طلسم ہوشربا تبصرے

ماوراء

محفلین
ماوراء میں نے تینوں فائلیں اتار لی ہیں۔

پہلی فائل 1 تا 860 صفحے
دوسری فائل 861 تا 1719 صفحے
تیسری فائل 1 تا 1179 صفحے
شمشاد بھائی، آپ کو کچھ سمجھ آئی ان فائلز کی؟ جو پہلی فائل میں جو صفحہ ایک سے آٹھ سو ساٹھ تک ہے، اور تیسری میں بھی صفحہ ایک سے ہے۔ لیکن یہ صفحات مختلف ہیں۔:confused:

اس کتاب کو برقیانے میں مشکل یوں پیش آئے گی کہ کتاب کے صفحات پر نمبر نہیں دیئے ہوئے۔
بالکل۔۔۔! یہ بھی ہے۔

:aansu:
پہلے مجھے پڑھنے کو چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر میرا نام بھی طلسم ہوشربا برقیانے والی ٹیم میں شامل کرلینا۔۔۔۔۔۔!

دوسری بات یہ کہ مجھے جی۔میل والا طریقہ نہیں پتا۔۔۔ اس لیے وہاں لنک ہونے سے میں فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔۔۔ مجھ پر نظرِ کرم فرمائی جائے۔
جی میل آئی ڈی اور پاس ورڈ ہے کیا تمھارے پاس؟ اگر نہیں تو شام کو بھیجتی ہوں۔


فہیم سے بات ہوئی ہے میری۔ وہ بھی کام کرنے کے لیے تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔! :)
زبردست۔۔!!
 

شمشاد

لائبریرین
تو ہم تیسری فائل کو چھوڑ دیتے ہیں، پہلی دو فائلیں ہی استعمال کریں گے۔
ہو سکتا ہے تیسری فائل کسی دوسرے ایڈیشن سے ہو۔
 

ماوراء

محفلین
تو ہم تیسری فائل کو چھوڑ دیتے ہیں، پہلی دو فائلیں ہی استعمال کریں گے۔
ہو سکتا ہے تیسری فائل کسی دوسرے ایڈیشن سے ہو۔
بالکل صحیح کہا۔ جب تک فاتح نہیں آتے۔ تب تک ایسا ہی کرتے ہیں۔ تیسری کو ابھی چھوڑ دیتے ہیں۔




باقی جو صفحات کوئی شروع کرے۔ وہ ساتھ ساتھ یہاں بتاتا جائے۔
 

ماوراء

محفلین
عمار۔۔۔:punga: چلو، تم عمران سیریز لکھو، ویسے بھی سنا ہے طلسم ہو شربا بچوں کے لیے نہیں ہے۔;)
 

ماوراء

محفلین
اچھا مجھے پانچ پانچ صفحات کرکے دینے ہیں۔ ;)
ایک صفحہ ہی بھیجوں گی۔

ابھی عمار سیریز ایجاد نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے نانی اماں! آپ نے مجھے نو سال کا بچہ سمجھا ہے کیا؟ :lll:
سوری۔ عمران لکھنا تھا۔ عمار لکھ گئی۔:p تمھیں میں نے کہا کہ تم ابھی چھوٹے ہو۔ کیونکہ میں بھی ابھی بچی ہوں۔ اور تم تو مجھ سے بھی چھوٹے ہو۔ابھی کھیلنے کے دن ہیں۔اس لیے صرف کھیلو۔۔!!:p

ماوراء جو اراکین ابنِ صفی (عمران سیریز) پر کام نہیں کر رہے ہیں ان کے نام یہاں شامل کریں !
شگفتہ، ایسا ہی کرنا ہے۔ جو لوگ پہلے کام کر رہے ہیں۔ وہ اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس میں نئے ممبران کا نام شامل کرتی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن کا نام بھی لکھ لیں۔ اور طلسم ہوشربا کی پہلی فائل جو کہ صفحہ 1 سے 860 تک ہے اس سے شروع کر لیں۔
 

ماوراء

محفلین
یہ نام ہیں۔ جو طلسم ہو شربا لکھیں گے۔ اگر کوئی متفق نہیں تو مناسب وجہ بتا کر چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔


حسن علوی
راہبر
محمد انیس الرحمن
محمد وارث
حجاب
تلمیذ
محب علوی
شمشاد
فہیم
ماوراء


سارہ یا سارا آپ میں سے کوئی لکھے گا یا نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں 3 دسمبر کے بعد شروع کروں گا۔ ایک سیمنار کی تیاری میں بہت مصروف ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔میں خود بھی بہت مصروف ہوں۔۔۔!!

لیکن سارے ضروری کام چھوڑ کر محفل پر موجود ہوں۔۔۔:confused:
 
Top