طبع زاد اشعار کی بیت بازی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وہ ہوا جو پھول کھلا گئی ،وہی دل سے دھول اڑا گئی
یہ قربتوں کا وقت ہے،میرے کان میں یہ بتا گئی
پیشگی معذرت
اس شعر میں اگر ذرا سی تبدیلی کریں تو وزن میں آ جائے گا :)
وہ ہوا جو پھول کھلا گئی، وہی دل سے دھول اڑا گئی
یہی قربتوں کا زمانہ ہے، مرے کان میں یہ بتا گئی
 
پیشگی معذرت
اس شعر میں اگر ذرا سی تبدیلی کریں تو وزن میں آ جائے گا :)
وہ ہوا جو پھول کھلا گئی، وہی دل سے دھول اڑا گئی
یہی قربتوں کا زمانہ ہے، مرے کان میں یہ بتا گئی
مگر مجھ سے تو زمانہ کے لفظ سے وزن خراب ہو رہا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مگر مجھ سے تو زمانہ کے لفظ سے وزن خراب ہو رہا ہے
آپ معلوم نہیں کون سے اوزان پر پرکھ رہی ہیں لیکن جو میں نے ایک حقیر سے رائے دی ہے وہ چار بار "متفاعلن" ہے
آپ عروض ڈاٹ کام پر چیک کریں ان شاءاللہ ٹھیک ہو گا:)
یا اس شعر کو ذرا گنگنا کے دیکھ لیں:)
 
آخری تدوین:
Top