تا دیر یاد رہتی ہیں ان کی رفاقتیںیاد زیادہ مت کیجے جی جانے والوں کو حضرت !
مع رخصت ہونے والوں کے آپ نہ ہو جائیں رخصت
واہ ما شاء اللہ -فہد بھائی خوب طبع موزوں پائی ہے -باقاعدہ کوئی غزل/نظم نہیں لکھی اب تک؟تا دیر یاد رہتی ہیں ان کی رفاقتیں
گزری ہو جن کے ساتھ میں اک عمر زندگی
بہت شکریہ یاسر بھائی۔واہ ما شاء اللہ -فہد بھائی خوب طبع موزوں پائی ہے -
نہیں بس اسی لڑی میں کبھی کبھار ایک آدھ شعر موزوں کر لیتا ہوں۔-باقاعدہ کوئی غزل/نظم نہیں لکھی اب تک؟
تا دیر یاد رہتی ہیں ان کی رفاقتیں
گزری ہو جن کے ساتھ میں اک عمر زندگی
یارب رہیں سلامت ،سہاگ دلہنوں کے
یہ بھائی ،بیٹے اورباپ بیٹیوں کے
جی ، بہتر۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے سے زیادہ اچھا ہو گیا ہے۔یوں کر لیں تو موزوں ہوگا :
یا رب رہیں سلامت سرتاج بیویوں کے
داماد بھائی بیٹے اور باپ بیٹیوں کے
انتہائی ادب اور پیشگی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ مجھے یہ سہاگ سلامت رہنے والی دعا کبھی بھی ہضم نہیں ہوئی، ذرا تصور کریں اس کی عملی صورت کیا بنتی ہے، کہ بیوی شوہر سے پہلے فوت ہوجائے؟یارب رہیں سلامت ،سہاگ دلہنوں کے
یہ بھائی ،بیٹے اورباپ بیٹیوں کے
یہ سازش کی تھیوری، عجب غم ہیں یارو
ہیں دشمن سبھی یا غلط ہم ہیں یارو
وہ نہ لوٹا، کبھی سفر سے شکیل
ہم نے گرچہ تھی کی بہت تاکید
مراسلہ نمبر 815 اس وقت نظر کیوں نہیں آیا؟یہ اور بات نام ہمارا نہیں لیا
ورنہ کسی کے لہجے میں کتنی مٹھاس ہے
میری ابزرویشن ہے کہ اگر صفحہ پہلے سے کھلا ہو تو نئے مراسلے تب تک نظر نہیں آتے جب تک صفحہ تازہ نہ کر لیا جائےمراسلہ نمبر 815 اس وقت نظر کیوں نہیں آیا؟
روحِ جامی سے معذرت کے ساتھیہ اور بات نام ہمارا نہیں لیا
ورنہ کسی کے لہجے میں کتنی مٹھاس ہے
بہت خوبروحِ جامی سے معذرت کے ساتھ
یا شیخ شبِ طاق میں کیا ڈھونڈ رہا ہے
ہر شب ہے شبِ قدر اگر قدر تو جانے
اے خواجہ چہ جویی ز شب قدر نشانے
ہر شب شب قدر است اگر قدر بدانے
مولانا جامی