:
 
زونی

محفلین

ابو شامل نے بہت اچھا تجزیہ کیا :)
طالوت کے اوتار میں ویسے تو شاید ان کی اپنی تصویر ھے لیکن ھے کچھ خوفناک موڈ میں :grin:

ان کے دستخط اور ان کے پیغامات کو پڑھ کے اس بات کا اندازہ ہوتا ھے کہ ان کا رویہ سماج کے مخالف باغیانہ اور جارحیت کا حامل ھے لیکن یہ ایک با شعور انسان بھی ہیں، چیزوں کو گہری نظر سے دیکھتے ہیں لیکن کچھ زیادہ حساس ہیں شاید ، اسلیئے مزاج کے خلاف کوئی بات ہو تو جلد غصے میں بھی آ‌جاتے ہیں ،،،،،
خود داری کو طالوت نے کچھ زیادہ سر پہ سوار کیا ہوا ھے یوں لگتا ھے :grin: ورنہ ہر شخص خود دار ہی ہوتا ھے اپنی ذات میں ،،،،

طالوت بھائی کیلئے میرا یک مشورہ ھے کہ اپنی ذات کو دوسروں سے الگ کر کے نہ دیکھیں ، ہر شخص دوسرے سے مختلف سوچ رکھتا ھے لیکن معاشرے سے مطابقت اختیار کریں ، تھوڑی سی برداشت اور نرم رویہ اپنائیں ، مجھے لگتا ھے کہ آپ کو غصہ جلد آ‌جاتا ھے اسلیئے ہو سکے تو توانائی کو کسی تخلیقی کام میں لگائیں ،معاشرے کے خلاف سرکشی اپنا کر اسے بدلنے کی بجائے اپنے عمل سے بدلیں تو بہتر ھے اور چیزوں کے مثبت پہلو دیکھیں ، ابھی اچھے لوگ بھی موجود ہیں دنیا میں :)

مشورہ ذرا طوالت اختیار کر گیا ھے ، طالوت کوئی بات بری لگے تو پیشگی معزرت :)
 
تعبیر

محفلین
معلوم ہوتا ہے میرے اوتار وغیرہ سے متعلق سب سے پرجوش یا تو زین ہے یا پھر آپ
"طالوت کی باری آئی رے آئی رے " :)
نوابی ٹھاٹھ باٹھ :confused: بھئی ہم تو جہاں سے اٹھتے ہیں خاک جھاڑتے ہوئے اٹھتے ہیں ۔۔
دستخط کا مطلب کسی حد تک آپ سمجھ ہی گئی ہیں
شکریہ توجہ دینے کا
وسلام

مجھے باری سے زیادہ آپ کے واپس آنے کی خوشی تھی :)

نہیں کچھ کچھ اکڑو لگتے ہیں آپ اوتار سے

جو آپ نے بعد میں صحرا کا ذکر کیا ہے تو میں نے سنا ہے کہ عرب عیاشی کے لیے صحراؤں میں جاتے ہیں
ویسے آپ کے ارادے تو نیک ہیں نا :confused:
 
طالوت

محفلین
طالوت باغیانہ مزاج کے بندے ہیں۔ ہر رسم و رواج سے بغاوت اور معاشرتی روایات سے انحراف ان کی سرشت میں شامل لگتا ہے۔
انحراف ضرور ہے مگر ایسی چیزوں سے جو غیر اسلامی/غیر عقلی یا نقصان دہ ہوں اور انھیں لازمی تصور کیا جائے۔۔ ورنہ اپنی روایات سے مجھے بہت محبت ہے:)
غور کیجئے تو ان کے اواتار اور دستخط میں کچھ ربط نظر آتا ہے۔
طالوت اپنی خودداری اس طرح ظاہر کر رہے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھائی دے رہا ہے۔ اصل میں گردن میں خودداری سے کچھ زیادہ ہی اکڑ آ گئی تھی اس کو سہارا دینے کے لیے ہاتھ کا استعمال لازمی ہو گیا تھا :)
حضور گردن غرور سے اکڑتی ہے نہ کہ خودادری سے :rolleyes: اور غرور تکبر سے میں پناہ مانگتا ہوں:) ۔۔ دستخط کے شعر میں اصل مدعا تو لفظ "خود داری" سے پہلے ہے اس پر غور کیجیے ۔۔
ان کا دستخط اس عظیم شہید کو خراج تحسین ہے جس نے اپنی جان دے کر وطن عزیز کی کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
موصوف ابھی حج کر کے آئے ہیں اس لیے موڈ کو قطعا سنجیدہ نہیں لوں گا :)
بالکل ٹھیک ۔۔ لیکن اس میں سنجیدگی کا پہلو ہے جو میں کسی دھاگے میں پیش کر چکا شاید۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
طالوت کے اوتار میں ویسے تو شاید ان کی اپنی تصویر ھے لیکن ھے کچھ خوفناک موڈ میں :grin:
آپ کا جواب درست ہے کہ جب یہ تصویر لی گئی اس وقت موڈ کچھ ایسا ہی تھا ۔۔ اپنا واٹر کولر بطور انعام لیتی جائیے گا ۔۔:)
ان کے دستخط اور ان کے پیغامات کو پڑھ کے اس بات کا اندازہ ہوتا ھے کہ ان کا رویہ سماج کے مخالف باغیانہ اور جارحیت کا حامل ھے لیکن یہ ایک با شعور انسان بھی ہیں، چیزوں کو گہری نظر سے دیکھتے ہیں لیکن کچھ زیادہ حساس ہیں شاید ، اسلیئے مزاج کے خلاف کوئی بات ہو تو جلد غصے میں بھی آ‌جاتے ہیں ،،،،،
تعریف کچھ زیادہ ہی ہو گئی ۔۔ مزاج کے خلاف بات برداشت کرنا واقعی مشکل ہے ۔۔ کافی عرصہ ہوا غصہ کیے ہوئے ۔۔
خود داری کو طالوت نے کچھ زیادہ سر پہ سوار کیا ہوا ھے یوں لگتا ھے :grin: ورنہ ہر شخص خود دار ہی ہوتا ھے اپنی ذات میں ،،،،
"خود داری" سے پہلے کچھ الفاظ ہیں جو اصل منظر نامہ ہے
طالوت بھائی کیلئے میرا یک مشورہ ھے کہ اپنی ذات کو دوسروں سے الگ کر کے نہ دیکھیں ، ہر شخص دوسرے سے مختلف سوچ رکھتا ھے لیکن معاشرے سے مطابقت اختیار کریں ، تھوڑی سی برداشت اور نرم رویہ اپنائیں ، مجھے لگتا ھے کہ آپ کو غصہ جلد آ‌جاتا ھے اسلیئے ہو سکے تو توانائی کو کسی تخلیقی کام میں لگائیں ،معاشرے کے خلاف سرکشی اپنا کر اسے بدلنے کی بجائے اپنے عمل سے بدلیں تو بہتر ھے اور چیزوں کے مثبت پہلو دیکھیں ، ابھی اچھے لوگ بھی موجود ہیں دنیا میں :)
مشورہ ذرا طوالت اختیار کر گیا ھے ، طالوت کوئی بات بری لگے تو پیشگی معزرت :)
شکریہ زونی ۔۔۔ ان اچھی اور خوبصورت باتوں کے لیے میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ۔۔ آج کل اسی مشن پر ہوں اور اس کا ثبوت کہ میرا کسی سے بھی کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا چھوٹی موٹی جھڑپیں تو چلتی رہتی ہیں:blush: لیکن میں بہت نرم لہجے میں بات کرتا ہوں کیوں محفلین :)
شکریہ زونی--خوش رہیں
وسلام
 
طالوت

محفلین
مجھے باری سے زیادہ آپ کے واپس آنے کی خوشی تھی :)
نہیں کچھ کچھ اکڑو لگتے ہیں آپ اوتار سے
جو آپ نے بعد میں صحرا کا ذکر کیا ہے تو میں نے سنا ہے کہ عرب عیاشی کے لیے صحراؤں میں جاتے ہیں
ویسے آپ کے ارادے تو نیک ہیں نا :confused:
میرے واپس آنے کی خوشی تاکہ ڈانٹ ڈپٹ کی جا سکے:rolleyes:
اکڑو :eek: نہیں تو ، میں تو بڑا نرم خو ، حلیم طبعیت ، پرسکون ، ٹھنڈے مزاج کا بندہ ہوں :blush:
آپ نے غلط سنا ہے ، عرب (خصوصا سعودی) عیاشی کے لیے صحرا نہیں ، مصر ، بحرین ، امارات اور یورپ وغیرہ کا رخ کرتے ہیں ۔۔ البتہ رات کے وقت صحرا میں دریاں بچھائے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ بیٹھے نظر ضرور آتے ہیں ۔۔ بلکہ شہروں میں بھی سڑکوں کے درمیان یا ایک طرف موجود خالی جگہوں پر اپنی فیملی کے ساتھ نظر آتے ہیں ۔۔ اور میرے ارادے ؟ نیک ہی نیک کیونکہ عیاشی کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اتنے پیسے میرے پاس نہیں اور نہ کبھی ہوں گے ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
یہ تو اقبال کے حامیوں کو میرے خلاف کرنے کی سازش معلوم ہوتی ہے ۔۔
نام کا مطلب معلوم نہیں ، ایک عربی دوست سے رابطہ کیا ہے ، پتا چلتے ہی بیان کر دوں گا ۔۔۔ (انشاءاللہ)
وسلام
 
Top