مبارکباد ظفری بھائی کو سالگرہ مبارک ہو

کاشفی

محفلین
تو تم نے وہاں کا بھی لنگر نہیں چھوڑا ۔ :p
بھائی لنگر سب کے لیئے ہوتا ہے۔۔امیر غریب اونچا نیچا چھوٹا بڑا کالا گورا سانولا گندمی شلوار قمیض پلتون جینز ٹوپی داڑھی کلین سب کے لیئے ہوتا ہے۔۔تو میں بھی ایک انسان ہی ہوں۔۔تبرک کھانے میں کیا ہرج ہے۔۔:D
 

ظفری

لائبریرین
یقین مانیں محترم لئیق بھائی کہ ظفری بھائی بالکل بھی شاطر نہیں ہیں ۔ بہت سادہ بہت معصوم ہیں ۔۔۔ ۔دنیا دیکھنا شاطری تو نہیں ہوتی ۔
آپ کا جواب دیکھ کر میں ایک طویل مراسلہ لکھنے سے محفوظ رہ گیا ۔ ;)
بس نایاب بھائی آپ اور شمشاد بھائی ہی دو ایسے افراد ہیں ۔ جو مجھے بہت اچھی جانتے ہیں ۔ :p
 
حیرت ہے جو بات مجھے اپنے بارے میں معلوم نہیں ۔ اس کا آپ کو پورا ادراک ہے ۔ :idontknow:
یہاں شگفتہ انداز میں گفتگو ہو رہی ہے۔ لیکن اس کا سنجیدہ اور ٹیکنیکل جواب یہی ہے کہ دنیا میں اکثریت ہر بندہ یہی سمجھتا ہے دعوی کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو جانتا ہے لیکن حقیقت اسکے بر عکس ہے۔ غالب اکثریت اپنے آپ کو نہیں جانتی۔ لیکن اگر یہاں اس مسئلے پر گفتگو ہوگی تو دھاگے کا موڈ جو خاص طور پرآپ کی محبت سے لبریز ہے اسکی مٹھاس میں سنجیدگی کا تڑکا لگ جائے گا پھر اس مٹھائی کا مزا پہلے جیسا نہیں رہے گا۔ تھوڑا سا کیک پیش ہے۔
Friendship_Cake-3.jpg
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ظفری بھائی! سالگرہ بہت بہت مبارک ہوں۔ دیر سے ہی سہی۔ :):):)
اللہ پاک آپ کی عمر میں برکت فرمائیں اور آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیں۔ آمین
 
Top