مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

بہت بہت شکریہ ،شکیل ! ان محبتوں کے لیے
اے پیار ی ، محترم، قابلِ عزت، لائقِ محبت،ذی علم، ذی ہوش، صاحبِ خرداور ہر ہر ہر ہر معزز و محترم لقب و خطاب کی حقدار ہستی ٹیگز میں جتنے اچھے اچھے ٹیگز ہیں وہ سب کے سب ان گنت اور بے شمار اور لاتعداد انداز میں آپ کے نام اُردو میں جتنے چھے اچھے الفاظ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے لیے کوئی استعمال کرتا وہ بھی آپ کے نام ۔ آپ کا خط پاکر دل خوشی سے جھوم اٹھا:
ہے صریر خامہ ریزش‌ ہائے استقبال ناز
نامہ خود پیغام کو بال و پر ِپرواز ہے​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کے پانچ ہزار مراسلات ہمارے جیسے سیکھنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

مبارکباد قبول کیجے۔ :)
ہائیں ، احمد بھائی یعنی آپ بھی !
میرا خیال ہے کہ ان پانچ ہزار مراسلوں میں ڈھائی تین ہزار تو شاید میری غزلیں ہوں گی اور بقیہ میں داد گزار احباب کا شکریہ ۔ اگر آپ میری غزلوں کو نعمت کہہ رہے ہیں تو یہ تو بڑی اچھی بات ہے۔ میں ذرا بیلٹ ڈھیلا کرلوں ۔ پھول کر کپا ہورہا ہوں ۔:D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو یا استاذی ۔۔ اللہ آپ کو ہمیں شاعری کے تمام ٹوٹکے، راز اور جگاڑیں سکھانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین😆😆😆

یعنی شاعری کے اسلوب ، عیوب و محاسن وغیرہ وغیرہ 😁😁😁!!!!
ہمم !تو آپ ٹوٹے مصرعوں کو جوڑنے کے ٹوٹکے اور بگڑے شعروں کو سدھارنے کے جگاڑ سیکھنا چاہتی ہیں ۔ بالکل ٹھیک!
یہ انتہائی ادبی اور شاعرانہ زبان آپ کی اپنی ایجاد ہے یا یہ بھی فیضانِ ڈبلیو گیارہ و عطائشِ ڈبلیو اٹھارہ ہے؟! اپنی معلومات میں اضافے کی غرض سے پوچھ رہا ہوں ۔:D
 
سر مبارک ہو!
سات سال اور پانچ ہزار مراسلات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اردو محفل کو آپ نے کتنا قیمتی وقت دیا اور کتنے نوآموز شاعروں اور نثر نگاروں کو اپنے علم اور اپنی راہنمائی سے فیضیاب کیا۔یہ آپ کی اردو سے بے پایاں محبت کا اظہار ہے۔میرے جیسے نئے محفلین نے آپ کے مراسلات سے بہت کچھ سیکھا۔ اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ کاش ظہیر بھائی ڈاکٹر ہی ہوتے، مگر پی ایچ ڈی والے ... تو اردو محفل کو شاید زیادہ وقت دے پاتے :)
5 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد :)
راحل بھائی ، آپ کا مراسلہ پڑھ کر پی ایچ ڈی کے بارے میں گھڑے ہوئے اور سنے ہوئے تمام لطیفے بیک وقت ذہن میں گونج اٹھے ۔ :D
بات آپ کی بجا ہے لیکن کسے معلوم کہ پی ایچ ڈی کی صورت میں کشاکشِ حیات کم مشکل ہوتی یا اور زیادہ ۔ ایک لطیفے کے مطابق تو پی ایچ ڈی Poor Hungry Doctor کو کہتے ہیں ۔ :):):)
مبارکباد کا شکریہ! اللہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ آمین ۔
راحلؔ بھائی ، آپ سنائیے کہ کیا ہورہا ہے ۔ آپ واپس سوڈان پہنچ گئے یا ابھی پاکستان ہی میں ہیں ۔ ملازمت کا کیا ہوا ۔ آپ کا گھربار اور مال و اسباب خرطوم میں خیریت سے تو ہیں؟! اللہ کریم آپ کو اپنی امان میں رکھے ، مشکلات کو دور فرمائے ،قدم قدم آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اے پیار ی ، محترم، قابلِ عزت، لائقِ محبت،ذی علم، ذی ہوش، صاحبِ خرداور ہر ہر ہر ہر معزز و محترم لقب و خطاب کی حقدار ہستی ٹیگز میں جتنے اچھے اچھے ٹیگز ہیں وہ سب کے سب ان گنت اور بے شمار اور لاتعداد انداز میں آپ کے نام اُردو میں جتنے چھے اچھے الفاظ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے لیے کوئی استعمال کرتا وہ بھی آپ کے نام ۔ آپ کا خط پاکر دل خوشی سے جھوم اٹھا:
ہے صریر خامہ ریزش‌ ہائے استقبال ناز
نامہ خود پیغام کو بال و پر ِپرواز ہے​
شکیل ، یہ مراسلہ ہضم کرنے کے لیے لگتا ہے کہ مجھے ہڑہڑ کا مربہ کھانا پڑے گا ۔ :grin:

بہت بہت شکریہ بھائی ۔ آپ کی محبت اور قدر افزائی کے لیے دل سے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ارے ابھی تک پانچ ہزار ہی ہوئے ہیں، میں تو سمجھ رہا تھا کہ دس ہزار تو ہو چکے ہوں گے، اور اب بیس پچیس ہزار کی مبارک باد کا موقعہ آنے والا ہو گا! ، شاید یہ اس لئے محسوس ہوا کہ کمیت میں شاید اتنی ہی تعداد کے برابر ہوں!
بہر کیف مبارکباد تو بنتی ہی ہے کہ یہ محفل کا ایک سنگ میل ہے
 
بہت بہت شکریہ ، عبید !
مبارک باد دل و جان سے قبول ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا ہم سے تعلق بھی کچھ کم نہیں کہ آپ نے صریر کو بھی عبید جانا۔ گویا
دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی
بہرحال اس لڑی میں آج ہی آنا ہوا۔سنگ میل بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔ آپ کے مراسلے نہایت قیمتی ہیں۔ میرا تو مشورہ ہے کہ پیشہ ورانہ ڈاکٹری سے ریٹائر ہوئیے گا تو یہیں ایک "شفاخانہ" کھول لیجیے گا تاکہ بیماران محفل کچھ دوائےدل بہم پہنچا سکیں۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
ارے ابھی تک پانچ ہزار ہی ہوئے ہیں، میں تو سمجھ رہا تھا کہ دس ہزار تو ہو چکے ہوں گے، اور اب بیس پچیس ہزار کی مبارک باد کا موقعہ آنے والا ہو گا! ، شاید یہ اس لئے محسوس ہوا کہ کمیت میں شاید اتنی ہی تعداد کے برابر ہوں!
بہر کیف مبارکباد تو بنتی ہی ہے کہ یہ محفل کا ایک سنگ میل ہے
افسوس کہ؎
مراسلوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
:grin::biggrin:
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہمم !تو آپ ٹوٹے مصرعوں کو جوڑنے کے ٹوٹکے اور بگڑے شعروں کو سدھارنے کے جگاڑ سیکھنا چاہتی ہیں ۔ بالکل ٹھیک!
یہ انتہائی ادبی اور شاعرانہ زبان آپ کی اپنی ایجاد ہے یا یہ بھی فیضانِ ڈبلیو گیارہ و عطائشِ ڈبلیو اٹھارہ ہے؟! اپنی معلومات میں اضافے کی غرض سے پوچھ رہا ہوں ۔:D
آپ کو بہت مبارک ہو یا استاذی ۔۔ اللہ آپ کو ہمیں شاعری کے تمام اسلوب ، عیوب و محاسن سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین😆😆😆

یعنی شاعری کے ٹوٹکے، راز اور جگاڑیں وغیرہ وغیرہ 😁😁😁!!!!
معذرت استاذی! ۔ ۔ جی وہ دل کا بات کی بورڈ کی نوک پر پہلے آ گئی ۔تدوین کر دی ہے۔اب ٹھیک ہے نا۔ :grin:

براہ کرم اب آپ پوشیدہ کی گئی انتہائی ادبی گفتگو اور شاعرانہ زبان پڑھ کر کسی کو مت بتائیے گا۔ :biggrin:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سر مبارک ہو!
سات سال اور پانچ ہزار مراسلات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اردو محفل کو آپ نے کتنا قیمتی وقت دیا اور کتنے نوآموز شاعروں اور نثر نگاروں کو اپنے علم اور اپنی راہنمائی سے فیضیاب کیا۔یہ آپ کی اردو سے بے پایاں محبت کا اظہار ہے۔میرے جیسے نئے محفلین نے آپ کے مراسلات سے بہت کچھ سیکھا۔ اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھے
بہت بہت شکریہ ، خورشید! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
آپ کی سعادت مندی ہے کہ آپ اس طرح سوچتے ہیں ۔ بیشک با ادب بانصیب! اللہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ارے ابھی تک پانچ ہزار ہی ہوئے ہیں، میں تو سمجھ رہا تھا کہ دس ہزار تو ہو چکے ہوں گے، اور اب بیس پچیس ہزار کی مبارک باد کا موقعہ آنے والا ہو گا! ، شاید یہ اس لئے محسوس ہوا کہ کمیت میں شاید اتنی ہی تعداد کے برابر ہوں!
بہر کیف مبارکباد تو بنتی ہی ہے کہ یہ محفل کا ایک سنگ میل ہے
بہت ممنون ہوں محترم اعجاز بھائی! بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے! آمین ۔
مجھےبھی نہیں معلوم کہ پانچ ہزار کس طرح ہوگئے ۔مجھے خود حیرت ہے ۔ حالانکہ میری توحاضری بھی یہاں گنڈے دار ہوتی ہے اور میری فعالیت زیادہ تر شعر و ادب کے زمرے ہی میں رہتی ہے ۔ثابت ہوا کہ قطرہ قطرہ دریا ہو ہی جاتا ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محترمی ظہیراحمدظہیر
واقعی یہ اردو محفل کیلیے اعزاز ہے کہ آپ نے اپنے مراسلوں سے اس کو زینت بخشی۔
بہت بہت شکریہ ، عاطف! ذرہ نوازی کے لیے ممنو ن ہوں ۔
لگتا ہے کہ آپ بھی میری طرح محفل سے اکثر و بیشتر غائب رہتے ہیں ۔ اپنی خیر و عافیت سے مطلع کرتے رہا کیجیے ۔ اور یہ اطلاع بصورت تازہ غزل ہو تو اور اچھا ہے ۔ :)
 
Top