طبع زاد اشعار کی بیت بازی

سیما علی

لائبریرین
اب نہ اتنا پکے خیالی پلاؤ
کہ کسی کا دماغ پکنے لگے
بھیا روزدار کا دماغ پکانے کی نہیں ہورہی ویسے ہی بڑا بُرا حال دیکھا ہے ہم نے نشئیوں کا پان کھانے والے تو اسقدر باولے ہوئے رہتے ہیں جیسے روزہ رکھ کے تمام عالمِ اسلام پر احسان کیا ہے سڑکوں پر جو غصہ گرمی دیکھنے کوُملتا ہے عدم برداشت مزاجوں میں کا حصہ بن گیا ہے !!!
 

الف عین

لائبریرین
زندگی بکرے کے بھیجے کے سوا کچھ بھی نہیں
یا بڑے کے سری پائے کے سوا کچھ بھی نہیں
ہائے مگر ملتے ہی نہیں یہ!
 

فہد اشرف

محفلین
زندگی بکرے کے بھیجے کے سوا کچھ بھی نہیں
یا بڑے کے سری پائے کے سوا کچھ بھی نہیں
ہائے مگر ملتے ہی نہیں یہ!
ہماری رسائی سے باہر کی دنیا
یہ بھیجے یہ پائے نہاری کی دنیا
یہ معدے کی دشمن مسالوں کی دنیا
یہ بھیجے اگر مل بھی جائیں تو کیا ہے
 
ہماری رسائی سے باہر کی دنیا
یہ بھیجے یہ پائے نہاری کی دنیا
یہ معدے کی دشمن مسالوں کی دنیا
یہ بھیجے اگر مل بھی جائیں تو کیا ہے
یہ تو ماہِ صیام ہے رحمت کی بات کیجیئے
نماز اور قرآن کی تلاوت کی بات کیجیئے
بھیجا ،پایا اور سری ملیں گے بقر عید پر
ابھی تو مرغ بریانی پر قناعت کیجیئے
 
یہ تو ماہِ صیام ہے رحمت کی بات کیجیئے
نماز اور قرآن کی تلاوت کی بات کیجیئے
بھیجا ،پایا اور سری ملیں گے بقر عید پر
ابھی تو مرغ بریانی پر قناعت کیجیئے

یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں
مکمل نظم ذیل میں دئیے لنک پر پڑھیں

نوک جھونک از محمد خلیل الرحمٰن
 

یاسر شاہ

محفلین
نوک جھونک اس کو تبھی کہہ سکتے ہیں
چچی جی چچا سے کچھ یوں بولتیں

نیک بخت آؤ پکوڑے تم تلو
ڈھونڈھتی ہوں اپنی سوتن میں کہیں :)
 

فہد اشرف

محفلین
یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں
مکمل نظم ذیل میں دئیے لنک پر پڑھیں

نوک جھونک از محمد خلیل الرحمٰن
نوک جھونک آپ کی پڑھ کر ہوئے محظوظ ہم
کھائیں گے افطاری میں خربوزہ و تربوز ہم
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نوک جھونک اس کو تبھی کہہ سکتے ہیں
چچی جی چچا سے کچھ یوں بولتیں

نیک بخت آؤ پکوڑے تم تلو
ڈھونڈھتی ہوں اپنی سوتن میں کہیں :)
مزہ آگیا ذکرِ تربوز سے
مزہ ہوگا کیا واقعی یوز (use)سے

یعنی موبائل کا، یہ سوتن کہا جانا جو ہے
بس مری بپتا نہیں ہر گھر کا افسانہ ہے یہ
 
آخری تدوین:
Top