جیہ
لائبریرین
ا کے لئے میری بات ہوئی ہے اپن ایک استاد سے
شگفتہ آپ نے کب سے بمبئ کی بولی سیکھ لی؟
ا کے لئے میری بات ہوئی ہے اپن ایک استاد سے
اپڈیٹ :
اصل طلسم ہوش ربا مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور جو کچھ دستیاب ہے وہ دراصل تلخیص ہے ۔ مختلف افراد اور ناشرین نے مخلتف تلخیصات پیش کی ہوئی ہیں ۔
طلسم ہوش ربا مکمل چالیس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اورمختلف لائبریریوں سے دستیاب ہوسکتی ہے۔
السلام علیکم،
خواتین و حضرات۔۔میرا موڈ بدل گیا ہے یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس کام سے دل اٹھ گیا ہے اور میں نے فیصلہ بدل دیا ہے۔ میں اس پراجیکٹ سے فی الحال دستبردار ہوتی ہوں۔
شگفتہ آپ نے کب سے بمبئ کی بولی سیکھ لی؟
لیکن سیدہ جہاں تک میرے علم میں ہے اس کی سات جلدیں ہیں ۔۔ یہ چالیس کیسے ہو گئیں ۔۔ بلکہ ہمارے ہاں بزرگ لوگ اس کو پڑھا اور سنا بھی کرتے تھے ۔۔
باقیات الصالحات میں سے میرے ہاتھ دو جلدیں لگیں ۔۔
شاید یہ سائز میں چھوٹی ہوں لیکن پھر بھی چالیس کیسے ہو گئیں
ماوراء کیا ایسی روایت یہاں ڈالنا ہے کہ کسی بڑے پراجیکٹ پر کام اور لیڈ کرتے وقت جب دل اٹھ جائے تو دستبردار ہوا جائے ؟
یہ آپ لائبریری میں دل کی نہ ہی سنا کریں ، اچھا : )
حسن ، آپ کے پاس جو موجود ہے اسے اسکین شکل میں فراہم کر سکتے ہیں ؟
مگر میں تو بالکل سنجیدہ ہوں اس کو برقیانے میں۔
کوئی زور زبردستی تو ہے نہیں، جس کسی رکن نے اس کتاب پر کام کرنا ہے بخوشی کرئے، نہیں تو کسی اور کتاب پر کر لے۔ مطلب تو اردو لائبریری کے لیے کام کرنا ہے۔