طلسم ہوشربا تبصرے

حسن نظامی

لائبریرین
اپڈیٹ :

اصل طلسم ہوش ربا مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور جو کچھ دستیاب ہے وہ دراصل تلخیص ہے ۔ مختلف افراد اور ناشرین نے مخلتف تلخیصات پیش کی ہوئی ہیں ۔
طلسم ہوش ربا مکمل چالیس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اورمختلف لائبریریوں سے دستیاب ہوسکتی ہے۔

لیکن سیدہ جہاں تک میرے علم میں ہے اس کی سات جلدیں ہیں ۔۔ یہ چالیس کیسے ہو گئیں ۔۔ بلکہ ہمارے ہاں بزرگ لوگ اس کو پڑھا اور سنا بھی کرتے تھے ۔۔:cool:

باقیات الصالحات میں سے میرے ہاتھ دو جلدیں لگیں ۔۔ :grin:

شاید یہ سائز میں چھوٹی ہوں لیکن پھر بھی چالیس کیسے ہو گئیں :eek:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم،

خواتین و حضرات۔۔میرا موڈ بدل گیا ہے یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس کام سے دل اٹھ گیا ہے اور میں نے فیصلہ بدل دیا ہے۔ میں اس پراجیکٹ سے فی الحال دستبردار ہوتی ہوں۔:p

ماوراء کیا ایسی روایت یہاں ڈالنا ہے کہ کسی بڑے پراجیکٹ پر کام اور لیڈ کرتے وقت جب دل اٹھ جائے تو دستبردار ہوا جائے ؟

یہ آپ لائبریری میں دل کی نہ ہی سنا کریں ، اچھا : )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن سیدہ جہاں تک میرے علم میں ہے اس کی سات جلدیں ہیں ۔۔ یہ چالیس کیسے ہو گئیں ۔۔ بلکہ ہمارے ہاں بزرگ لوگ اس کو پڑھا اور سنا بھی کرتے تھے ۔۔:cool:

باقیات الصالحات میں سے میرے ہاتھ دو جلدیں لگیں ۔۔ :grin:

شاید یہ سائز میں چھوٹی ہوں لیکن پھر بھی چالیس کیسے ہو گئیں :eek:


السلام علیکم حسن ، ابھی تک یہی بات معلوم ہوئی ہے کہ اصل طلسم ہوشربا چالیس جلدوں پر مشتمل ہے ۔ باقی جو مختلف دستیاب ہیں وہ سب تلخیصات ہیں ، چار جلدوں میں ، پانچ میں یا سات میں وغیرہ وغیرہ۔ حالیہ جو لاہور سے بھی شایع ہوئی وہ بھی تلخیص ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں کیا کیا کچھ سامنے آتا ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے داستان امیر حمزہ اور طلسم ہوش رُبا جب پڑھیں تھیں‌تو بہت پرانا ایڈیشن، بڑے صفحات اور چھوٹی لکھائی کے ساتھ ہزار صفحات کے قریب فی جلد تھے اور کل جلدیں‌سات اور پانچ تھیں (یاد نہیں‌کہ کون سی پانچ جلدیں تھیں اور کون سی سات)

دونوں‌کی تلخیص شدہ دس دس جلدیں‌ ہی تھیں‌
 

ماوراء

محفلین
ماوراء کیا ایسی روایت یہاں ڈالنا ہے کہ کسی بڑے پراجیکٹ پر کام اور لیڈ کرتے وقت جب دل اٹھ جائے تو دستبردار ہوا جائے ؟

یہ آپ لائبریری میں دل کی نہ ہی سنا کریں ، اچھا : )


روایت۔۔؟؟:eek: شگفتہ، میں آپ کی بات کو ٹھیک سے سمجھ نہیں سکی کہ آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔

اور لائبریری میں دل کی کیوں نہ سنا کروں؟؟:) اب دماغ تو میرے پاس ہے ہی نہیں۔:(

دنیا کی کوئی چیز میرے لیے اہم نہیں ہے۔ مجبوری یا زبردستی کے کام میں کبھی بھی ٹھیک سے نہیں کر سکتی۔ پہلے میرا موڈ تھا تو کچھ لوگوں کے کہنے کے باوجود میں نے کہا کہ" نہیں۔۔اس کو لکھنا ہے۔" لیکن جیسے ہی مجھے لگا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ اس میں غلطیاں ہیں اور اسے نہ لکھا جائے تو پھر صرف میری ایک رائے کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔ باقی لوگ درست ہیں۔۔!

اگر آپ میری پوسٹ دوبارہ سے پڑھیں تو میں نے "فی الحال" لکھا ہے۔ میں آجکل اتنی مصروف ہوں کہ مجھے اپنی بھی خبر نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود میں نے اس کتاب پر کام شروع کیا۔ دستبردار ہونے کا مطلب تھا کہ جب تک کتاب کا بندوبست نہیں ہو جاتا۔۔اس معاملے میں نہیں بول رہی۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات ہے میں کہنا تو نہیں‌ چارہا تھا۔ لیکن سوچا اس پر ڈسکس ہونی چاہیے۔
وہ یہ کہ ہم لوگ طلسم ہوشربا کے سلسلے میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئے ہیں۔ اور جذباتیت یعنی جلد بازی میں جو بھی کام کیا جاتا ہے اس کے نتائج کچھ خاطر خواہ نہیں آتے۔
کوئی شک نہیں کہ طلسم ہوشربا ایک نایاب کتاب ہے۔
لیکن یہ بھی تو سوچیں کہ اگر اس کو شروع کیا گیا تو اور سارے کام پھر صحیح طریقے سے نہیں ہوپائیں گے۔
میرے خیال میں تو ہمیں ابھی طلسم ہوشربا پر سے تھوڑی توجہ کم کرکے لائبریری کے لیے کوئی دوسری کتاب جو کہ بہت زیادہ ضخیم نہ ہو لیکن معیاری ہو اسی کتابوں پر کام کرنا چاہیے۔
کیوں کے ابھی لائبریری میں‌ کتابوں کی تعداد میرے مطابق تو نہ ہونے کے برابر ہے۔

اور ابھی صرف جہاں تک مجھے معلوم ہے صرف عمران سیریز پر کام چل رہا ہے۔
یا پھر طلسم ہوشربا پر کام کرنے کا سوچا جارہا ہے۔
اور جہاں تک مجھے اندازہ ہوا ہے بہت سے ارکان طلسم ہوشربا کو برقیانے میں فل ٹائم سنجیدہ بھی نہیں ہیں
اور ایسے میں اگر کام کیا جائے تو میرا نہیں خیال کے کچھ بہتر ہو پائے گا۔

باقی جو آپ کا حکم:)
 

فہیم

لائبریرین
مگر میں تو بالکل سنجیدہ ہوں اس کو برقیانے میں۔



لیکن شمشاد بھائی صرف میرے یا آپ کے سنجیدہ ہونے سے کیا فائدہ
کام تو ٹیم ورک کے تحت ہی صحیح ہوتا ہے۔
باقی پھر وہی بات کہ پہلے وہ کتابیں برقیانی چاہیے جو بہت زیادہ ضخیم نہ ہوں
 

حسن نظامی

لائبریرین
فہیم نے جو بات پوسٹ نمبر 150 میں کی ہے وہ بالکل درست ہے ۔۔

میں بھی تقریبا اسی مفہوم کی بات ایک جگہ پہلے بھی کر چکا ہوں ۔۔

محفل پر لائیبریری ورک میں اس وقت زیادہ زور عمران سیریز پر دیا جارہا ہے ۔۔

اب یہ طلسم ہوشربا بھی زیر بحث ہے ۔۔

لیکن اس بات کو مدنظر ضرور رکھنا چاہیے کہ اگر طلسم ہوشربا کا کام ٹیم ممبرز کو دیا گیا تو کیا وہ اس کو باحسن طریق انجام دے سکیں گے ۔۔

اوراس پر ٹائم کتنا لگے گا اور اس دوران اور پراجیکٹس پر کام ہو گا یا روک دیا جائے گا ۔۔

وغیرہ وغیرہ
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی زور زبردستی تو ہے نہیں، جس کسی رکن نے اس کتاب پر کام کرنا ہے بخوشی کرئے، نہیں تو کسی اور کتاب پر کر لے۔ مطلب تو اردو لائبریری کے لیے کام کرنا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوئی زور زبردستی تو ہے نہیں، جس کسی رکن نے اس کتاب پر کام کرنا ہے بخوشی کرئے، نہیں تو کسی اور کتاب پر کر لے۔ مطلب تو اردو لائبریری کے لیے کام کرنا ہے۔


بہت خوب کہا شمشاد بھائی، اور جب تک طلسم ہوشربا کا کوارڈنیٹر نہیں آ جاتا لائبریری ممبران کسی بھی انفرادی پراجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں جیسا کہ ہو رہا ہے۔

اور طلسم ہوشربا کی ضخامت کی داستان میں صرف اسکے صفحوں کی تعداد ہی ہوشربا ہے وگرنہ شاید آپ اس بات سے اتفاق کریں کہ عام صفحات کی بنسبت اس کتاب کے ایک صفحے کو لکھنے میں تقریباً نصف وقت لگتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی آپ کی بات درست ہے کہ کتاب کی صفحوں کی تعداد زیادہ ہے، پھر بھی ایک عام کتاب کے تقریباً 900 صفحات کے برابر تو ہو ہی جائے گی۔
 
السلام علیکم
طلسم ہو شربا درحقیقت ایک اور طویل داستان ، داستان امیر حمزہ کا ایک جزو ہے گیان چند کے مطابق داستان امیر حمزہ 46 جلدوں پر مشتمل تھی ۔ طلسم ہوش ربا کی کل سات حصے اور آٹھ جلدیں ہیں یہ کتاب اردو کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی دستیاب ہے۔ سنگ میل والوں نے اسکا منشی نول کشور اڈیشن عکسی شائع کیا ہے اور اس کی قیمت 4800 روپے ہے اور اردو بازار میں دستیاب ہے۔
 
Top