گمان غالب ہے کہ آپ نے ویڈیو دیکھے بغیر ہی یہ کمنٹ لکھ دیا ہے، اگر دیکھی ہوتی تو کبھی یہ بات نہ کرتے۔
ایک شخص لائیو ٹی وی پر پوری وضاحت سے ایک بات بیان کر رہا ہے اور اس پر اللہ رب العزت کو گواہ بنا رہا ہے، اور چیلنج کر رہا ہے کہ اگر وہ غلط کہہ رہا ہے تو مذکورہ فریق بھی اسی طرح اللہ رب العزت کو گواہ بناتے ہوئے کہہ دے کہ یہ سب باتیں غلط ہیں۔۔۔۔اب دوسرے فریق کا موقف میں نے نہیں پیش کرنا بلکہ اسی فریق نے پیش کرنا ہے۔ آپ ایک دفعہ یہ پوری ویڈیو دیکھ لیجئے ، امید ہے افاقہ ہوگا۔۔۔۔
بالکل اسی طرح اتفاق مسجد میں آخری خطبے کی ویڈیو میں بھی ڈاکٹر صاحب نے میاں شریف، نواز شریف، شہباز شریف اور انکی فیملی کے دوسرے ممبران کے روبرو ، خطبے میں کئی بار یہ دہرایا کہ اگر وہ منبرِ رسول پر بیٹھ کر اللہ کے گھر میں،اس خطبے میں کوئی غلط بات کہہ رہے ہیں تو آپ تمام حضرات کا یہ فرض بنتا ہے کہ ابھی اور اسی وقت کھڑے ہوکر کہہ دیں کہ تم غلط کہہ رہے ہو۔۔۔لیکن پوری ویڈیو میں یہ تینوں حضرات دبک کر بیٹھے رہے اور چپ چاپ سر جھکا کر سنتے رہے، ۔۔۔اگر یہ سچے ہوتے تو اسی وقت ٹوک دیتے جب ہزاروں حاضرین کے سامنے انکو دعوت دی جارہی تھی۔۔۔
دوسرے فریق کا مؤقف آپ کو پیش کرنے کی ضرورت اس لئے ہے تاکہ آپ کی غیر جانبداری ثابت ہو۔ اگر دوسرے فریق کا مؤقف پیش نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ گویا آپ ایک ہی فریق کی جانبدارانہ تشہیر کر رہے ہیں۔
یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ طاہرالقادری صاحب پاکستان کی انتہائی متنازعہ شخصیات میں سے ایک ہیں چاہے وہ درست ہیں یا غلط ، بہرحال وہ متنازعہ ضرور ہیں۔ تو ایسے فریق کا مؤقف پیش کرتے ہوئے جب کہ وہ کسی اور مشہور شخصیت پر الزام لگا رہا ہے تو یقیناً اس مشہور شخصیت کی طرف سے بھی جواب آئے ہونگے ان کو بھی شامل کرنا چاہئے یا کم از کم اس مؤقف کا لنک یا حوالہ ضرور پیش کرنا چاہئے۔
جہاں تک مسلمان کی قسموں کی بات ہے تو یقناً مومن کی قسم کا احترام کرنا چاہئے مگر ایک ایسا شخص یا مومن جو جھوٹی قسموں کے لئے مشہور ہوچکا ہو اس کی قسموں کی کیا قدر ہوگی؟
اس محفل میں بہت سی ایسی وڈیوز مختلف احباب نے شریک کی ہیں جس میں طاہرالقادری نے امام ابو حنیفہ سے کبھی قسم کھا کر 12 سال اور کبھی قسم کھا کر 9 سال تک علم حاصل کرنے کا بیان کیا۔ ایسے شخص کی قسموں کے بارے میں شریعت مطہرہ کیا فرماتی ہے آپ خود ہی فرما دیجئے؟
پوری وڈیو میں نے یقناً نہیں دیکھی لیکن اس کی وجہ یہ رہی کہ 50 منٹ کی وڈیو دیکھنے کے لئے ظاہر ہے 50 منٹ تو چاہئیں۔ اگر آپ چیدہ چیدہ نکات نکال کر شریک کر دیتے تو سب کے لئے آسانی رہتی میرے سمیت
شریف اینڈ کمپنی کیوں نہیں بولے اتفاق مسجد میں اس کا جواب انہیں دینا چاہئے اگر دیا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔