طیاروں کی تباہی کا منصوبہ ناکام

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:

پاکستانی بھائی یہ خبریں تو بتا رہی ہیں کہ گرفتار شدگان اکثر پاکستانی، بنگلہ دیشی ہیں، دو تین کا ہی بتایا گیا ہے کہ وہ برطانیہ کے پیدائشی ہیں
 
موضوع کو ہائی جیک کرنے کی مجھے کیا ضرورت ہے اور اپنی گفتگو میں میں نے اس نکتہ کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ایک آدھ پروگرام میں تنقید اور باقیوں میں حمایت سے وہ بات نہیں بنتی جو غیر جانب داری یا دونوں طرف کا نکتہ نظر پیش کرنے سے بنتی ہے ۔ میں نے چند سوال اٹھائے تھے سب سے صرف نظر کر گئے ہو اور پھر کہہ رہے ہو کہ میں ہائی جیک کر رہا ہوں موضوع کو :shock:

چلو ایک سیدھا اور صاف سوال کیا امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے حملے کو ٹھیک نہیں سمجھ رہے اور کیا ان ممالک نے اسرائیل کو اسلحے کی مدد جاری نہیں رکھی ہوئی ، اس سوال کا جواب دے دو اور تمہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔

اس کے علاوہ کسی کو جذباتی کہنے کی بجائے آپ اپنے دلائل پیش کریں تو بحث مثبت رخ پر رہتی ہے ورنہ ذاتیات پر آ جاتی ہے ، امید ہے کہ اس کا خیال رکھو گے
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تم مجھے بتاؤ‌ کہ جنگ بندی کے لیے امریکہ اور برطانیہ نے اب تک کیا پیش رفت دکھائی ہے اور یورپی یونین نے کتنے فعال اور تیز اقدام اٹھائے ہیں جنگ بندی کے لیے۔ پانچ ہفتہ ہو چکے ہیں اور ابھی تک امریکہ اور فرانس قرارداد پر ہی متفق نہیں ہوسکے ہیں اور باقی کسی ملک کو کوئی جلدی نہیں کہ یہ جنگ بندی ہو۔

جانے کونسے چینل دیکھتے رہتے ہو تم ، سی این این اور بی بی سی پر اکثریتی پروگراموں میں اسرائیل کا دفاع کیا جارہا ہے اور حزب اللہ کو ہی قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے ، بھائی ذرا تھوڑا دیکھ لو ، اس صریح ظلم اور جانبداری پر بھی تمہیں مسلمان ظالم اور مغرب مظلوم نظر آرہا ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

جارج گیلوے والا لنک شاید تمھاری نظر سے نہیں گزرا، یا پھر تم اسے پہچانتے نہیں‌ :lol:

جارج گیلوے کا لنک دیکھ کر تو میرا خیال ہے کہ بات صاف ہونی چاہیے تھی مگر تم نے اسے بھی اپنی ہی آنکھ سے دیکھا :)

جارج گیلوے نے مسلسل برطانوی میڈیا کی جانب داری پر تنقید کی اور نیوز کاسٹر مسلسل صرف حزب اللہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اگر تمہیں یاد ہو تو جارج گیلوے نے میڈیا کی جانب داری پر ایک چبھتا ہوا سوال کیا تھا کہ

“اسرائیلی فوجیوں جو ہلاک ہوئے ان کا نام تو نیوز کاسٹر کو معلوم ہو گا مگر کیا ایک ہی خاندان کے سات افراد جو اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہوئے ان میں سے کسی ایک کا نام بھی آتا ہے نیوز کاسٹر کو۔“

یہی پر انٹر ویو کاٹ دیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے غیر جانبداری ظاہر ہو رہی ہے کہ جانبداری یہ پتا لگانا کوئی مشکل امر نہیں ہونا چاہیے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اس کے علاوہ کسی کو جذباتی کہنے کی بجائے آپ اپنے دلائل پیش کریں تو بحث مثبت رخ پر رہتی ہے ورنہ ذاتیات پر آ جاتی ہے ، امید ہے کہ اس کا خیال رکھو گے
سیدھی طرح منع کر دو کہ بات نہیں کرنی۔ پہلے بھی تم یہی کام کر چکے ہو، ابھی پھر سہی
 
قیصرانی

لائبریرین
باقی جارج گیلوے کی بات برطانوی حکام کے حوالے سے تھی، مگر تم اسے بھی اپنی مرضی کے حوالے سے دیکھ سکتے ہو :lol:
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
اس کے علاوہ کسی کو جذباتی کہنے کی بجائے آپ اپنے دلائل پیش کریں تو بحث مثبت رخ پر رہتی ہے ورنہ ذاتیات پر آ جاتی ہے ، امید ہے کہ اس کا خیال رکھو گے
سیدھی طرح منع کر دو کہ بات نہیں کرنی۔ پہلے بھی تم یہی کام کر چکے ہو، ابھی پھر سہی

میں نے کہیں یہ کہا قیصرانی اور پہلے کب میں نے کیا ہے ، تم نے اس سے پہلے بھی چند سوال اٹھائے تھے اور اس پر میں نے کچھ سوال اٹھائے تو تم نے کہا تھا کہ ابھی بات مکمل کر لینے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سلسلہ وہیں رک گیا تھا جب کہ میں نے وہ سارے سوال بھی علیحدہ کر لیے تھے۔

باقی میں نے دلائل جاری رکھنے کو کہا اور جذباتی نہ کہنے کو ۔ کیا کسی کو جذباتی کہنے سے بات میں اثر پیدا ہو جاتا ہے یا گفتگو میں وزن آجاتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
تم نے اس سے پہلے بھی چند سوال اٹھائے تھے اور اس پر میں نے کچھ سوال اٹھائے تو تم نے کہا تھا کہ ابھی بات مکمل کر لینے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ سلسلہ وہیں رک گیا تھا جب کہ میں نے وہ سارے سوال بھی علیحدہ کر لیے تھے۔
شاید تم نے پہلی پوسٹ میں غور نہیں کیا تھا، ابھی جا کردیکھ لو۔ 3 یا 4 بار میں‌نے کہا تھا کہ میری پوسٹیں مکمل ہونے کا انتظار کریں۔کیا میں نے پہلی پوسٹ میں یہ کہا تھا کہ بعد میں؟

اس کے بعد آکر بتانا کہ کیا دیکھا :lol: پھر بات کرتے ہیں کہ کون جذباتی ہو رہا تھا
 
زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
عین اس وقت جب لبنان پر اسرائیل کے حملے بڑھ رہے ہیں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتیں بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہیں جس سے امریکہ اور برطانیہ شدید تنقید کی زد میں ہیں ، اس طرح کی سازش بے نقاب ہونا بہت سے سوالات پیش کرتا ہے۔

محترم بش صاحب نے تو فورا القاعدہ کو شامل بھی کر لیا ہے ، اب دنیا کی توجہ لبنان پر اسرائیل کی دہشت گردی سے ہٹا کر اس طرف لگا دی جائے گی تاکہ اگر کچھ لوگوں کے ضمیر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انہیں تنبیہ کر ہی رہے تھے وہ یہ سوچ کر مطمن ہو جائیں کہ مسلمان تو ہیں ہی دہشت گرد اور ان کے ساتھ جو بھی ہو کم ہے۔

اگر اسی طرح سوچا جائے تو جب حزب اللہ نے اسرائیل کے دو فوجی پکڑے تھے اس وقت ایران کے اٹیمی پروگرام کا معاملہ کافی اٹھا ہوا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایران نے اسی سے توجہ ہٹانے کے لئے حزب اللہ سے یہ کام کروایا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ مجھے تو لگتا ہے کہ یہاں مغرب کے بش کے حمایتی سرپھرے اور کئی مسلمان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کی سوچ بہت ملتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:

بالکل درست کہا زکریا بھائی، اسی طرح‌دیکھیں تو ایران پر حملہ کی بات ہوئی تو بلوچستان میں ایشوکھڑا کرا دیا گیا۔ حملہ کی بات ذرا پیچھے ہوئی اور بلوچستان میں کافی حد تک گڑبڑ کم ہوگئی
 
سیمل

محفلین
محب علوی نے کہا:
ابھی تحقیقات جاری ہیں قیصرانی۔

میں بھی اس سے متفق ہوں۔۔۔ اور پھر یہ کہ دستی سامان میں بم ۔۔۔۔؟ اور جو بیگ انہوں نے دکھایا۔۔۔۔ وہ سفید ہے یعنی نظر بھی آ رہاہے صاف۔۔۔ اب “دہشت گرد“ اتنے لا پرواہ ہیں۔۔۔۔۔؟ اور یہ کہ الزام ثابت ہونے تک ملزم مجرم نہیں ہوتا۔لیکن مسلمان جرم سے پہلے مجرم۔۔۔۔۔اور مسلمان کا بچہ بھی دہشت گرد ہوتا ہے۔۔۔۔کیونکہ صہیونی فوج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فلسطینی پھولوں کو بم سے اڑاتے ہوئے یہ ہی کہتی ہے۔۔۔۔۔۔باقی ابھی آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔؟ دنیا میں جہاں کوئی اللہ اور اسکے نبی (ص) کو ماننے والا ہے۔۔۔۔ سمجھیے اس سے بڑا کوئی دہشت گرد ہی نہیں۔۔۔ چاہے وہ امریکیوں کی طرح نفس کا مارا ہوا بھی نہ ہو تو بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابو کے دوست امریکہ جا رہے تھے۔۔۔ مانچسٹر پر stayتھا۔۔۔ 4 چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ آٹھ گھنٹے سے جہاز میں بند ہیں۔۔۔۔ انکو باہر بھی نہیں جھانکنے دے رہے۔۔۔۔۔
 
سیمل

محفلین
دراصل ۔۔۔ مجھے بھڑاس نکالنے کا موقع یہاں ملا ہے۔۔۔۔ :D سو میں نے بھی پاکستانیوں کی طرح خوب جذباتی ڈائیلاگ مارے ہیں۔۔۔ قیصرانی اور محب اب آپ کہیں گے ایک اور جذباتی آگیا ہے۔۔ کیا کریں۔۔۔ بے بسی کی انتہا پر بندہ جو کر سکتا ہے اسے چیخ و پکار کہتے ہیں۔۔ اس لیے اس کا برا نہ منائیے گا۔۔ :lol:
 
زکریا نے کہا:
محب علوی نے کہا:
عین اس وقت جب لبنان پر اسرائیل کے حملے بڑھ رہے ہیں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتیں بھی اسی تناسب سے بڑھ رہی ہیں جس سے امریکہ اور برطانیہ شدید تنقید کی زد میں ہیں ، اس طرح کی سازش بے نقاب ہونا بہت سے سوالات پیش کرتا ہے۔

محترم بش صاحب نے تو فورا القاعدہ کو شامل بھی کر لیا ہے ، اب دنیا کی توجہ لبنان پر اسرائیل کی دہشت گردی سے ہٹا کر اس طرف لگا دی جائے گی تاکہ اگر کچھ لوگوں کے ضمیر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انہیں تنبیہ کر ہی رہے تھے وہ یہ سوچ کر مطمن ہو جائیں کہ مسلمان تو ہیں ہی دہشت گرد اور ان کے ساتھ جو بھی ہو کم ہے۔

اگر اسی طرح سوچا جائے تو جب حزب اللہ نے اسرائیل کے دو فوجی پکڑے تھے اس وقت ایران کے اٹیمی پروگرام کا معاملہ کافی اٹھا ہوا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایران نے اسی سے توجہ ہٹانے کے لئے حزب اللہ سے یہ کام کروایا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ مجھے تو لگتا ہے کہ یہاں مغرب کے بش کے حمایتی سرپھرے اور کئی مسلمان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کی سوچ بہت ملتی ہے۔

ایران پر حزب اللہ کی پشت پناہی کو سب ہی جانتے ہیں اور حزب اللہ کی کسی بھی حرکت کو ایران سے جوڑنا مشکل نہیں ہوتا۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کا مسئلہ کافی دیر سے اٹھا ہوا ہے اور اس پر بات چیت چل رہی ہے ، ایسے میں حزب اللہ سے ایسا کام کروا کر ایران زیادہ توجہ تو اپنی طرف مبذول کرواسکتا ہے کم نہیں ، اب بھی ایران پر حزب اللہ کو راکٹ‌اور اسلحہ مہیا کرنے کا پورا الزام ہے ، شام کے ساتھ ساتھ۔ ویسے ایران کے لیے پیکج ایران کی رضامندی کے بغیر اسی وقت میں منظور بھی ہوگیا ہے۔

زکریا آپ نے خود اظہار خیال نہیں کیا پوری صورتحال پر
 
ایک اور خبر جس میں جون ریڈ نے اس منصوبے کو اس وقت منظر عام پر لانے پر تبصرے سے انکار کیا ہے ۔

“برطانوی وزیر داخلہ جون ریڈ نے کہا کہ طیاروں کو تباہ کرنے کے مبینہ منصوبے کو ناکام بنانے کے بعد بھی ملک میں حفاظتی انتظامات کو ’انتہائی بلند‘ درجے پر رکھا جائےگا۔

لندن میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جون ریڈ نے بھی تحقیقات میں مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن جون ریڈ نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ دہشتگردی کا یہ مبینہ منصوبہ ایک خاص وقت میں منظر عام پر کیوں لایا گیا ہے۔“

’ہوائی منصوبے‘ کے ایک ملزم کی رہائی ۔۔۔۔۔بی بی سی اردو
 
قیصرانی نے کہا:
زکریا نے کہا:
اگر اسی طرح سوچا جائے تو جب حزب اللہ نے اسرائیل کے دو فوجی پکڑے تھے اس وقت ایران کے اٹیمی پروگرام کا معاملہ کافی اٹھا ہوا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایران نے اسی سے توجہ ہٹانے کے لئے حزب اللہ سے یہ کام کروایا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ مجھے تو لگتا ہے کہ یہاں مغرب کے بش کے حمایتی سرپھرے اور کئی مسلمان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کی سوچ بہت ملتی ہے۔
بالکل درست کہا زکریا بھائی، اسی طرح‌دیکھیں تو ایران پر حملہ کی بات ہوئی تو بلوچستان میں ایشوکھڑا کرا دیا گیا۔ حملہ کی بات ذرا پیچھے ہوئی اور بلوچستان میں کافی حد تک گڑبڑ کم ہوگئی

بلوچستان کی گڑ بڑ کافی دیر سے جاری ہے اور ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے، ابھی بھی کوئی ایسا ہفتہ نہیں جاتا جس میں کوئی بم دھماکہ یا پائپ لائن نہ اڑائی جاتی ہو۔
 
ایسا کرتے ہیں پہلے اس کا انگریزی متن لکھ لیتے ہیں پھر ترجمہ کرنے میں آسانی رہے گی یا صرف اردو ہی کریں ، کیا کہتے ہو ؟

پھر آدھا آدھا بانٹ لیں گے۔
 
Top