ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بے حد شاندار کلام
ظہیر بھائی !
شاد و آباد رہیے آمین
ارے واہ! یہ دھاگا آپ کہاں سے نکال لائیں ، سیما آپا! :)
بہت بہت شکریہ، بہت نوازش! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے، آپا! آپ کو اشعار پسند آئے تو خوشی ہوئی ۔
یہ دھاگا میں نے 2015 میں محفل میں شمولیت کے کچھ دنوں بعد اس ارادے سے شروع کیا تھا کہ اپنا تمام کلام ایک جگہ ایک لڑی میں جمع کردوں ۔ بعد میں دوستوں کے مشورے اور اصرار پر ہر غزل الگ الگ لگانا شروع کی ۔ آپ نے یہ دھاگا ڈھونڈ نکالا اور اب اسے دیکھ رہا ہوں تو سات سال پہلے کی یاد آرہی ہے ۔ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے ، کچھ پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہاں گیا اور کیا ہوا ۔ کئی محفلین جو اُس وقت فعال ہوا کرتے تھےاب تو نظر بھی نہیں آتے ۔ اللہ کریم اُن سب کو خوش رکھے ، شاد و آباد رہیں ۔ آمین ۔
پھر کسی دھیان کے صدراہے پر
دلِ حیرت زدہ تنہا ہوگا
دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
 
سیما علی

دیکھ لیں ظہیر بھائی ہم کیسے ڈھونڈھ کے لے آتے ہیں آپ لوگوں کے ہیرے موتی جیسے کام ۔
مسجد کی پاسبانی پر اب آگئی ہے بات
اٹھنا پڑے گا منبر و محراب چھوڑ کر
کسقدر۔ خوبصورت بات ۔۔
سلامت رہیے۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ارے واہ! یہ دھاگا آپ کہاں سے نکال لائیں ، سیما آپا! :)
بہت بہت شکریہ، بہت نوازش! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے، آپا! آپ کو اشعار پسند آئے تو خوشی ہوئی ۔
یہ دھاگا میں نے 2015 میں محفل میں شمولیت کے کچھ دنوں بعد اس ارادے سے شروع کیا تھا کہ اپنا تمام کلام ایک جگہ ایک لڑی میں جمع کردوں ۔ بعد میں دوستوں کے مشورے اور اصرار پر ہر غزل الگ الگ لگانا شروع کی ۔ آپ نے یہ دھاگا ڈھونڈ نکالا اور اب اسے دیکھ رہا ہوں تو سات سال پہلے کی یاد آرہی ہے ۔ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے ، کچھ پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہاں گیا اور کیا ہوا ۔ کئی محفلین جو اُس وقت فعال ہوا کرتے تھےاب تو نظر بھی نہیں آتے ۔ اللہ کریم اُن سب کو خوش رکھے ، شاد و آباد رہیں ۔ آمین ۔
پھر کسی دھیان کے صدراہے پر
دلِ حیرت زدہ تنہا ہوگا
دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
بہت حسین شاعری۔۔ ہر ہر شعر لاجواب۔۔ ماشا اللہ
سیما علی آپا بہت بہت شکریہ۔۔ :rose::rose::rose:آپ کی وجہ سے اتنی اچھی شاعری پڑھنے کو ملی۔۔ شاعر تو کچھ نہ کچھ لکھ ہی لیتے ہیں۔۔ اصل کمال لڑی کو اوپر لانا ہی تھا!!:D
یا اللہ ہمیں بھی ایسی ہی شاعری کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اور ہمارے اساتذہ کو ہمت اور حوصلہ اور لگن عطا فرما کہ وہ ہمیں سکھا کر ہی دم لیں :grin:۔۔ آمین ثم آمین[/
 
صابرہ امین

لائبریرین
کتنے ہی اشعار دل کو بھا گئے، استاذی ۔ ۔ ڈھیروں داد ۔ ۔!!
کسی نرالے سے گاہک کے انتظار میں دل
دکان ِ درد پہ رکھے ہوئے پرانا ہوا

بہت خوب۔ ۔ ۔

مری وفاؤں کا سودا مری ضرورت سے
کچھہ اس طرح سے ہوا ہے کہ دل بُرا نہ ہوا

کیا کہنے ۔ ۔ ۔

ہزار اشکِ محبت بہم ہیں آنکھوں میں
کہاں سے شیشہء دل پر کوئی غبار آئے

تکلیف دیجئے نہ کسی غمگسار کو
احسانِ چارہ گر بھی ذرا مت اٹھائیے

اختلافاتِ نظر خود ہیں اُجالے کا ثبوت
جس جگہ روشنی ہوگی وہیں سائے ہوں گے

یہ سوچنے کی نہیں فیصلے کی ساعت ہے
گزر نہ جائے کہیں مشوروں کے ہوتے ہوئے

مدتوں سےہم نشیں تھے ہم نشاط وہم طرب
مبتلائے غم ہوا تو مہرباں کھلنے لگے

میں ٹکڑے جوڑ کے ٹوٹے ہوئے چراغوں کے
ہوا کے سامنے بیٹھا دیئے بناتا ہوں

سجدہء عجز سے بڑھ کر نہیں معراج کوئی
سربلندی ہے یہی سر کو جھکا کر رکھئے

پڑھنے والے پڑھا کرتے ہیں ترے چہرے کو
لکھنے والے ترے قدموں میں قلم توڑتے ہیں
 
آخری تدوین:
Top